Tag: نائب قاصد

  • نائب قاصد کو تاوان کے لیے دن دہاڑے اغوا کرنے والا شہریوں کے ہاتھوں پکڑا گیا

    نائب قاصد کو تاوان کے لیے دن دہاڑے اغوا کرنے والا شہریوں کے ہاتھوں پکڑا گیا

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ایک نائب قاصد کو تاوان کے لیے اغوا کرنے والا شخص مغوی کے والد اور شہریوں کے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحصیل اسپتال کے نائب قاصد طلحہ کو تاوان کے لیے دن دہاڑے اغوا کرنے والا شخص جھارا شہریوں کے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جھارا منشیات کا کام کرتا ہے اور متعدد بار جیل جا چکا ہے، ملزم نے نائب قاصد ڈسٹرکٹ اسپتال طلحہ کو دن میں اغوا کیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم نے طلحہ کے ماں باپ کو ایس ایچ او بن کر فون کیا اور 10 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا، طلحہ کے والد نے ایک لاکھ روپے دیے، مگر ملزم نے طلحہ کو نہیں چھوڑا۔

    خاتون کا قاتل 12 سال بعد دبئی سے واپسی پر ایئرپورٹ پر گرفتار

    والد نے شہریوں کی مدد سے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد طلحہ کو ملزم کے گھر سے برآمد کر لیا۔

  • چیف جسٹس آف پاکستان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

    چیف جسٹس آف پاکستان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

    اسلام آباد : چیف جسٹس سپریم کورٹ گلزار احمد اور اہل خانہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا جبکہ سپریم کورٹ کے نائب قاصد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کےمتعدد جج صاحبان کےکوروناٹیسٹ کرالیےگئے، جبکہ سپریم کورٹ کے تمام ججوں کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمبر کےملازم احسان کی بدھ سے طبیعت خراب ہے،چھٹی پر بھیجا گیا تھا ، احسان کا ٹیسٹ پہلے منفی آیا دوبارہ ٹیسٹ میں مثبت آیا۔

    ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قرنطینہ میں نہیں جارہے ،سوشل میڈیا پرچیف جسٹس کی قرنطینہ جانےسےمتعلق خبریں جھوٹی ہیں،چیف جسٹس کل معمول کے مطابق عدالت میں بیٹھیں گے، انھوں نے صرف آج کے لیے مقدمات کی سماعت ملتوی کی تھی۔

    بعد ازاں کوروناوائرس کی تشخیص کے معاملے پر سپریم کورٹ کی طرف سےاعلامیہ جاری کیا گیا ، جس میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کےایک نائب قاصدمیں کورونا کی علامات پائی گئیں، نائب قاصدکوشک کی بنیادقرنطینہ کردیاگیا تھا۔

    اعلامیے میں کہا گیا نائب قاصدکےکوروناوائرس کےپہلےٹیسٹ کانتیجہ مشکوک آیا، دوسرے ٹیسٹ میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد سپریم کورٹ کےنائب قاصدکوپولی کلینک میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد،ان کےاہل خانہ اورسیکرٹری کا بھی کورونا ٹیسٹ کیاگیا، تمام افراد کا کوروناٹیسٹ منفی آیا۔