Tag: نائب وزیراعظم

  • سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں ہونے دیں گے، نائب وزیراعظم کی یقین دہانی

    سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں ہونے دیں گے، نائب وزیراعظم کی یقین دہانی

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نہروں کے مسئلے پر پی پی کے تحفظات دور کریں گے اور سندھ کے پانی ایک قطرہ بھی چوری نہیں ہونے دیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت نہروں کے مسئلے پر پیپلز پارٹی سمیت اپنے اتحادیوں کے اعتراضات دور کرے گی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف ایک کمیٹی تشکیل دے چکے ہیں۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت معاہدے پر من وعن عمل کرنے کی پابندی ہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی اتحادیوں کے معاملات پر غور کر رہی ہے جب کہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی جا رہی ہے۔

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ نہروں کا مسئلہ سب سے پہلے ایکنک میں آیا تھا۔ پی پی سے دہائیوں پر محیط دیرینہ رشتہ ہے، اس لیے غلط فہمیوں سے بچنے کے لیے ایکنک میں نہروں کا ایجنڈا موخر کیا تھا۔ نہروں کے معاملے پر حکومت پی پی کو شانہ بشانہ لے کر چلے گی۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر دونوں اطراف سے گولہ باری ہوتی رہتی ہے۔ اس مسئلے پر اندرون سندھ کچھ عناصر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ نہروں کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سے بھی بات ہوئی ہے، تمام غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نہروں کے مسئلے پر مشاورت جاری ہے۔ جو بھی حل نکلے گا، اس میں ملکی مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔

    نائب وزیر اعظم نے نہروں کے مسئلے پر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے بیان کو غیر ضروری تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوتا اگر اس معاملے پر ان کا بیان محدود ہوتا۔ چیزوں اور مسائل کو سمجھداری سے حل کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم کی قیادت میں مسائل پر قابو پا لیں گے۔

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ دریائے سندھ میں تین مقامات پر ٹیلی مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب ہو رہی ہے۔ اس سسٹم سے دریائے سندھ میں پانی کی پیمائش ممکن ہوگی۔ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کسی دوسرے صوبے کو نہیں دیا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/project-to-divert-canals-from-indus-river-objection-of-sindh/

  • مایوسی پھیلانے والے سن لیں! پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں ہوگا، اسحاق ڈار

    مایوسی پھیلانے والے سن لیں! پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں ہوگا، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مایوسی پھیلانے والے سن لیں پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے، محدودوسائل کےباوجودترقیاتی منصوبوں پرکام ہورہاہے اور ہم ہرقسم کےچیلنج کاسامنا کررہے ہیں۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2013سے 2017 تک معاشی ترقی کاسفرتھا، ہمیں ترقی کےسفرمیں آنےوالےاسپیڈبریکرزکوختم کرناہوگا۔

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئےاصلاحات وقت کی ضرورت ہے، معاشی ترقی کےمواقع موجودہیں بس رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے، میکرواکنامک معیشت میں پاکستان مستحکم ملک ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگ ڈراتےہیں کہ بڑےقرضےہیں یہ ہوجائیگاوہ ہوجائیگا،کچھ نہیں ہوگا لیکن مایوسی پھیلانےاورلوگوں کوڈرانےکی ضرورت نہیں ہے، پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ خطےمیں سب سےبہترجارہی ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک سے منفی رویے کو ختم کرنا ہوگا، عالمی سطح پر پاکستان کےمنفی رویے کو ختم کرنا ہوگا، مایوسی پھیلانےوالےسن لیں پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں ہوگا،۔

    انھوں نے بتایا کہ کہا جا رہا تھا پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا لیکن ہم نے نہیں ہونے دیا، 16 ماہ کی پی ڈی ایم حکومت کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ پاکستان کوڈیفالٹ سے بچانا ہے۔

    نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان130ارب کاقرضہ ہےتوپریشان نہ ہوں،ہماری معیشت میں بہت صلاحیت ہے، ایکسپورٹ کو بڑھانا ہمارا ایجنڈا ہے جس کیلئےکام ہورہاہے، سرمایہ کاری کے لیے آسان مواقع فراہم کرنا ہوں گے، سرمایہ کاروں کیلئےآسانی ہوگی توسرمایہ کار آئیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئےایکسپورٹ کوبڑھاناچیلنج ہے، مجھےجب بھی موقع ملامعیشت کی بہتری کیلئےکام کیا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھرمیں معاشی سفارت کاری ہے، ایس ای سی پی عمارت کی تعمیرمیں مزیدتاخیرنہ کی جائے، ہماری حکومت نےایس ای سی پی کیلئےپلاٹ کی منظوری2017میں دی تھی، ہماری حکومت باہمی تجارت کی پالیسی پرگامزن ہے۔

    انھوں نے زور دیا کہ قومی مفاد کیلئے بندشوں کوختم کرناہوگا، ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جارہےہیں، پاورسیکٹرمیں بھی اصلاحات کی جارہی ہیں، حکومتی اقدامات سےمہنگائی30سے12فیصدپرآگئی ہے۔

  • اسحاق ڈار کا نائب وزیراعظم بننا ایک پیغام ہے جس کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟ محمد علی درانی کا دعویٰ

    اسحاق ڈار کا نائب وزیراعظم بننا ایک پیغام ہے جس کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟ محمد علی درانی کا دعویٰ

    سینیئر سیاستدان محمد علی درانی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا نائب وزیراعظم بننا اتھارٹی نہیں بلکہ ایک سگنل اور واضح پیغام ہے۔

    پاکستان کے سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا ڈپٹی وزیراعظم بننا صرف اتھارٹی نہیں بلکہ ایک سگنل اور واضح پیغام ہے۔ اس سارے معاملے کو نواز شریف کے دورباہ پارٹی صدر بننے کے تناظر میں دیکھا جائے۔

    محمد علی درانی نے کہا کہ ن لیگ دوبارہ ووٹ کو عزت دو کے روٹ سے مزاحمت کی طرف بڑھنا چاہ رہی ہے۔ وہ سمجھتے ہوں گے مزاحمت حکومت میں رہ کر تو نہیں ہوا کرتی۔ اب دیکھتے ہیں ماضی کی تاریخ دہرائی جاتی ہے یا نئی تاریخ بنائی جاتی ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے پاکستان تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کی باتوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ جو شخص جیل میں بیٹھ کر مقدمات لڑنا چاہتا ہے اس کی توہین کیوں کرتے ہو؟

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے ملاقات میں طے ہوا تھا کہ پاکستان، جمہوریت اور فوج کو سیاست میں نہیں لانا اور ان نکات پر تحریک انصاف نے اپنے سربراہ سے منظوری لی اور اس کو تسلیم کیا تھا مگر اب ہر کوئی اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ فوج یا فلاں شخص سے بات کرے گا۔

    محمد علی درانی نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں دوڑ لگی ہے کہ کس طرح اقتدار کی بھیک لینی ہے۔ بھیک مانگنی ہے تو پوری طرح بھکاری بنو جس طرح ن لیگ اور پی پی اقتدار میں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات سن کر شرمندگی محسوس ہو رہی ہے کہ یہ لیڈرز پیدا کیے ہیں۔ ان رہنماؤں کو یہ نہیں پتہ کس سے کیا مانگنا ہے، یہ عوام کی دی گئی عزت خاک میں ملا رہے ہیں۔

    سینیئر سیاستدان نے کہا کہ کیا جمہوریت کی توہین کر کے جمہوری منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ دیکھ لیں ن لیگ کشکول لے کر کہیں بیٹھی رہی تو پھر اقتدارجتنا بھی ملا، مگر عزت نہیں ملی۔ جب عوام نے آپ پر اعتماد کیا ہے تو پھر آپ بھی عوام پر اعتماد کریں، لیکن لگتا ہے یہ مخبر سیاستدانوں کا ملک ہے جو ہر وقت مخبری میں لگے ہوئے ہیں۔