Tag: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایک ہفتے کے دوران بنگلادیش کے مشیرخارجہ سے دوسری ملاقات

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایک ہفتے کے دوران بنگلادیش کے مشیرخارجہ سے دوسری ملاقات

    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایک ہفتے کے دوران بنگلادیش کے مشیرخارجہ محمد توحید حسین سے دوسری بار ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اپنے بھائی سے دوبارہ ملاقات کرنا باعث مسرت رہا، بنگلادیش کے مشیرخارجہ محمد توحید حسین سے آج دوبارہ ملاقات ہوئی، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس پر ملاقات ہوئی۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بنگلادیش کے دورے کے دوران بھی ان سے ملاقات کی تھی، فلسطین کے جائز مؤقف کےساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی اور دوریاستی حل کے ذریعے پائیدار امن ضروری ہے۔

    اسحاق ڈار کی جانب سے پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں نئی پیشرفت کو دہراتے ہوئے کہا گیا کہ تعاون کے مثبت نتائج کے منتظر ہونے پر اتفاق کیا گیا جو مختلف شعبوں میں سامنےآئیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/ishaq-dar-bangladesh-tour/

  • بنگلادیش اور پاکستان نے تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا، وزارت خارجہ بنگلادیش کا بڑا اعلان

    بنگلادیش اور پاکستان نے تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا، وزارت خارجہ بنگلادیش کا بڑا اعلان

    وزارت خارجہ بنگلادیش نے کہا ہے کہ بنگلادیش اور پاکستان نے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا، اسحاق ڈار اور مشیرخارجہ نے ڈھاکا میں ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ بنگلادیش نے پاکستان اور بنگلادیش کے مضبوط تعلقات پر بیان جاری کیا ہے، ترجمان وزارت خارجہ بنگلادیش نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مشیرخارجہ بنگلادیش نے ڈھاکا میں ملاقات کی، باہمی ملاقات میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    وزارت خارجہ بنگلادیش نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے گئے، ڈھاکا میں ہونے والے مذاکرات دو طرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، اعلیٰ سطحی ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوکی گئی، دونوں ملک اپنے عوام کی بہتری کےلیے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کریں گے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بنگلادیش کے ہم منصب کی دعوت پر دورہ کیا، گرمجوشی اور نیک نیتی سے دوطرفہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا

    وزارت خارجہ بنگلادیش نے مزید کہا کہ نائب وزیراعظم کا دورہ، ملاقاتیں دونوں ملکوں میں برادرانہ تعلقات کی عکاس ہیں، خطے اور عالمی صورتحال پر باہمی تعاون سمیت دیگر امور پر گفتگوکی گئی۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ تجارت، زراعت، تعلیم، صحت، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، مشیرخارجہ بنگلادیش نے دو طرفہ مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

    مشیرخارجہ بنگلادیش نے دونوں ملکوں میں نجی شعبےکی اہمیت پر گفتگو کی، پاکستان بنگلادیش ویزہ عمل کو آسان بنانے پر اتفاق کیا گیا، پاکستان بنگلادیش کے درمیان بحری امور میں بہتری پر گفتگو کی گئی۔

    وزارت خارجہ بنگلادیش نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بتایا ’’پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈور‘‘ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، اسحاق ڈار نے بتایا بنگلادیش کے 500 طلبا کو اسکالرشپ دی جائیں گی، اسحاق ڈار نے بتایاکہ میڈیکل شعبے میں بھی بنگلادیش کے طلبا کو اسکالرشپ دیں گے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم نے کہا کہ جدید طبی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، پاکستان جولائی کی طلبا تحریک میں زخمیوں کو بھی علاج کی سہولت دےگا۔

    وزارت خارجہ بنگلادیش نے مزید کہا کہ تحریک میں زخمی طلبا سمیت 40 افراد کا پاکستان میں جدید علاج کیا جائےگا، پاکستان نے بنگلادیش کی ہاکی ٹیم کو ٹریننگ دینے کی بھی پیش کش کی ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ روہنگیا میں نسل کشی کےخلاف پاکستان سے حمایت جاری رکھنے کی درخواست کی گئی، پاکستان اور بنگلادیش نے میانمار روہنگیا میں نسل کشی کی مذمت کی ہے، اسحاق ڈار نے مشیرخارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

  • نائب وزیراعظم کی جماعت اسلامی بنگلادیش کے وفد سے ملاقات، رہنماؤں، کارکنوں کی ثابت قدمی کوسراہا

    نائب وزیراعظم کی جماعت اسلامی بنگلادیش کے وفد سے ملاقات، رہنماؤں، کارکنوں کی ثابت قدمی کوسراہا

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی بنگلادیش کے وفد سے ملاقات اور رہنماؤں، کارکنوں کی ثابت قدمی کو سراہا۔

    بنگلا دیش کے دورے پر موجود نائب وزیراعظم نے ڈھاکا میں بنگلادیش کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں، ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی بنگلادیش کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ثابت قدمی کوسراہا۔

    دفترخارجہ کے جاری اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعت سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خطےمیں حالیہ پیشرفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جماعت اسلامی بنگلادیش کے وفد کی قیادت نائب امیرڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر کررہے تھے، اسحاق ڈار نے نیشنل سٹیزن پارٹی کے وفد سے بھی ملاقات کی، وفد کی قیادت سیکریٹری اختر حسین کررہے تھے، این سی پی کے دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

    اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار ڈھاکا میں سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کیلئے پاکستان ہائی کمیشن پہنچے۔

  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے

    واشنگٹن(25 جولائی 2025): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق  امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا، نائب وزیراعظم امریکا کے وزیرخارجہ مارکوروبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔

    اس دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم پہلوؤں پر بات چیت ہوگی، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

    نائب وزیراعظم معروف امریکی تھنک ٹینک’’دی اٹلانٹک کونسل‘‘ سے بھی خطاب کریں گے، نائب وزیراعظم علاقائی اور عالمی امور سمیت پاک امریکا مستقبل کے تعلقات پر پاکستانی مؤقف دیں گے۔

    دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے۔

  • ایران کیخلاف جارحیت، او آئی سی وزرائےخارجہ کا اجلاس استنبول میں شیڈول

    ایران کیخلاف جارحیت، او آئی سی وزرائےخارجہ کا اجلاس استنبول میں شیڈول

    ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت میں شدت آنے کے بعد او آئی سی وزرائے خارجہ کا 2روزہ اجلاس ہفتہ کو استنبول میں شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے، متعدد وزرائے خارجہ سے سائیڈ لائن پرملاقاتیں کرینگے، افتتاحی اجلاس سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان خطاب کریں گے۔

    پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ میں او آئی سی ممالک کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ

    ہفتہ کی سہ پہر ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں او آئی سی وزرائےخارجہ کا خصوصی سیشن ہوگا، سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان، او آئی سی سیکریٹری جنرل طحہٰ ابراہیم حسین ودیگر بھی خطاب کرینگے۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کےلیے کل استنبول پہنچیں گے، اسحاق ڈار اجلاس میں ایران پر حملوں سے متعلق پاکستانی موقف بیان کرینگے۔

    iran israel تمام خبریں

    ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ملاقات ہوگی، اسحاق ڈار کی سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان سے بھی ملاقات طے ہے جبکہ وہ بنگلادیش کے مشیر خارجہ توحید حسین سے بھی ملاقات کریں گے۔

    آزربائیجان، ترکیے، ملائشیا، مصر، کویت اور دیگر ملکوں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں جبکہ او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کا اجلاس اتوار کو ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/trump-posts-cryptic-iran-message/

  • چین کا پاکستان کی قومی خودمختاری کے دفاع میں مکمل حمایت کا اعلان

    چین کا پاکستان کی قومی خودمختاری کے دفاع میں مکمل حمایت کا اعلان

    بینجنگ : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی وزیرخارجہ نے پاکستان کی قومی خودمختاری کے دفاع میں مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیرخارجہ سے ملاقات ہوئی ، ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملاقات میں جنوبی ایشیاکی صورتحال اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری کے دفاع پر چین کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کے کلیدی مفادات پر مکمل حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن کے لیے ناگزیر ہے۔

    وزیر خارجہ چین وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی اوراسٹریٹجک پارٹنر ہے اور پاکستان کیساتھ تعلقات کونئی بلندیوں تک لےجاناچاہتا ہے، پاکستان کی خودمختاری اور ترقی کے سفر کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکی، چین نے بڑا اعلان کردیا

    دونوں وزرائے خارجہ نےدو طرفہ تعلقات پراطمینان کا اظہارکیا اور ساتھ ہی تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اورصنعت کےشعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، ہوا۔

    سی پیک فیز ٹو کی پیش رفت پر دونوں رہنماؤں نے اطمینان کا اظہار کیا اور سی پیک میں تھرڈ پارٹی شمولیت کے نئے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی ترقی، امن اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں سمیت قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

  • بھارت اپنا بیانیہ بنانے میں ناکام رہا، دنیا نے ہماری بات کو سچ مانا، نائب وزیراعظم

    بھارت اپنا بیانیہ بنانے میں ناکام رہا، دنیا نے ہماری بات کو سچ مانا، نائب وزیراعظم

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اس مرتبہ اپنا بیانیہ بنانے میں ناکام رہا، ہم نے جو بات کی دنیا نے کہا یہ ہی سچ ہے، ہماری جیت ہوئی۔

    اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر جو ذمہ داری تھی وہ بخوبی نبھائی ہے، 60 سے زائد ممالک سے میرا رابطہ ہوا، 100 سے زائد رابطے سفارتکاروں نے کیے، پاکستان میں موجود سفارتکاروں کو بھی بریفنگ دیتے رہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت پروپیگنڈا کرتا رہا جبکہ پاکستان نے کہا ہم کچھ کرینگے تو دنیا کو پتہ چل جائیگا، الحمدللہ ہم نے جو کیا وہ دنیا نے دیکھا اور آج سب اس پر بات بھی کررہے ہیں۔

    پاکستان نے کسی ملک کو نہیں کہا کہ سیزفائر کرادیں، بھارتی جارحانہ اقدامات دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت نے جو بھی اقدام اٹھایا ہے ہم نے اس کا بھرپور جواب دیا ہے، ہم نے بھارت کے طیارے گرائے وہ توقع نہیں کررہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ دنیا کو بتایا کہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں، ہم نے تو پہلگام واقعے کی شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کرانے کی پیشکش کی، ہماری پیشکش کو ٹھکرا کر بھارت نے جو جارحیت کی وہ دنیا نے دیکھی۔

    نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت خود کو خطے کا تھانیدار سمجھ بیٹھا تھا لیکن یہ کبھی نہیں ہوسکتا، بھارتی جارحیت کا ہم نے جواب دیا تو دنیا نے دیکھا کہ کیسے اہداف کو نشانہ بنایا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت نے 4 میزائل فائر کیے جو امرتسر میں گرے تاکہ سکھوں کو نشانہ بنایا جاسکے، ایک میزائل پاکستان میں داخل ہوا جسے کامیابی سے گرا دیا گیا، بھارت کی کوشش تھی کہ سکھوں کوکسی طرح پاکستان کیخلاف کیا جائے۔

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ نے کال کی کہا بھارت سیزفائر کیلئے تیار ہے، امریکی سیکریٹری اسٹیٹ کو جواب دیا کہ بھارت تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔

    امریکی سیکریٹری اسٹیٹ کو کہا بھارت دوبارہ حملہ کریگا تو ہم بھی جواب دینگے، بھارت کی جانب سے غلط بیانی کی گئی کہا گیا پاکستان کا ایف16 گرا دیا، بھارت نے مسلسل غلط بیانی سے کام لیا جسے ہم نے بےنقاب کیا۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ ہرچیز دیکھ رہے ہیں، بھارت پانی روکنے کا بندوبست راتوں رات نہیں کرسکتا، سندھ طاس معاہدہ بھارت بالکل معطل نہیں کرسکتا، ملٹری لیول پر ابھی بات جاری ہے، اگلا مرحلہ ڈائیلاگ کا ہوگا۔

    انھوں نے بتایا کہ ہم وفود مختلف ممالک بھیج رہے ہیں جو مسئلے پر بات کریں گے، ہم وفود مختلف ممالک بھیج رہے ہیں جو مسئلے پر بات کریں گے، ایک وفد یورپی ممالک اور ایک وفد امریکا اور ایک روس بھی جائیگا، وزیراعظم نےوفودعالمی سطح پربھیجنےکی منظوری دےدی ہے۔

  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے

    اسلام آباد : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کابل روانہ پہنچ گئے، جہاں وہ نائب وزیراعظم افغان عبوری وزیراعظم سےملاقات کریں گے اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے، کابل آمد پر افغان حکام نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

    نائب وزیراعظم کے ہمرا داخلہ اور ریلویز کے وفاقی سیکرٹریز سمیت وزارت داخلہ اورایف بی آرکےاعلیٰ حکام بھی ہیں۔

    افغان وزیرخارجہ کی دعوت پر اسحاق ڈار کابل پہنچے، کابل ائیرپورٹ پر نائب وزیرمالیات ڈاکٹر نعیم وردگ نے استقبال کیا، اس موقع پر کابل میں پاکستانی سفیر عبید الرحمان نظامانی بھی موجود تھے۔

    نائب وزیراعظم کی افغان وزارت خارجہ پہنچے جہاں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اسحاق ڈارکااستقبال کیا

    دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے ، جس میں دونوں ملکوں کےتاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان برادر ملک افغانستان کی ترقی و خوشحالی کا خواہاں ہے۔

    ، نائب وزیراعظم دورے کے دوران افغان وزیراعظم ملا حسن اخوند اور وزیر خارجہ افغان نائب وزیراعظم عبدالاسلام حنفی سے ملاقات کریں گے۔

    اس سے قبل نور خان ائیربیس پر روانگی سے قبل نائب وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سمیت سب نےملکرفیصلہ کیاافغان حکومت سےبات چیت کریں ، دونوں ملکوں کےعوام کی بہتری کیلئے جوکچھ ہوسکتا ہے کرنا چاہیے۔

    نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں تک تجارت ہمارا ایجنڈا ہے، کچھ عرصے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں سردمہری رہی ہے۔

    خیال رہے یہ دورہ افغان عبوری وزیرخارجہ کی دعوت پرکیا جا رہا ہے ، ان کا دورہ پاکستان کے افغان عوام سے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

  • دہشت گردی بڑا چیلنج، پُرامن افغانستان خطے کے مفاد میں، نائب وزیراعظم کا سلامتی کونسل میں خطاب

    دہشت گردی بڑا چیلنج، پُرامن افغانستان خطے کے مفاد میں، نائب وزیراعظم کا سلامتی کونسل میں خطاب

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کےلئے بڑا چیلنج ہے، پُرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے۔

    سلامتی کونسل میں کثیرالجہتی پرعمل اور گلوبل گورننس کی بہتری کےعنوان پر اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی کا سامنا ہے، عالمی امن اور سلامتی کیلئے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کو اجلاس کی صدارت کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے، اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب عالمی سطح پر شدید بحران برپا ہے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان سرزمین سے دہشت گردی کا سامنا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہر ضروری اقدام کررہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ غزہ میں 15 ماہ بعد جنگ بندی معاہدے کا اعلان اُمید کی کرن ہے، غزہ کے عوام کی فوری امداد کا مطالبہ کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کیا جائے۔

  • پاکستان کا مستقبل روشن ہے اس پر میرا ایمان ہے، اسحاق ڈار

    پاکستان کا مستقبل روشن ہے اس پر میرا ایمان ہے، اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے جس پر مجھے ایمان ہے، مسائل پر قابو پالیں گے۔

    راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ مسائل پر قابو پالیں گے، جب بھی پاکستان ٹیک آف کرتا ہے کوئی خفیہ ہاتھ واپس کھینچ کر گرا دیتا ہے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 4 بار وزیرخزانہ رہا، بورڈ آف انویسٹمنٹ کی بنیاد رکھی، ایٹمی دھماکوں کے وقت دنیا بھر کا پریشر پاکستان پر تھا، دنیا بھر سے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کا پریشر ڈالا گیا تھا، امریکی حکام کو کہا کہ پاکستان کے مفاد میں ہم ایٹمی دھماکے کریں گے۔

    نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے تاریخی فیصلہ لے کرملک کو ایٹمی قوت بنایا، ہمیں پتا تھا دنیا ہمیں ایٹمی دھماکے کرنے کی سزا دے گی۔

    انھوں نے کہا کہ پابندیوں کے باوجود ہم نے ملک میں کسی چیز کی کمی نہ ہونے دی، کارگل ہوا اور اس کے بعد وزیراعظم کو ہائی جیکر قرار دیا گیا۔

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 2013 کے شروع میں کہا جاتا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا، 2013 میں کہا جارہا تھا جس کی بھی حکومت آئے ملک ڈیفالٹ ہوگا۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا پاکستان کے عوام نے ہمیں موقع دیا، 2013 میں حکومت بنائی، پاکستان کو 3سال میں اپنے پیروں پر کھڑا کیا مسائل سے نکالا۔