Tag: نائب وزیرخارجہ

  • روسی صدر نے نائب وزیرخارجہ کو برطرف کردیا

    روسی صدر نے نائب وزیرخارجہ کو برطرف کردیا

    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے نائب وزیر خارجہ کو برطرف کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف صدر ولادیمیر پیوٹن کے خصوصی مندوب برائے مشرق وسطیٰ و افریقا بھی تھے۔

    بوگدانوف کو2011 میں وزارت خارجہ کا نائب سربراہ اور 2014 میں صدر کا خصوصی مندوب مقرر کیا گیا تھا۔

    ٹرمپ کی روس پر سخت پابندیاں عائد کر نے کی تیاریاں:

    امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں روس پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہا ہوں جو بہت سخت ہوسکتی ہیں میں صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں۔

    وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آج دوبارہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کروں گا، نیتن یاہوسے غزہ سے متعلق دوبارہ بات ہوگی اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنا چاہتا ہوں۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں روسی صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں، میں روس پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہا ہوں جو بہت سخت ہوسکتی ہیں، ہم نے یوکرینیوں کو اب تک کے بہترین ہتھیار فراہم کئے ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان سے انخلا ملکی تاریخ کا سب سے شرمناک لمحہ تھا، افغانستان میں ہماری بگرام ایئر بیس اب چین چلارہا ہے۔

    تمام ممالک کو یکم اگست تک محصولات کی تعمیل کرنی چاہیئے، یکم اگست سے ٹیرف کے ذریعے آمدنی امریکا کو موصول ہونا شروع ہوجائے گی۔

    غزہ جنگ بندی فوری نہ ہوئی تو اسرائیل کو نتائج بھگتنا ہوں گے، برطانیہ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین کی مصنوعات پر امریکی ٹیرف سے متعلق خط جلد یورپی یونین کو بھیجوں گا، ٹیرف سے متعلق تاریخ تبدیل ہرگز نہیں کریں گے۔

  • شمالی کوریا کی امریکہ کو وارننگ‘میزائل تجربے جاری رکھنےکااعلان

    شمالی کوریا کی امریکہ کو وارننگ‘میزائل تجربے جاری رکھنےکااعلان

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا نےایک بار پھر امریکہ کو وارننگ دیتےہوئےکہا ہے کہ اگر امریکہ نےفوجی کارروائی کی کوشش کی تو اس کا نتیجہ صرف اور صرف جنگ ہوگی۔

    تفصیلات کےمطابق شمالی کوریا کےنائب وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ شمالی کوریاعالمی پابندیوں،مذمتوں اورامریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کےباوجود میزائل تجربات جاری رکھے گا۔

    نائب وزیر خارجہ ہان سونگ نے ایک بار پھر امریکہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگرامریکہ نے کوئی کارروائی کی تو اس کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دیاجائےگا۔


    شمالی کوریا امریکی حملے کےجواب میں جوہری حملے کےلیےتیار


    خیال رہےکہ تین روز قبل  شمالی کوریا نےامریکہ کوخبردارکیا تھاکہ وہ امریکہ کی جانب سے کیےجانےوالے حملے کےجواب میں جوہری حملے کے لیےتیارہے۔


    شمالی کوریا کےحوالے سےکشیدگی بڑھ رہی ہے‘چین


    یاد رہےکہ اس سےقبل چین نےخبردار کیا تھا کہ شمالی کوریا کےحوالے سے کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ‘کسی بھی وقت لڑائی چھڑ سکتی ہے۔

    چینی وزیرخارجہ وانگ یی کاکہنا تھا کہ شمالی کوریاکے حوالے سے اگرجنگ شروع ہوئی تواس میں جیت کسی کی نہیں ہوسکتی۔


    ٹرمپ کا شمالی کوریا کے خلاف کارروائی کا عندیہ


    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر میزائل حملوں کے بعد شمالی کوریا کے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دے دیاتھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں