Tag: نائجیریا

  • نائجیریا : 2بم دھماکے، 40سے زائد افراد ہلاک

    نائجیریا : 2بم دھماکے، 40سے زائد افراد ہلاک

    نائجیریا : دو بم دھماکوں کے نتیجے میں چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، دوماہ کے دوران بم دھماکوں میں سات سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    نائجیریا میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے، شمال مشرقی علاقے گومبی میں مختلف مقامات پردو بم دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے، اس سے قبل گزشتہ ہفتے دم دھماکے میں انچاس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    حکومت کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم بوکو حرام پر عائد کی گئی ہے ، نائجیریا میں محمد بوہاری کے صدر منتخب ہونے کے بعد بوکوحرام نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

  • نائجیریا: رہائی پانے والی خواتین نے بوکوحرام کےاختلافات فاش کردئیے

    نائجیریا: رہائی پانے والی خواتین نے بوکوحرام کےاختلافات فاش کردئیے

    نائجیریا: شدت پسند وں کی قید سے رہائی پانے والی خواتین نے بوکو حرام کے مظالم بے نقاب کئے اوران کےآپس کے اختلافات سے بھی پردہ اٹھادیا۔

    شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی قید سےرہائی پانےوالی خواتین نےبوکو حرام کےمظالم بیان کیے،خواتین نےبتایا کےفوج کے پہنچنے پر بوکو حرام کےکارندوں نےخواتین کوپتھر مارکرہلاک کرنا شروع کردیا،اغوا کی جانے والی خواتین سے زبردستی شادی کی جاتی تھی

    خواتین کا کہنا تھا کہ خوارک اور اسلحے کی قلت کے باعث بوکو حرام کے کارندوں اور سرداروں میں شدیداختلافات تھے،کارندوں کا شکوہ تھا کہ انہیں مذہب کے نام پرغلط استعمال کیا جارہا ہے۔

  • نائجیریا: شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا حملہ،24 افراد ہلاک

    نائجیریا: شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا حملہ،24 افراد ہلاک

    نائجیریا: شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے ایک گاؤں پر حملہ کردیا اور فائرنگ کرکے چوبیس افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کردیا۔

    نائجیریا میں بوکو حرام کی جانب سے قتل غارت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز سے بچنے اور قتل عام کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

    میڈوگری کے ایک گاؤں میں شدت پسند کے کارندے تبلیغی جماعت کےاراکین کے روپ میں داخل ہوئے، مکینوں کے جمع ہونے پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور گاؤں کے تمام گھروں کو آگ لگا دی ۔

    فائرنگ کے نتیجے میں چوبیس افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

    نائجیریا میں بوکو حرام کے خلاف کئی ممالک کا آپریشن جاری ہے۔ بوکو حرام اب تک ہزاروں افراد کو قتل اور اغواء کرچکی ہے، نائجیریا کے سابق صدر گڈلک جوناتھن چھ سالہ دور حکومت میں بوکو حرام کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے حالیہ الیکشن میں عوام نے بوکو حرام سے نجات کے لیے محمد بوہاری کو منتخب کیا ہے۔

  • نائجیریا: فوج اور بوکو حرام میں جھڑپ ، 100سے زائد شدت پسند ہلاک

    نائجیریا: فوج اور بوکو حرام میں جھڑپ ، 100سے زائد شدت پسند ہلاک

    نائیجر: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں بوکو حرام کے ایک سو سے زائد شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    نائجیرکے سرکاری ٹی وی کے مطابق شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے نائجیر کےسرحدی علاقے بوسو کے ایک گاؤں میں فوج پر حملہ کیا تاہم فوج نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے بوکو حرام کے ایک سو سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کردیا، جھڑپ میں چار فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

    نائجیر کی فوج کا نائجیریا کے سرحدی علاقوں میں بوکو حرام کے خلاف آپریشن جاری ہے، دوسری جانب بوکو حرام کی جانب سے نائیجر فوج پر یہ پہلا حملہ تھا۔

  • نائجیریا:شدت پسندوں کا کالج پر حملہ،15ہلاک درجنوں زخمی

    نائجیریا:شدت پسندوں کا کالج پر حملہ،15ہلاک درجنوں زخمی

    نائجیریا : شدت پسندوں نے کالج پر حملہ کرکے پندرہ طالبعلموں کو قتل کر دیا ہے۔

    نائجیریا کے شہر کانو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے سرکاری کالج پر دھاوا بول دیا، حکام کے مطابق حملہ آوروں نے طالبعلموں پر فائرنگ کی اور دستی بم برسائے، جس کی زد میں آکر پندرہ طالب علم مارے گئے جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    ڈاکٹروں کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2014 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا آغاز

    فیفا ورلڈ کپ 2014 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا آغاز

    برازیل کے شہر ری ڈی جنیرو میں فیفا ورلڈ کپ دوہزار چودہ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا آغاز ہوگیا، جس میں مایہ ناز گلوکارہ شکیرا سمیت کئی فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

    ری ڈی جنیرو میں فیفا ورلڈ کپ کے ارجنٹینا اور جرمنی کے فائنل سے قبل اختتامی تقریب ہوئی، تقریب کے آغاز میں مایہ ناز گلوکارہ شیکرا کی دلفریب پرفارمنس نے شائقین کے جوش کو دگنا کردیا، شکیرا پرفارمنس شکیرا کے بعد دیگر فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شائقین کو محظوظ کیا، فیفا ورلڈ کپ دوہزار چودہ کی اختتامی تقریب کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔