Tag: نائن زیرو سے گرفتار

  • فیصل موٹا کی جان کو خطرہ ہے، محکمہ داخلہ سندھ

    فیصل موٹا کی جان کو خطرہ ہے، محکمہ داخلہ سندھ

    کراچی : نائن زیرو سے گرفتار فیصل موٹا کی جان کو خطرہ لاحق ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے انسدادِ دہشتگردی عدالت سے مقدمات جیل میں چلانے کی درخواست کردی۔

    نائن زیرو سے گرفتار فیصل موٹا کو صحافی کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے انسدادِ دہشگردی عدالت کو خط تحریر کیا ہے ، جس میں عدالت سے درخواست کی گئی کہ فیصل موٹا سزا یافتہ مجرم ہے، جسے عدالت میں پیش کرنا سیکیورٹی رسک ہے۔

    فیصل موٹا کے مقدمات کی سماعت جیل میں ہی کی جائے۔

  • نائن زیرو سے گرفتارملزم عبید عرف کے ٹو کے ریمانڈ میں آٹھ روز کی توسیع

    نائن زیرو سے گرفتارملزم عبید عرف کے ٹو کے ریمانڈ میں آٹھ روز کی توسیع

    کراچی: انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نائن زیروسے گرفتارملزم عبید عرف کے ٹو کا ریمانڈ آٹھ روز بڑھا دیا،عدالتی حکم پر ملزم کی اہلخانہ سےملاقات بھی کرائی گئی۔

    گیارہ مارچ دوہزار چودہ کو کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز نے چھاپہ مارا جس میں اسلحہ برآمد اورمتعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

    نائن زیرو سے گرفتار ایم کوایم کے کارکن عبید عرف کےٹوکوآج انسداد دہشت گردی کراچی کی خصوصی عدالت نمبر چار کے جج کے سامنے پیش کیاگیا۔

     عدالت نے ملزم کے ریمانڈمیں آٹھ روز کی توسیع کردی جبکہ عدالتی حکم پر ملزم کی اہلیہ بہن اور بیٹے سے پانچ منٹ کیلئے ملاقات بھی کرئی گئی۔

     اس موقع پرجذباتی مناظر دیکھنے میں آئے،ملزم عبید کے ٹو پرالزام ہے کہ اس نے یوسف پلازہ کے سامنے پولیس اہلکار کامل کو ٹارگٹ کرکےقتل کیا، عبید کے ٹو پہلےہی غیر قانونی اسلحہ،سمیت دیگر جرائم میں پولیس کے چودہ روزہ ریمانڈ پرگرفتار ہے۔

  • نائن زیرو سے گرفتار مزید7ملزمان کے ریمانڈ میں14 روز کی توسیع

    نائن زیرو سے گرفتار مزید7ملزمان کے ریمانڈ میں14 روز کی توسیع

    کراچی : ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار مزید سات ملزمان کے ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی گئی ۔

    نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے مزید سات ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی، جوعدالت نے منظور کرلی۔

     عدالت میں ملزمان توصیف ،رضوان ، ممتاز، وجیہ الرحمن، فیضان، نعیم اور زبیر برگر کو پیش کیا گیا، ملزمان کو رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا جبکہ ایم کیو ایم کے لیگل ایڈ وکلا کو چیمبر سے باہر نکال دیا گیا۔

    گزشتہ روز بھی عدالت نے ملزم فیصل محمود عرف موٹا، فرحان شبیر عرف ملا، نادر شاہ، عبید کے ٹو،عامر سلیم عرف سرکٹا، امتیاز، کاظم رضا رضوی، عبدالقادر ہنگورو اور ندیم احمد عرف مچھڑ کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

    عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں عبید کے ٹو کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے گلبرگ پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ملزم عبدالقادر ہنگورو پر زبیر، کریم اور پولیس اہلکار چمن کو کلری تھانے کی حدود میں قتل کرنے کا الزام بھی ہے۔

    عدالت نے ملزم نادر شاہ کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے پر اس کے اہلخانہ سے ملاقات کرانے کی اجازت بھی دی۔

    اس سے قبل بھی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے پانچ کارکنوں کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

  • نائن زیرو سے گرفتار9ملزمان مزید 14روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    نائن زیرو سے گرفتار9ملزمان مزید 14روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی : ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سےگرفتار نو ملزمان کو مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کےنوکارکنوں کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے نو کارکنوں کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی جوعدالت نے منظور کرلی۔

    عدالت میں ملزم فیصل محمود عرف موٹا، فرحان شبیر عرف ملا، نادر شاہ، عبید کے ٹو،عامر سلیم عرف سرکٹا، امتیاز، کاظم رضا رضوی، عبدالقادر ہنگورو اور ندیم احمد عرف مچھڑ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    جہاں عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں عبید کے ٹو کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے گلبرگ پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ملزم عبدالقادر ہنگورو پر زبیر، کریم اور پولیس اہلکار چمن کو کلری تھانے کی حدود میں قتل کرنے کا الزام بھی ہے۔

    عدالت نے ملزم نادر شاہ کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے پر اس کے اہلخانہ سے ملاقات کرانے کی اجازت بھی دی، ملزمان کو 14 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

    گرفتار ملزمان کو شہر کے مختلف تھانوں سے رینجرز کے پہرے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت لایا گیا، عدالت میں پیش کئے گئے ملزمان میں فیصل موٹا، نادر شاہ ، فرحان ملا سمیت دیگر شامل تھے۔

    ایم کیو ایم کے وکلاء نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار افراد پر تشدد کیا جارہا ہے جبکہ اہلخانہ سے بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، ملزمان پر شہر کے مختلف تھانوں میں ٹارگٹ کلنگ ، دھماکا خیز مواد رکھنے سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

    گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے پانچ کارکنوں کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

  • نائن زیرو سے گرفتار عامرخان سمیت 29افراد سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

    نائن زیرو سے گرفتار عامرخان سمیت 29افراد سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

    کراچی : ایم کیوایم کے رہنما عامر خان سمیت نائن زیرو سے گرفتار افراد سے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان سمیت انتیس افراد سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

    سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان سمیت 29 ملزمان سے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیدیا، جس کے بعد محکمہ داخلہ نے تحقیقاتی ٹیم کے قیام کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں عامر خان ،عمیر صدیقی بھی شامل ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم رینجرز، پولیس، ایم آئی ، آئی ایس آئی، آئی بی کے افسران پر مشتمل ہوگی

  • کراچی: نائن زیرو سے گرفتار5ملزمان 14روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

    کراچی: نائن زیرو سے گرفتار5ملزمان 14روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

    کراچی :انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے پانچ کارکنوں کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے پانچ کارکنوں کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی ،جوعدالت نے منظور کرلی۔

    نائن زیرو سے گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کے پانچ  کارکنوں کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    گلبرگ اور فیڈرل بی ایریا کی پولیس رینجرز کی سیکیورٹی میں ملزمان کو ہاتھوں میں ہتھکڑی اور چہروں پر چادر ڈال کر عدالت لائی، ملزمان میں شکیل بنارسی محمد جاوید اور محمد عابد سمیت دیگر شامل تھے۔

    ملزمان پر شہر کے مختلف تھانوں میں ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات درج ہیں۔

    گزشتہ روز بھی نائن زیروسے گرفتارعبید کے ٹو سمیت ایم کیو ایم کے آٹھ ملزمان کے ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی تھی۔

  • کراچی:نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹوسمیت 8ملزمان کے ریمانڈ میں 14دن کی توسیع

    کراچی:نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹوسمیت 8ملزمان کے ریمانڈ میں 14دن کی توسیع

    کراچی : نائن زیروسے گرفتارعبید کے ٹو سمیت ایم کیو ایم کے آٹھ ملزمان کے ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی ہے۔

    کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتارعبید کے ٹو سمیت آٹھ ملزمان کو پیش کیا گیا، ملزمان کو عزیز آباد، رضویہ اور لیاقت آباد تھانوں کی پولیس رینجرز کی سیکیورٹی میں عدالت لائی۔

    عدالت میں پیش کئے گئے افراد میں عبید کے ٹو محمد آصف اور سید حسیب سمیت دیگر ملزم شامل تھے۔

    پولیس نےعدالت سےاستدعا کی ملزمان سے مزید تفتیش کےلئے جسمانی ریمانڈ چاہئے، جس پر عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔

      گرفتار افراد پر غیر قانونی اسلحہ اور بارودی مواد رکھنے سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔