Tag: نائن زیرو پر چھاپہ

  • نائن زیرو پر چھاپہ ،آپریشن متحدہ کوختم کرنے کی سازش تھی، الطاف حسین

    نائن زیرو پر چھاپہ ،آپریشن متحدہ کوختم کرنے کی سازش تھی، الطاف حسین

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےگزشتہ رات نائن زیرو پر کارکنوں سےخطاب میں کہا کہ ایم کیوایم مرکزپر چھاپہ اور آپریشن، متحدہ کوختم کرنےکی سازش ہے۔

    الطاف حسین کے خطاب کے دوران فوجی جرنیلوں کے خلاف عمران خان کےبیان کی وڈیوبھی دکھائی گئی۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے رات گئے اہم خطاب میں اپنے کارکنوں کے سامنے مائنس الطاف حسین فارمولارکھا، جسے سب نے فلگ شگاف نعرے لگا کر مسترد کردیا، مطلوب افراد کو باہر سے لایا گیا تھا لیکن ان کی گرفتاری نائن زیرو سے دکھائی گئی۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو ختم کرنے کا خواب قیامت تک پورا نہ ہوگا،الطاف حسین ایم کیوایم مرکزپرچھاپہ اور آپریشن کا مقصد متحدہ کو ختم کرنےکی سازش ہے، آپریشن میں ایم کیوایم کے کارکنان کو چن چن کر مارا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ آپریشن کرنے والے زندہ نہیں بچے، قسم ہے ایم کیو ایم نے نہیں مارا اگر کسی کا دماغ گھوم جائے اور وہ انہیں گھما دے تو ہمارا کیا قصور۔

    الطاف حسین نے کہا کہ فوجی جرنیلوں کی شان میں عمران خان نے گستاخی کی۔

      انھوں نے گلوبٹ پر اپنا غصہ اتارتے ہوئے وزیرِاعظم نوازشریف کو بھی تنقید بنا ڈالا، گلو بٹ نے پولیس کی نگرانی میں ماڈل ٹاون پر حملہ کیا گلوبٹ مسلم لیگ کا نامی گرامی رکن مانا جاتا ہے تو گلو بٹ کی گرفتاری کیلئے نوازشریف کے گھر پر چھاپہ کیوں نہیں مارا گیا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ کہ بین الاقوامی اورجغرافیائی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے پاکستان کو یمن سعودی جنگ میں نہیں کودنا چاہئے

    نائن زیرو پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا کہنا ہے ان کی آصف زرداری سے تفصیلی بات چیت ہو ئی ہے اورمیں نے اپنا عندیہ ان کو دے دیا ہے میری سوچ کے مطابق یمن اورسعودی عرب کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے طے کیا جانا چا ہئے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر یمن اور سعودی عرب کے درمیان جنگ شدید ہوجائے تو بھی پاکستان کو اس جنگ میں نہیں کودنا چاہئے،  پاکستان کو اپنے بہترین مفاد میں فیصلہ کرنا ہوگا اور اس جنگ سے اپنے آپ کو دور رکھنا ہوگا۔

  • رینجرز نے الطاف حسین کے بھانجے عزیز انصاری کو رہا کردیا

    رینجرز نے الطاف حسین کے بھانجے عزیز انصاری کو رہا کردیا

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بھانجے عزیز انصاری کو رینجرز نے رہا کردیا گیا۔

    کراچی میں متحدہ قومی مومنٹ کے مرکز نائن پر رینجرز کے چھاپے کے دوران عزیر انصاری کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم الطاف حسین کے بھانجے عزیز انصاری کو رہا کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق عزیز انصاری کورینجرز نے نائن زیرو سے حراست میں لیا تھا بے گناہ ثابت ہونے کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ عدالت نےعزیزانصاری کو نوے روز کیلیے رینجرز کی تحویل میں دیاتھا، نائن زیروپرچھاپےکےبعد رہا ہونے والے افراد کی تعداد تئیس ہوگئی ہے۔

  • نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی شکایتوں پر عدالت کے ریمارکس

    نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی شکایتوں پر عدالت کے ریمارکس

    کراچی : انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار کئے گئے بتیس ملزمان کو نوے روز کے لئے رینجرز کے حوالے کردیاجبکہ دیگر چھبیس ملزمان کوچودہ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی کے عدالت میں پیش کیا گیا تو ایک ملزم نے عدالت کو بتایا کہ تشدد سےان کے گردوں میں تکلیف ہوگئی جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ وہ بارہ گلاس پانی پیئیں۔

    انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج نے اپنے ریمارکس میں ملزم عبیدعرف کےٹو کو نصیحت کی کہ روزانہ بارہ گلاس پانی پیئیں، جب اس نے عدالت کو بتایا کہ اسےگرفتاری کے وقت لاتیں ماری گئیں۔

    رینجرزنے گرفتار ملزم محمدزبیر کو جب پیش کیا تو انہوں عدالت کو بتایا کہ وہ مالی ہیں، جس پر جج نے کہا کہ ذرابتاؤ فیومیگیشن کیسے ہوتی، جس پر مالی نے بتایا کہ وہ تو صرف پودوں کو پانی دیتا ہے، اس جواب پر جج نے ریمارکس دیئے کہ پتہ چل گیا کہ آپ مالی ہے۔

    ایم کیو ایم کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ ہینڈ گرنیڈ اور اوان بم صرف فوج کے استعمال میں ہیں سب کچھ پری پلان ہے ہمیں تو بس محب وطن ہونے کی سزا دی جارہی ہے، جس پر معزز جج صاحب نے اپنے ریمارکس میں استفسار کیا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں بم صرف واہ کینٹ سے ملتے ہیں؟

    انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم اور سرکاری وکلاء کے درمیان نوک جھوک بھی ہوئی، ایم کیوایم کے وکیل محمد دجیوانی کا کہنا تھا کہ  نائن زیرو سے برآمد ہونے والے ہتھیار لائسنس یافتہ تھے، جبکہ جو اسلحہ دکھایا گیا وہ حساس اداروں سے چوری ہونے والا اسلحہ تھا اور اس کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں۔نیٹو کا اسلحہ نظر نہیں آرہا۔

    جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ جیسا اسلحہ پیش کیا جارہا ہے لگ رہا ہے جنرل دیگال کی حکومت آگئی تمام ملزمان سے بر آمد اسلحہ موجود ہے دکھا دیتے ہیں۔

  • نائن زیرو  پر چھاپہ، 32ملزمان 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    نائن زیرو پر چھاپہ، 32ملزمان 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    کراچی : ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کئے گئے 32ملزمان کو90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے  کردیا گیا جبکہ فیصل موٹا اور عبید کے ٹو سمیت 26ملزمان کو14روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے میں گرفتار مزید 50 زائد ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جن میں فیصل موٹا اور عبید کے ٹو اور نادر بھی شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں ان ملزمان کو پیش کیا جائے گا جن پر شک ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں اشتہاری ، سزا یافتہ ملزمان کو پیش کیا جائے گا۔

    کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 میں نائن زیرو پر چھاپے میں گرفتار 32 ملزمان کو پیش کیا گیا، ملزمان کوہتھکڑیاں لگاکراورآنکھوں پر پٹیاں باندھ کرعدالت میں پیش کیا گیا۔

    دوسرے مرحلے 26 ملزمان کو پیش کیا گیا، ذرائع کے مطابق ان میں ایسے ملزمان بھی شامل ہیں، جو سنگین جرائم میں ملوث تھے، چھبیس ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ اور دیگرجرائم میں جسمانی ریمانڈ پر دیا گیا،رینجرز ذرائع کے مطابق 26ملزمان میں عدالتوں سے بھاگے ہوئے اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں، ملزمان میں صحافی ولی خان بابرکے قتل میں ملوث فیصل موٹا ، عبید کے ٹو اور نادر بھی شامل ہے۔

    متحدہ قومی مومومنٹ کے مرکز نائن زیروسے دو روزقبل حراست میں لئے گئے بتیس ملزمان کوتحفظ پاکستان قانون کےتحت نوے دن کے لیے رینجرزحکام کے حوالے کر دیا گیا جبکہ چھبیس ملزمان کوچودہ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا، جن سے تفتیش کی جائے گی۔

    تحفظِ پاکستان آرڈیننس کے تحت رینجرز کے پاس یہ اختیارات ہوتے ہیں کہ جن ملزمان پرسنگین جرائم میں ملوث ہونے کا شبہ ہو انہیں نوے روز تک بغیر کسی ایف آئی آر اور ثبوت کے اپنے پاس رکھ سکتی ہے۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق ان میں ایسے ملزمان بھی شامل ہیں، جوسنگین جرائم میں ملوث تھے، چھبیس ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ اور دیگرجرائم میں جسمانی ریمانڈ پر دیا گیا، رینجرزذرائع کے مطابق بتیس ملزمان میں عدالتوں سے بھاگے ہوئے اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔ ملزمان میں صحافی ولی خان بابرکے قتل میں ملوث فیصل موٹابھی شامل ہے۔

    رینجرزکے حوالے کئے گئے ایم کیو ایم کے رہنماء سمیت ساٹھ ملزمان کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا، نوے روز تک تمام ملزمان کوسینٹرل جیل میں رکھاجائے گا۔

    یاد رہے کہ ملزمان کو دو روز قبل ایم کیو ایم کے مزکر نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

    گزشتہ روز بھی رابطہ کمیٹی کے ممبراور سینئر رہنماء عامرخان سمیت 27 ملزمان کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ نائن زیرو پر چھاپے میں گرفتار کیے گئے 3افراد کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا، رہائی پانے والوں میں پرویز، عظیم اور خرم  شامل ہیں۔

    ۔