Tag: نائن زیرو پر چھاپے

  • رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کے دوران رینجرز اہلکار کا نائن زیرو کے اطراف محاصرہ

    رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کے دوران رینجرز اہلکار کا نائن زیرو کے اطراف محاصرہ

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے مرکز نائن زیرو کے اطراف میں رینجرز اہلکار کا محاصرہ  کیا گیا ہے۔

    ایم کیو ایم کے مرکز کے نائن زیرو سے متصل خورشید میموریل حال میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی نیوز کانفرنس کے دوران رینجرز جناح گروانڈ اور خورشید میموریل حال کے اطراف کا محاصرہ کیا ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی نیوز کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندوں کے کیمرے بھی بند کرادیئے گئے  تھے۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق اہم اطلاع پر رینجرز اہلکار نے نائن زیرو کے اطراف کا محاصرہ کیا ہے رینجرز اہلکار نے نائن زیرو کی گلیوں اور جناح گراونڈ میں سرچنگ کی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

      واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رینجرز نے متحدہ قومی مومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر دوبارہ چھاپہ مار کر رابطہ کمیٹی کے انچارج کیف الوریٰ اور قمر منصور کو حراست میں لے لیا گیا تھا جبکہ ایم کیوایم رہنماء حیدر عباس رضوی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا۔

  • کراچی میں نائن زیرو پر چھاپے کیخلاف ایم کیوایم کے کارکنوں کا شدید احتجاج

    کراچی میں نائن زیرو پر چھاپے کیخلاف ایم کیوایم کے کارکنوں کا شدید احتجاج

    کراچی: نائن زیرو پر چھاپے کیخلاف ایم کیوایم کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا، اس موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو بزور طاقت کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا۔

    رینجرز کے چھاپے کیخلاف ایم کیوایم کے کارکنان نے نائن زیرو پر جمع ہوکر شدید احتجاج کیا، اس موقع پر مشتعل کارکنوں نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کے ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کے نتائج مثبت برآمد نہیں ہونگے۔

    سینیٹر بیرسٹر سیف نے کہا کے رینجرز نے ریاستی ظلم وجبر اور آئین وقانون کی پامالی کی انتہا کردی ہے۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ ایم کیوایم ایف آئی آرز اور گرفتاریوں سے ڈرنے والی نہیں اور نا ہی ایم کیوایم کو طاقت سے ختم کیا جاسکتا ہے۔

  • ایم کیوایم نے اسلحہ لائسنس اعلی حکام کے حوالے کردیئے

    کراچی : ایم کیو ایم نے گیارہ مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران تحویل میں لئے جانے والے تمام اسلحے کے لائسنس صوبائی اور وفاقی حکام کے حوالے کردیئے ہیں۔

    ترجمان ایم کیوایم کے مطابق رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کی جا نب سے تحریری طور پر باقاعدہ ایک فہرست سندھ کے وزیرِاعلیٰ، سکریٹری داخلہ، آئی جی، ڈی جی رینجرز اور دیگر متعلقہ حکام کو بھیجی گئیں ہیں۔

    اس فہرست میں نائن زیرو سے تحویل میں لئے جانے والے اسلحے کے ایک سو پانچ لائسنس کی کاپیاں، اسلحےکی نوعیت سمیت لائسنس ہولڈرز کے نام لائسنس نمبردرج کئے گئے ہیں جبکہ اسلحہ لائسنس کی کاپیاں وزیرِاعظم اور وفاقی وزیرِ داخلہ کو بھی فراہم کردی گئیں ہیں۔