Tag: نائن زیرو

  • نائن زیرو کے قریب رینجرز کی کارروائی، ایک شخص زیر حراست

    نائن زیرو کے قریب رینجرز کی کارروائی، ایک شخص زیر حراست

    کراچی: ایم کیو ایم کےمرکز نائن زیرو کے قریب رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکن معظم علی کو حراست میں لے لیا۔

    رینجرز نےعلی الصبح ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مارا، زرائع کے مطابق کارروائی کے دوران رینجرز اہلکاروں نے معظم نامی شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص کا تعلق سیاسی جماعت سےہے۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر اپنے ایک بیان میں اس بات کی کھلے الفاظ میں وضاحت کی ہے کہ میڈیا پرآنے والی اطلاعات کے مطابق عزیز آباد میں بوتراب امام بارگاہ کے سامنے واقع گھر سے گرفتار کئے جانے والے دو افراد جنہیں رینجرز کی بھاری نفری کی موجودگی میں گرفتار کیاگیا ہے ان کا ایم کیوایم سے دور دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہے ۔

     رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ لوگ عزیز آباد میں کئی سالوں سے مقیم تھے تو ایم کیوایم کے کسی کارکن کی ذاتی طور پر تو ان سے سلام علیک ضرور ہوسکتی ہے لیکن ایم کیوایم کے ذمہ داریاکارکن کی حیثیت سے ان کا ایم کیوایم سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا ۔

  • نائن زیرو پر چھاپے کی عدالتی تحقیقات کی جائیں، عاصمہ جہانگیر

    نائن زیرو پر چھاپے کی عدالتی تحقیقات کی جائیں، عاصمہ جہانگیر

    لاہور : عاصمہ جہانگیر نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کی عدالتی تحقیقات کامطالبہ کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ مذہب کےنام پرمختلف جماعتوں کےقائم عسکری ونگزکے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کی سابق صدرعاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے کون سچا اور کون جھوٹا ہے اس کا ابھی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔

    انہوں نے مطالبہ کیاکہ نائن زیرو واقعے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صرف سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر ہی چھاپے نہ مارے جائیںبلکہ مذہب کے نام پر مختلف جماعتوں کے قائم عسکری ونگز کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے نائن زیروپر رینجرز کے چھاپے پر خوشی کا اظہار کیا ہے لیکن اسے نہیں بھولنا چاہیئے کہ کل ان کا نمبر بھی آ سکتا ہے۔

  • نائن زیرو چھاپے کی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول

    نائن زیرو چھاپے کی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول

    اسلام آباد: نائن زیرو چھاپے کی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی۔

    ایم کیو ایم کے نائن زیرو دفتر پر رینجرز کے چھاپے کی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہے۔

    رپورٹ ڈی جی رینجرز کی جانب سے ارسال کی گئی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ نائن زیرو پر چھاپہ خفیہ اطلاع پر مارا گیا تھا جو کامیاب رہا۔

    نائن زیرو سے27افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے تین انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز تھے، چھاپے کے دوران130جدید ہتھیار بھی برآمد کیے گئے جن میں غیر ملکی اسلحہ بھی شامل ہے۔

    سنائپر اور جدید وائرلیس سیٹ رپیٹر اور31ہزار گولیاں بھی جو مختلف قسم کی تھیں برآمد کی گئی، تمام ملزمان سے تفتیش جا عمل بھی جاری ہے۔

  • کراچی: نائن زیرو کےاطراف سے حفاظتی بیریئر ہٹادیےگئے

    کراچی: نائن زیرو کےاطراف سے حفاظتی بیریئر ہٹادیےگئے

    کراچی:شہر قائد میں عزیرآباد کے علاقے میں واقع ایم کیو ایم کے مزکز نائن زیرو کےاطراف حفاظتی بیریئرہٹادیےگئے۔

    گزشتہ روز رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے اطراف میں آپریشن کے بعد یہ موقف اختیار کیا تھا کہ  نائن زیرو کے اطراف کا  علاقہ نو گو  ایریا قائم ہے ۔

    جس کے بعد تازہ ترین پیش رفت میں متحدہ قومی مومنٹ کے کارکنان نے رضاکانہ طورپرمکاچوک سےنائن زیرو جانے والےراستےسےرکاوٹیں ہٹادیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکنان نے نائن زیرو کے داخلی اور خارجی راستوں سے بھی حفاظتی بیریئر ختم کردیں ہیں۔

    واضح وقاص شاہ کی تدفین کے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ تھا نائن زیرو کوئی نو گو ایریا نہیں ہے ، انہوں نے بتایا تھا کہ نائن زیرو کے اطراف میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر رکاوٹیں لگائی گئیں تھی۔

  • نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی، اندرونِ سندھ کارروبار بند

    نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی، اندرونِ سندھ کارروبار بند

    کراچی: ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررینجرزکے چھاپے کے بعداندرونِ سندھ کاروبارِ بند ہوگیا ہے۔

    کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرزکی ٹارگٹڈ کارروائی اور کارکنوں کی گرفتاری کے بعد اندرونِ سندھ مختلف شہروں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

    حیدرآباد میں مختلف مقامات پر جلاؤ گھیراؤکے واقعات کے بعد تمام پیٹرول پمپ بند کر دیئے گئے ہیں، نواب شاہ میں بھی تمام کاروباری مراکزبند کردیئے گئے جبکہ نامعلوم افرادکی جانب سے فائرنگ کے واقعات بھی ہوئے جس کے بعد شہر کی سڑکیں ویران ہوگئیں ہیں۔

    میرپورخاص میں بھی شٹر ڈاؤن ہے، تمام کاروباری مراکز، سی این جی اور پیٹرول پمپ بند ہیں۔

    سکھر میں بھی کاروبار بند ہوگیا ہے، جامشورو اور کوٹری سمیت اندرونِ سندھ مختلف شہروں میں ہڑتال کا سماں ہے۔

  • ملک بچانے کیلئے جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جائے، الطاف حسین

    ملک بچانے کیلئے جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جائے، الطاف حسین

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے ملک بچانے کیلئے جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جائے۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائدالطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ پشاورکے آرمی پبلک اسکول میں ہونے والا اندوہناک سانحہ بھی قوم کو متحد نہ کرسکا ۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے انڈیا کے دورے میں اربوں روپے کی امداد دی لیکن پاکستان کو صرف 25کروڑ ڈالردیے جو دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے نقصانات کے سامنے اونٹ کے منہ میں زیرہ دینے کے مترادف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت مستقل با رڈرز کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کی سرحدوں کے اندر گولہ باری کر رہاہے ، لوگ شہید ہورہے ہیں لیکن اس پر امریکی وزیر خارجہ نے مذمت کا اظہار تک نہیں کیا۔

     الطاف حسین کا کہنا تھا طالبان اور داعش کے لوگ جماعت اسلامی کے رہنماوں کے گھروں سے گرفتار ہو رہے ہیں، ملک بچانے کیلئے جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جائے۔

  • مولاناعبدالعزیزکو ایف آئی آر کی روشنی میں گرفتارکیا جائے، الطاف حسین

    مولاناعبدالعزیزکو ایف آئی آر کی روشنی میں گرفتارکیا جائے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے ہم اپنے اتحاد اور دہشت گردوں کے خلاف ہمت وجرات کا مظاہرہ کرکے ملک کومضبوط اورمستحکم بنا سکتے ہیں۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سیاسی وعسکری قیادت پر زور دیا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی تناظر کی روشنی میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے ہرقسم کی مصلحت کو بالائے طاق رکھ کرجرات مندانہ فیصلے کیے جائیں ۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنانے کیلئے آسمان سےفرشتے نہیں اتریں گے ہمیں ہی اپنے اتحاد اور ہمت سے دہشت گردوں کو شکست دینی ہے،حکومت کا فرض ہے کہ ان مسلح حملہ آوروں کو فی الفور گرفتارکرکے ان کے مکمل کوائف کے ساتھ میڈیا کے سامنے پیش کیاجائے۔

    ایم کیوایم کے قائد نے اپنے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ سلمان تاثیر کی برسی کے تقریب پرحملہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے انھیں سزا دی جائے، لال مسجد کے خطیب کے خلاف ایف آئی آر کی روشنی میں انہیں فی الفورگرفتارکیا جائے، ذکی الرحمان لکھوی کے حوالہ سے ٹھوس لائحہ عمل تیارکیا جائے،  کالعدم تنظیموں کی نفرت انگیز تبلیغ اوران کے سربراہوں کی تقاریر پرفی الفور پابندی عائد کی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جوکالعدم جماعتیں مذہبی منافرت پھیلانے، فرقہ وارانہ فسادات کرانے اورفرقہ واریت کی بنیاد پر قتل کرنے کا حکم دینے میں ملوث ہیں ان خلاف فلفور کاروائی کی جائے۔

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق حکومت نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے خلاف کاروائی نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عبد العزیز نے سانحہ پشاور بیان پر معذرت کر لی ہے اور وہ شامل تفتیش ہو نے کو تیار ہیں ذرائع نے بتایا کہ حکومت مولانا عبد العزیز سے متعلق کوئی نیامحاذ نہیں کھولنا چاہتی،

  • اکیسویں ترمیم،ملک بچانے کے مترادف اور خوش آئند ہے، الطاف حسین

    اکیسویں ترمیم،ملک بچانے کے مترادف اور خوش آئند ہے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اکیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ملک بچانے کا مترادف اور خوش آئند قرار دیا ہے۔

     الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے دہشتگردوں سے ملک کو پاک کرنے کیلئے ایک صفحہ پر جمع ہو کر ملک میں مثبت روایت کی بنیاد رکھ دی ہے ، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستا ن کو دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے مسلح افواج ، سیاسی جماعتوں اور پوری قوم کو جرأت و ہمت عطا فرمائے۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کےآج کےاجلاس میں اکیسویں آئینی ترمیم کا ترمیم شدہ مسودہ منظوری کیلیےپیش کیا گیا جسےبحث کے بعد دو سو سینتالیس اراکین کی متفقہ رائےسےمنظورکر لیا گیا جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔

  • گلےکاٹنےوالےطالبان نہیں ظالمان ہیں، الطاف حسین

    گلےکاٹنےوالےطالبان نہیں ظالمان ہیں، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین کہتے ہیں تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کی حمایت کی تھی لیکن اب انہوں نے مؤقف تبدیل کرلیا،یہی حالات رہے تو ملک میں مارشل لاکوآنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

    علماو مشائخ سے خطاب میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کاکہناتھافوجی عدالتوں کی حمایت اس شرط پرکی تھی کہ کالعدم جماعتوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی لیکن اب تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے مؤقف تبدیل کرلیاہے، الطاف حسین نے کہا بچوں کوقتل اور مساجد کودھماکوں سے اڑنے والے طالبان انسانوں کے روپ میں حیوان ہیں مسلح افواج ان کیخلاف بھرپورکارروائی کررہی ہے۔الطاف حسین نے کہا کہ گلےکاٹنےوالےطالبان نہیں ظالمان ہیں۔

     قائد کے ایم کیوایم نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کی نذر ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کوشہید تصورنہ کرنے والوں کے سوشل بائیکاٹ کااعلان بھی کیا، الطاف حسین کاکہناتھا اب تک وزیراعلیٰ سندھ ٹمبرمارکیٹ کادورہ نہیں،انہوں نے ٹمبرمارکیٹ آتشزدگی کی تحقیقات کامطالبہ بھی کیا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ٹمبرمارکیٹ میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کرائی جائے کہ آگ لگی یا لگائی گئی ہے؟۔ دیکھناچاہیےکہ انارکلی یا ٹمبرمارکیٹ میں کوئی کیمیکل تو استعمال نہیں ہوا، ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ اب تک وزیراعلیٰ سندھ نےٹمبرمارکیٹ کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی آصف زرداری کی جانب سے ٹمبرمارکیٹ متاثرین کیلیے افسوس کاپیغام آیا، جو انتہائی افسوس ناک ہے۔

  • الطاف حسین کا انارکلی بازار میں آتشزدگی سے ہلاکتوں پر اظہارافسوس

    الطاف حسین کا انارکلی بازار میں آتشزدگی سے ہلاکتوں پر اظہارافسوس

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے لاہورمیں انارکلی بازار میں ہولناک آتشزدگی سے متعددافرادکے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    الطاف حسین نے کہاکہ ہولناک آتشزدگی کے واقعہ میں اس قدربڑی تعدادمیں شہریوں کی ہلاکتوں سے ہردل دکھی اور افسردہ ہے، الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ سانحہ کی تحقیقات کرائی جائے اور اس کےاسباب کاپتہ چلایاجائے اورمتاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے تمام ساتھی سانحہ میں جاں بحق ہونےوالوں کےلواحقین کےغم میں برابرکےشریک ہیں۔