Tag: نائن زیرو

  • اے آروائی رپورٹرزکےخلاف مقدمہ ختم کیاجائے، الطاف حسین

    اے آروائی رپورٹرزکےخلاف مقدمہ ختم کیاجائے، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین نے اے آر وائی نیوز کے رپورٹرز کےخلاف مقدمہ ختم کرنے کامطالبہ کردیا، ایم کیوایم کے قائدکہتےہیں کہ حکومت اے آروائی کی تحقیقاتی رپورٹنگ کی روشنی میں اپنی اصلاح کرے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کسی ادارے کی نااہلی کو بے نقاب کرنا کوئی جرم نہیں، البتہ کرپشن بے نقاب کرنے والوں کو ہتھکڑی لگا نا جرم ہے۔۔انہوں نے کہا کہ حکومت اے آروائی نیوز کی تحقیقاتی رپورٹنگ کے نتیجے میں اپنی اصلاح کرے۔

     الطاف حسین کا کہنا تھاکہ صحافیوں کے خلاف ریاستی ہتھکنڈوں کا استعمال آزاد صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے، الطاف حسین نے کہاکہ اے آروائی کے پروگرام ”سرعام “کی ٹیم نے مختلف سرکاری ونجی اداروں کی کارکردگی کے سلسلے میں حیرت ناک تحقیقاتی رپورٹس مرتب کیں اور مختلف اداروں میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں سے عوا م کو آگاہ کیا۔ جس کی پاداش میں حکومت اقرار الحسن ،ذوالقرنین شیخ اور آصف قریشی پر قائم مقدمہ کردیاجوکہ انتہائی افسوسناک ہے، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم صحافیوں کو ہراساں کرنے کے عمل کی ہرسطح پر مذمت کرتی رہے گی۔

  • سندھی ٹوپی اجرک ڈے، نائن زیروپررنگارنگ تقریب

    سندھی ٹوپی اجرک ڈے، نائن زیروپررنگارنگ تقریب

    کراچی: ایم کیو ایم کے زیراہتمام نائن زیرو پر سندھی ٹوپی اجرک ڈے سندھ کی ثقافت اور سندھ دھرتی سے یکجہتی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے جوش وخروش سے منایا گیا۔

    رنگا رنگ تقریب کے موقع پر فنکار اور کارکنان نے سندھی گانوں پر والہانہ رقص اور سندھی ٹوپیاں اور اجرک کے تحائف کا تبادلہ کیا،، اس موقع پر ڈپٹی کنویئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ دن قریب ہے جب سندھ دھرتی پر کبھی نہ ختم ہونے والی حق پرست حکومت ہوگی۔

     انکا کہنا تھا کہ آج کے دن سندھ ٹوپی اجرک ڈے منانے کے ساتھ ساتھ سندھ کی ثقافت کی حفاظت کریں گے، اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی اشفاق منگی کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ ایم کیو ایم کو سندھ کی حکومت دے دی جائےتو سندھ ٹوپی اجرک ڈے کی نہیں بلکہ پورے سندھ کی حفاظت کریں گے۔

  • جوش ملیح آبادی محروم ومظلوم عوام کی آوازتھے، الطاف حسین

    جوش ملیح آبادی محروم ومظلوم عوام کی آوازتھے، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کے ممتازشاعر جوش ملیح آبادی محروم ومظلوم عوام کی آوازتھے۔

    شاعرانقلاب جوش ملیح آبادی کی برسی پر اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوش صاحب نے اپنی انقلابی شاعری کے ذریعے معاشرے میں پائی جانے والے طبقاتی فرق کے خاتمہ اور ظلم کی چکی میں پسے ہوئے مظلوم ومحروم کے حقوق کیلئے آوازبلندکی یہی وجہ ہے کہ وہ شاعرانقلاب کہلائے اورآج بھی شعروادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے درمیان زندہ ہیں ۔جوش ملیح آبادی کی شاعری آج بھی محروم ومظلوم کے لئے فکروشعوراورجوش وجذبے کی علامت ہے۔

    اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے بحریہ فاونڈیشن کے زیراہتما م قائم کی جانے والی حیدرآبادیونیورسٹی کےلئے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے 50ایکڑ زمین فراہم کرنے کے اعلان کاخیرمقدم کیاہے۔

  • الطاف حسین کا سرداررضا کو چیف الیکشن کمشنرمقرر ہونے پر مبارکباد

    الطاف حسین کا سرداررضا کو چیف الیکشن کمشنرمقرر ہونے پر مبارکباد

    کراچی: الطاف حسین نے سپریم کورٹ کے سابق سینئرجج جسٹس سرداررضا کوپاکستان کاچیف الیکشن کمشنر مقررکئے جانے پردلی مبارکبادپیش کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے امیدظاہرکی کہ جسٹس سرداررضاچیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے پاکستان کے انتخابی نظام میں موجود خامیوں کودورکرنے ،انتخابی عمل کو بہتربنانے اورآئندہ انتخابات کو صاف وشفاف بنانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے۔

  • میٹروپولیٹن پولیس نے الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع کردی

    میٹروپولیٹن پولیس نے الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع کردی

    لندن: میٹروپولیٹن پولیس نے بانی و قائد الطاف حسین کو ان کے وکلاء کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ انکی ضمانت میں 14اپریل 2015ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

    الطاف حسین نے اطلاع ملنے پر کہا ہے کہ ” ضمانت میں توسیع برطانوی عدالتی نظام کا معمول ہے اور مجھے توقع ہے کہ اس توسیعی عمل سے حکام کو جلد از جلد حتمی نتیجے پر پہنچنے میں مدد ملے گی،الطاف حسین نے ساری دنیا میں موجود اپنے لاکھوں کارکنان اور کروڑوں چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ثابت قدمی کا مظاہرہ جاری رکھیں اور حق کی سربلندی کے لئے دعا گو رہیں“۔

    ایم کیو ایم بین الالقوامی اقدار سے ہم آہنگ قومی جماعت ہے جو قیام پاکستان سے لیکر آج تک ملک سے فرسودہ جاگیرادانہ اور وڈیرانہ نظام کے خاتمے کے لئے پر امن سیاسی وجمہوری جدودجہد میں مصرو ف ہے اور پاکستان میں عوام کے لئے حقیقی جمہوری نظام کا نفاذچاہتی ہے۔

  • پرویزمشرف کا دورِاقتدار بہترین تھا، الطاف حسین

    پرویزمشرف کا دورِاقتدار بہترین تھا، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کادوربہترین تھا،سابق صدرکو سازش کے ذریعے اقتدارسے ہٹایاگیا۔فوج کوحکومت میں شریک کیا جائے۔یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کےمرکزنائن زیروپردعوت حلیم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں فوجی حکومتوں کےدور میں عوام کی کونسلر تک رسائی ممکن بنی۔ جمہوری ادوار میں بلدیاتی انتخاب تک نہیں ہوئے۔آئین میں ترمیم کرکےفوج کوشامل اقتدارکیا جائے۔

    سابق صدر پرویز مشرف کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایم یو ایم کے قائد نے کہا کہ انھیں سازش کےذریعےاقتدارسےہٹایاگیا۔ حیدر آباد میں یونیورسٹی کے حوالے سےالطاف حسین کا کہنا تھا کہ وزیرتعلیم کاکام تعلیم کافروغ ہے،رکاوٹیں کھڑی کرنانہیں۔

    تعلیم میں رکاوٹیں پیدا کرنے والا شخص وزیرتعلیم ہوتوملک کاکیا بنے گا، ایم کیو ایم کے قائد نے اقتدار میں آکر یکساں نظام تعلیم رائج کرنے اور اسکولوں کو اصطبل بنانے والوں کونشان عبرت بنانے کا اعلان کیا۔

  • حیدر آباد میں یونیورسٹی کاقیام باطل کی شکست ہے ، الطاف حسین

    حیدر آباد میں یونیورسٹی کاقیام باطل کی شکست ہے ، الطاف حسین

    حیدرآباد: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ خدا کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں، حیدرآباد میں یونیورسٹی کے خلاف باطل قوتوں کی گھناؤنی سازشیں ناکام ہوگئیں۔

    حیدرآباد میں ارکان زونل کمیٹی سے گفتگو مین الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کی حق پرست عوام اور ایم کیو ایم کے کارکنان کی بے شمار قربانیاں ہیں باوجود شدید ظلم و ستم کے بھی حیدرآباد کے حق پرست عوام اور ایم کیو ایم کے کارکنان ثابت قدم رہے جس کے صلے میں اللہ تعالی نے ہمیں اتنی بڑی خوشخبری سے نوازا۔الطاف حسین نے کہا کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام میں بحریہ ٹاؤن کے روح ِ رواں ملک ریاض اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا بہت بڑا حصہ ہے۔ الطاف حسین نے حیدرآباد کی حق پرست عوام اورطلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر مبارکباد پیش کی۔

  • آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری کا نائن زیرو کا دورہ

    آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری کا نائن زیرو کا دورہ

    کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری پرویز مشرف کا خصوصی پیغام لے کر نائن زیرو پہنچے گئے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عوام کو محکوم بنا کر رکھا ہوا ہے۔

    آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری نے نائن زیرو کا دورہ کیا اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے اہم ملاقات کی ۔احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عوام کو محکوم بنایا ہوا ہے، احمد رضا قصوری نےکہا کہ الطاف حسین نے کراچی سے غریب نمائندوں کوایوانوں میں بھیجا ،وہ ایم کیو کے مرکز نائن زیرو پرخطاب کر رہے تھے

    میڈیا سے خصوصی گفتگو میں بابر غوری نے وزیر اعلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا، بابر غوری کہتے ہیں کہ پبلک سروس کمیشن میں بے قاعدگیوں اور وزیر اعلی سندھ کے اختیارات کو چیلنج کرنے کے لیے ایم کیو ایم عدالت جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن صرف سندھ دیہی کمیشن کا کام کر رہا ہے، متحدہ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ اگر میرٹ کا قتل اور بھرتیوں میں بے قاعدگیاں ختم نہ ہوئیں تو انتظامی یونٹس کا نعرہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔

  • حکمران 30نومبر کو صبرو تحمل سے کام لیں، الطاف حسین

    حکمران 30نومبر کو صبرو تحمل سے کام لیں، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہےکہ وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزارا تیس نومبر کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سندھ کوانتظامی یونٹ کی طرح بانٹ دیاجائیگا، کچھ وزرانےکہا حیدرآبادمیں یونیورسٹی نہیں بنےگی گورنرسندھ نےحیدرآبادکےعوام کی خواہش پوری کی آصف زرداری نےبخوشی یونیورسٹی کی اجازت دی ملک ریاض حیدرآبادکےعوام کیلئےرحمت کا فرشتہ بن کر آئے آج تک کوئی اردو بولنےوالاسندھ کاوزیراعلیٰ نہیں بنا کوٹاسسٹم ختم کرکے50 ,50فیصدکاسسٹم نافذکرینگے وڈیرے،جاگیر داردیہات میں اسکول نہیں بننےدیتے

    الطاف حسین نے کہا کہ ہر کسی کو اس کا جائز حصہ ملنا چاہیے، سندھیوں کو آج تک چالیس فیصد حصہ نہیں ملا، کوئی اردو بولنے والا وزیراعلیٰ بھی نہیں بنا، سندھ میں پرانا کوٹہ سسٹم ختم کرکے پچاس، پچاس فیصد کوٹہ سسٹم نافذ کریں گے، سندھ تقسیم نہیں ہوگا بلکہ انتظامی یونٹس بنائیں گے۔

     الطاف حسین نے کہا کہ جو کام بحریہ ٹاؤن کے سربراہ نے کیا ہے کاش وزیراعلیٰ سندھ یا ان کی حکومت کرتی لیکن متعصب وزراء نے کہا کہ حیدر آباد میں یونیورسٹی نہیں بن سکتی۔ اللہ تعالی نے ملک ریاض کو فرشتہ بنا کر بھیجا ہے ان کے اعلان سے سڑسٹھ سال بعد دیرینہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔

  • ملک ریاض کا کراچی حیدرآباد میں جامعات کی تعمیر کا اعلان

    ملک ریاض کا کراچی حیدرآباد میں جامعات کی تعمیر کا اعلان

    کراچی: گورنر سندھ سید عشرت العباد اور بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض نے مشترکہ طور پر پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے نام پر یونیورسٹی بنائیں گے۔

    بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی اپنی قوم کے لیے بہت خدمات ہیں اور ہم ان کا اعتراف کرتے ہوئے الطاف حسین کے نام کی عالمی سطح کی یونیورسٹیاں قائم کریں گے،انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی فیس سرکاری اداروں سے بھی کم ہو گی اور نہ صرف کراچی بلکہ حیدرآباد میں بھی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلی یونیورسٹی کراچی میں قائم ہوگی اور اس سلسلے میں اگلے ماہ کام شروع کر دیا جائے گا،اس کے علاوہ ملک ریاض نے ایم کیو ایم کے شہید ہونے والے کارکنان کو بحریہ ٹاﺅن میں پلاٹ بھی دینے کا اعلان کیا۔

    ہاکی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب ہماری ٹیم کا لوہا پوری دنیا میں مانا جاتا تھا،انہوں نے ہاکی ٹیم کو 50 لاکھ روپے اعام کے طور پر دیا جبکہ یہ اعلان بھی کیا کہ اگر ہاکی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیتے گی تو ٹیم کو ایک کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا،ان کے علاوہ گورنر سندھ عشرت العباد نے بھی ہاکی ٹیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔