Tag: نائن زیرو

  • ایم کیوایم نےعملی طورپرانقلاب برپا کیا، الطاف حسین

    ایم کیوایم نےعملی طورپرانقلاب برپا کیا، الطاف حسین

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نےکہاہےکہ جب عمران خان اور طاہر القادری نےسیاست میں قدم بھی نہیں رکھا تھاانہوں نے متوسط طبقےکواسمبلیوں تک پہنچا دیا تھا۔

    ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر مختلف شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے سندھ کے شہری علاقوں میں ووٹ کے ذریعے عملاًانقلاب برپا کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ  ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ متحدہ قومی موومنٹ نے غریب، ورکنگ کلاس اور مڈل کلاس کے افراد کو اقتدار کے ایوانوں میں بھیجا ۔

    انہوں نے کہاکہ آج لوگ ٹی وی شوز میں عمران خان اور ڈاکٹرطاہر القادری کے بارے میں یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے کہ یہ غریب و متوسط طبقہ اور پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے کوششیں کر رہے ہیں ۔

    لیکن افسوس ایم کیوایم کے بارے یہ کڑوا سچ کسی کے منہ سے نہیں نکلتا اگر اسے منافقت،بے ایمانی ،یا صحافتی دھوکہ بازی سے تعبیر نہ کیا جائے تو کیا کہا جائے ۔

  • متحدہ میں سندھی بولنے والے ذمہ داروں کا اجلاس آج ہوگا

    متحدہ میں سندھی بولنے والے ذمہ داروں کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ بھرکے تمام زونوں کے سندھی بولنے والے ذمہ داروں کا اہم اجلاس آج شام چار بجے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ہوگا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق متحدہ سندھ بھرکے تمام زونوں کے سندھی بولنے والے ذمہ داروں کا اہم اجلاس آج شام چار بجے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ہوگا۔ اجلاس سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین موجودہ صورتحال کی روشنی میں اہم خطاب کریں گے۔

    متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے سندھ بھرسے ذمہ داروں کی کراچی آمد جاری ہے۔ اجلاس کے انعقادکے سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈمیں تیاریاں بھی جاری ہیں۔

  • نائن زیرو کے قریب سے مشکوک شخص پکڑا گیا

    نائن زیرو کے قریب سے مشکوک شخص پکڑا گیا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو کے قریب سے پکڑا گیا مشکوک شخص میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا، دہشت گردی کیلئے جاسوسی کرنیوالا شخص افغانستان کا شہری سیف اللہ ہے۔

    ایم کیو ایم رہنماء افتخار عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان شہری نے چھوڑنے کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی پیشکش کی۔ ایم کیو ایم کے رہنما افتخار عالم کا کہنا ہے کہ ملزم سے افغانستان کی جامعات کے کارڈز ، موبائل فون، بیٹریز، سمیں ،ریلوے ٹکٹ اور کالعدم تحریک طالبان کا لٹریچر سمیت حکیم اللہ محسود اور طالبان کمانڈر کی تصاویر بھی ملی ہیں ۔

    نورستان سے تعلق رکھنے والا شخص نائن زیرو کے قریب دہشت گردی کیلئے جاسوسی کررہا تھا، سیف اللہ پشاور سے آج ہی کراچی پہنچا تھا اور نائن زیرو اوراطراف کی ویڈیو بنا رہا تھا، ملزم کو مسجد کے قریب سے پکڑا گیا۔

    ذرائع کے مطابق مشکوک شخص مسجد جانے کے بہانے نائن زیرو جانے والی گلی میں پہنچا جہاں رینجرز کو دیکھ کر وہ گھبرا گیا اور اس نے جناح گراونڈ کی جانب سے بھاگنے کی کوشش کی۔

    اس دوران نائن زیرو کی انتظامیہ نے اسے پکڑا۔ مشتبہ شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق مشکوک شخص سے 25سے 30ہزار روپے نقد ی بھی برآمد ہوئی ہے۔

  • الطاف حسین نے تحریک کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    الطاف حسین نے تحریک کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں کے بے حد اصرار پرمتحدہ قومی موومنٹ کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا، الطاف حسین کی قیادت سےعلیحدگی کےاعلان کےبعد کارکنان بڑی تعداد میں نائن زیروپہنچ گئے تھے۔

    ان کا کہناتھا کہ آخری بارکارکنوں کی بات مان کر فیصلہ واپس لیا ہے،ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ ان کے باربارکہنے کے باوجودرابطہ کمیٹی نے اپنا طرزعمل تبدیل نہیں کیا۔

    اے آروائی نیوزسے خصوصی بات چیت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان میں بے وفائیاں اور دکھ سہنے کی سکت نہیں رہی، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جب وہ لندن میں گرفتار ہوئےتو پارٹی کے کچھ رہنماؤں نے خوشیاں منائیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ وہ پارٹی کی تمام ذمےداریاں رابطہ کمیٹی کے سپردکرتے ہیں،رابطہ کمیٹی اب پارٹی کو ذمے داری ایمانداری اوراعلیٰ ظرفی سے چلائے ۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کہاکہ انہوں اپنےتمام رشتےدار،دوست احباب تحریک پرقربان کردیےتاہم جب تک زندہ ہیں سچ اورحق کی خاطرلڑتےرہیں گے۔

  • کراچی: ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کرسمس کے حوالے سے تقریب

    کراچی: ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کرسمس کے حوالے سے تقریب

    کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نائن زیرو پر کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، حق پرست ارکان اسمبلی کے وفدنے کرسمس کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں کے چرچوں دورہ کیااور قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے کرسمس کی مبارکباد دی اور کیک اور گلدستے پیش کیے، ایم کیوایم کے وفد میں حق پرست اسمبلی عارف بھٹی، دلاور،سفیان یوسف ریحان ظفر اور سیف الدین خالد، ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی انچارج عبدالاحدو اراکین کمیٹی سمیت کارکنان بھی موجود تھے۔

    اس مو قع پر ایم کیوایم وفد نے کہاکہ وہاں پر موجودپاسٹرز، مسیحی بردادری لوگوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ تمام مذاہب، عقائد کا احترام کرنے پیار ، محبت ، امن ، بھائی چارہ اور احترام انسانیت کا درس دیا ہے ، ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مسیحی برادری کی خوشیوں میں ہمیشہ ان کے ساتھ رہتی ہے ۔اس مو قع پر انہوں نے پاکستان میں مقیم مسیحی برادری کے عوام کو کرسمس کی دلی مبار کباد پیش کی۔