Tag: نائٹ وژن

  • چینی ماہرین نے جدید ترین کانٹیکٹ لینس کے ذریعے اندھیرے میں دیکھنا ممکن بنا دیا

    چینی ماہرین نے جدید ترین کانٹیکٹ لینس کے ذریعے اندھیرے میں دیکھنا ممکن بنا دیا

    چینی ماہرین نے جدید ترین کانٹیکٹ لینس کے ذریعے اندھیرے میں دیکھنا ممکن بنا دیا ہے، یعنی انسان نے کانٹیکٹ لینس کی مدد سے اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت حاصل کر لی۔

    ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، چین کے سائنس دانوں نے اندھیرے میں دیکھنے کے لیے کونٹیکٹ لینس تیار کر لیے، ان ’نائٹ وژن‘ کانٹیکٹ لینسز کی مدد سے لوگ اب آسانی سے اندھیرے میں دیکھ سکیں گے۔

    چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں کے تیار کردہ لینس میں ایسے نینو پارٹیکلز کا استعمال کیا گیا ہے، جو انفرا ریڈ روشنی کو جذب کر کے اسے ایسی طول موج (wavelengths) میں تبدیل کرتے ہیں جو انسانی آنکھ کو نظر آتے ہیں۔

    کانٹیکٹ لینس نائٹ وژن اندھیرے

    اس کی ایک اور حیرت انگیز خصوصیت یہ ہے کہ روایتی نائٹ وژن عینکوں کے برعکس ان کانٹیکٹ لینسز کو پاور سورس کی ضرورت نہیں ہوتی، اور اثر اس وقت بھی کام کرتا ہے جب پہننے والے کی آنکھیں بند ہوں۔


    چینی کمپنی نے پہلا فولڈ ایبل لیپ ٹاپ متعارف کرادیا


    چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایک نیورو سائنس دان سینئر مصنف تیان زو نے کہا ’’ہماری اس ریسرچ نے ایسے غیر نقصان دہ آلات کی تیاری کے امکانات کا دروازہ کھول دیا ہے جس سے لوگوں کو ’سپر وژن‘ ملے گی۔‘‘

    کانٹیکٹ لینس نائٹ وژن اندھیرے

    ان کا کہنا تھا کہ اس ایجاد سے سیکیورٹی، ریسکیو یا جعل سازی کی روک تھام کے اداروں میں معلوما کی ترسیل میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ سائنسی جریدے سیل (Cell) میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سائنس دانوں نے نینو پارٹیکلز کو لچکدار، غیر زہریلے پولیمر کے ساتھ ملایا جو معیاری نرم کانٹیکٹ لینز میں استعمال ہوتے ہیں۔

    ان کانٹیکٹ لینسز کا تجربہ نہ صرف چوہوں بلکہ انسانوں پر بھی کیا گیا، جس کے نتائج حوصلہ افزا برآمد ہوئے۔

  • سرحدی اضلاع کی پولیس کو تھرمل کیمرے، نائٹ وژن ماؤنٹڈ گنز دیے جائیں گے

    سرحدی اضلاع کی پولیس کو تھرمل کیمرے، نائٹ وژن ماؤنٹڈ گنز دیے جائیں گے

    لاہور: صوبہ پنجاب میں سرحدی اضلاع کی پولیس کو تھرمل کیمرے اور نائٹ وژن ماؤنٹڈ گنز دیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایک اہم اجلاس میں لا اینڈ آرڈر اور کرائم کنٹرول سے متعلق فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد اور اسمگلنگ، بجلی چوری، اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں کچے کے علاقوں سمیت پنجاب بھر میں گینگز کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ بھکر، میانوالی، لیہ سمیت 8 سرحدی اضلاع کو مزید محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا شر پسندوں کے مذموم عزائم سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ناکام بنائیں گے، اور سرحدی اضلاع کو تھرمل کیمرے، نائٹ وژن ماؤنٹڈ گنز فراہم کریں گے، اے پی سیز، لوکیٹر، کوارڈ کاپٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مریم نواز کے ’’محفوظ پنجاب‘‘ وژن کے تحت افسران کو ٹاسک دیے گئے ہیں، ڈکیتی، اغوا و دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے اہداف اور ٹائم لائن بھی مقرر کیا گیا ہے۔