Tag: نائیجیریا

  • وفادار کتے نے جان دے کر خودکش حملہ ناکام بنا دیا

    وفادار کتے نے جان دے کر خودکش حملہ ناکام بنا دیا

    نائجیریا کے شہر میدا گری میں ایک کتے نے وفاداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک شادی کو خودکش دھماکے کا نشانہ بننے اور درجنوں افراد کو مرنے سے بچالیا۔

    نائجیرین حکام کے مطابق کتے نے اس وقت خود کش حملہ آور پر حملہ کردیا جب وہ اپنے آپ کو دھماکے سے اڑانے والا تھا۔ کتے نے اسے اپنے پنجوں اور دانتوں سے بری طرح زخمی کردیا۔

    dog-2

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ نو عمر حملہ آور کا تعلق ممکنہ طور پر بوکو حرام سے تھا۔

    مزید پڑھیں: کتے خواب میں اپنے مالک کو دیکھتے ہیں

    ان کے مطابق کتے کے حملے سے حملہ آور بوکھلا گیا اور وہ خود کو اس کے حملوں سے بچانے کی کوشش میں لگ گیا جس کے بعد اسے مہلت نہیں ملی کہ وہ دھماکہ خیز مواد کو اڑاتا۔

    واقعے میں کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا تاہم اس ہاتھا پائی کے دوران ہونے والے دھماکے میں کتا مارا گیا۔

    مزید پڑھیں: کتے کی زندگی کا مقصد اپنے مالک کو خوش کرنا

    تقریب کے میزبان بوبا احمد کا کہنا ہے کہ ان کے مہمان کتے کے بہت شکر گزار ہیں جس نے اپنی جان دے کر ان سب کی جان بچا لی۔ ان کا کہنا تھا کہ کتا شادی میں آئے ہوئے ایک مہمان کا تھا۔

    dog-3

    یاد رہے کہ جس روز یہ واقعہ پیش آیا اسی روز مذکورہ مقام سے تھوڑے ہی فاصلے پر 3 خود کش بمباروں نے مختلف مقامات پر خود کو دھماکے سے اڑایا۔

    چوتھا خودکش حملہ آور ممکنہ طور پر اس شادی کو نشانہ بنانے آیا تاہم کتے کی بہادری سے افسوسناک سانحہ رونما ہونے سے بچ گیا۔

  • پاکستان،نائیجیریا کو دس سپرمشاق طیارے فروخت کرے گا

    پاکستان،نائیجیریا کو دس سپرمشاق طیارے فروخت کرے گا

    ابوجا : پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان سپر مشاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا ہے،معاہدے پر پاکستانی اور نائیجیرین ایئر مارشل نے دستخط کیے۔

    تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کے دارلخلافہ ابوجا میں دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان سپر مشاق طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں جس کے تحت پاکستان نائیجیریا کو دس سپر مشاق طیارے فروخت کرے گا۔

    پاکستان کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کامرہ ایئرمارشل ارشد ملک نے اور نائیجیریا کے ایئروائس مارشل نے ابوجا میں ایک باوقار تقریب میں دستخط کیے اور باہمی فوجی،سماجی اور سیاسی تعاون کو بڑھانے پر غور کیا گیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اہنی دفاعی طاقت اور صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے دفاعی اور جنگی مشینیری خریدنے والے ممالک پاکستان کی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

    واضح رہے خطے میں تیزی سے بدلتی صورتِ حال کے پیش نظر ملکوں کی ترجیحات بدلتی نظر آتی ہیں اور ہر ملک اپنے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے تعلقات اور معاہدے طے کر رہے ہیں جس سے نئی دوستیاں اور نئے رقیب سامنے آ رہے ہیں۔

     

     

  • نائیجیریا میں ججوں کے خلاف کریک ڈاون

    نائیجیریا میں ججوں کے خلاف کریک ڈاون

    ابوجا: نائیجرین سیکورٹی حکام نے بدعنوان ججوں کے خلاف کریک ڈاون میں لاکھوں ڈالرز برآمد کرکےمتعدد ججوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق نائیجریا میں بدعنوان ججوں کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی آگئی جس کے نتجیے میں گزشتہ چند دنوں میں ملک کے متعدد ججوں کو گرفتار کرکے لاکھوں ڈالرز برآمد کرلیے گئے۔

    نائیجریا میں ججوں کےخلاف کارروائیاں صدر محمد بوہاری کی ملک سےبدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے کی مہم کا حصہ ہے جس کے تحت اب تک لاکھوں ڈالرز کی پراپرٹی قبضے میں لی گئی ہے۔

    دوسری جانب نائجریئن بار اسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ججز کی گرفتاریاں اور ان پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گرفتار ججوں کو رہاکریں۔

    واضح رہےکہ گزشتہ سال اقتدار میں آنے کے بعدصدر بوہاری نے بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب تک وہ کرپشن کے خلاف موثر اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

  • نائیجیریا: بوکو حرام کی فائرنگ،24 افراد جاں بحق

    نائیجیریا: بوکو حرام کی فائرنگ،24 افراد جاں بحق

    کانو: نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں بوکو حرام کے جنگجوؤں کی فائرنگ سے چوبیس افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق مقامی حکومت کے چیئرمین مائینا اولارمو کا کہنا تھا کہ واقعہ ریاست اڈاماوا کے ٹاؤن گولاک کے ایک گاؤں میں پیش آیا،انہوں نے بتایا کہ حملہ مقامی رہنما کی موت پر ہونے والی سوگ کی تقریب کے موقع پر کیا گیا.

    اُن کا کہنا تھا کہ حملہ آور موٹر سائیکلوں پر آئے اور ہجوم پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں چوبیس افراد ہلاک ہوئے، جن میں بیشتر خواتین تھیں،حملہ آوروں نے خوراک لوٹی اور گھروں کو آگ لگا دی،یہ ساری کارروائی انھوں نے ایک گھنٹے میں مکمل کی اور اس کے بعد فرار ہوگئے.

    ریاست کی پولیس کے ترجمان اوتھمان ابو بکر نے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم انھوں نے ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ بتائی اور دیگر کو زخمی قرار دیا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال نو جنوری کو بوکو حرام نے اڈاماوا کے قریبی علاقے ماڈاگالی میں فائرنگ کرکے سات افراد کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کردیا تھا.

  • نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملہ،7افراد ہلاک

    نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملہ،7افراد ہلاک

    ابوجا: نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملے میں سات افراد ہلاک اورتینتیس زخمی ہوئے۔

    نائیجیرین اہلکاروں کا کہناہےکہ حملہ آورایک کم عمر خاتون تھی جس نے ریاست یوب کے ایک پُرہجوم بس اسٹینڈ پربارودی مواد سے خود کو اُڑادیا، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور تینتیس زخمی ہو گئے، ہلاک افرادکی لاشوں اورزخمیوں کوفوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔

    ریاست یوب کے گورنرابراہیم غیدام نے داما تورو جنرل اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی،گورنر نے اس حملےکو بد قسمت اور غیر انسانی قرار دیا اوروعدہ کیا کہ علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، ابھی تک کسی گروپ نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

  • نائیجیریاکےشمال مشرقی شہر میں خود کش حملہ،48طلبا جاں بحق،79زخمی

    نائیجیریاکےشمال مشرقی شہر میں خود کش حملہ،48طلبا جاں بحق،79زخمی

    نائیجیریا : شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملے میں اڑتالیس طلبا جاں بحق جبکہ اناسی زخمی ہو گئے۔

    مقامی پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے شمال مشرقی شہر میں واقع اسکول میں اسمبلی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور اسکول یونیفارم میں تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق بوکو حرام نے اپنے قیام کے پانچ سال کے دوران مختلف اسکولوں کو ہدف بنایا جس میں اب تک تقریبا ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں۔

  • ٹیکسٹائل تجارتی وفد نائیجریا اورسوڈان بھیجنے کا فیصلہ

    ٹیکسٹائل تجارتی وفد نائیجریا اورسوڈان بھیجنے کا فیصلہ

    ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی)نے نائیجیریا اور سوڈان کو کی جانے والی ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ کیلئے”ٹیکسٹائل تجارتی وفد“بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، وفد میں شرکت کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2014ء مقررکی گئی ہے-

    اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تجارتی وفد میں ہوم ٹیکسٹائل، ریڈی میڈ گارمنٹس، خواتین اوربچوں کی پتلونیں و دیگر ملبوسات، ٹینٹ اور شامیانے,کارپٹس اور ٹیکسٹائل کی دیگر مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں۔

    وفد میں شرکت اور درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار کے بارے میں مزید معلومات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔