Tag: نااہل

  • آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کراکر ہی دم لیں گے، شیخ رشید

    آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کراکر ہی دم لیں گے، شیخ رشید

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کرا کر ہی دم لےگا۔

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ حکومت نے عدلیہ کے مقابلے پر آکر سول نافرمانی کی بنیاد رکھ دی، عدالتی حکم کی نافرمانی حکم عدولی بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج سے سیاسی شطرنج کا کھیل شروع ہوجائےگا، حکومت کے نااہل کھلونوں نے معاشی، سیاسی، اقتصادی، عدالتی بنیادیں ہلادیں، حکومت کے سیاسی مہرے مات کھائیں گی اور عدلیہ جیتے گی۔

    شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 8 ججز کے فیصلےکو نہ ماننا ملک میں انتشار، خلفشار، فسطائیت کو دعوت دےگا، آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کرا کر ہی دم لے گا، یہ 1997 کی تاریخ  دہرانے کی ناکام سازش کرنے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتی بحران کو سنگین اورگھمبیر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، آئین اور قانون کی بقا میں ہی ملک کی سلامتی ہے، حکومتی فیصلے عدلیہ کی آزادی، معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ آئین، قانون کا جھنڈا بلند رکھے گی اس میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دےگی، نیب منی لانڈرنگ کیسز آئینی و قانونی انجام کو پہنچیں گے۔

    شیخ احمد رشید کا مزید کہنا تھا کہ اوور سیز کو ووٹ کا حق ملے گا غریب کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونےکو ہیں۔

  • بھارتی پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کو نااہل قرار دیدیا

    بھارتی پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کو نااہل قرار دیدیا

    بھارتی پارلیمنٹ نے مرکزی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز بھارتی عدالت کی جانب سے ہتک عزت کیس میں 2 سال قید کی سزا کے فیصلے کے بعد راہول گاندھی کو نااہل قرار دیا ہے۔

    پارلیمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی لوک سبھا (ایوان زیریں)  کے رکن کے لیے نااہل ہیں، خیال رہے کہ راہول گاندھی بھارتی ریاست کیرالہ سے لوک سبھا کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔

    کانگریس رہنما راہول گاندھی کو 2سال قید کی سزا سنا دی گئی

    واضح رہے کہ کانگریس رہنما راہول گاندھی  نے 2019 میں ایک انتخابی ریلی کے دوران مودی سرنیم سے متعلق بیان دیا تھا،گزشتہ روز  عدالت نے راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنا کر فوری ضمانت منظور کرلی تھی۔

    دوسری جانب کانگریس کے عہدیداروں نے عدالتی حکم کو سیاسی انتقام قرار دیا اور  کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے۔

  • عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مجرم قرار دیا گیا ہے: بلاول بھٹو

    عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مجرم قرار دیا گیا ہے: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نااہل ہیں، سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کا جھوٹ پھیلانے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مجرم قرار دیا ہے، اب عمران خان نااہل ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کا جھوٹ پھیلانے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نااہل ہوا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیئے، اس کو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیئے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیئے۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن بینچ نے فیصلہ دیا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے، عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

  • عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں: فواد چوہدری

    عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے آئین، قانون اور اداروں پر حملہ ہے، عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے کبھی بھلے کی امید نہیں تھی، الیکشن کمیشن کا نشانہ صرف عمران خان ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کیا یہ پاکستان کے 22 کروڑ لوگوں کو نااہل کردیں گے، یہ پاکستان کے آئین، قانون اور اداروں پر حملہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ایک ہفتہ قبل عمران خان دو تہائی اکثریت سے جیت کر آرہا ہے، یہ پاکستان کے 22 کروڑ لوگوں کو جوتا مارا گیا ہے، پاکستانی عوام سے کہتا ہوں حق کے لیے باہر نکلیں، جس طریقے سے فیصلہ کیا گیا پورا پاکستان مسترد کرتا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان ایوانوں کو الٹا کر ہی پاکستان کا آئین بچایا جا سکتا ہے، ابھی تو گھیراؤ کی طرف گئے نہیں تو اسلام آباد کو قلعہ بنا دیا گیا، پورے پاکستان کے کنٹینرز اسلام آباد میں آگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈھائی کروڑ روپے کے تحائف کے لیے کہا گیا کہ آپ نے ظاہر نہیں کیے، ہمارے وکیل نے ہر چیز ڈکلیئرڈ کی ہے، عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں۔ الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ کیا غلط کیا، ہر سطح پر چیلنج کریں گے۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن بینچ نے فیصلہ دیا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے، عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

  • مصطفیٰ کمال کو نااہل قراردینے سے متعلق درخواست مسترد

    مصطفیٰ کمال کو نااہل قراردینے سے متعلق درخواست مسترد

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کونااہل قراردینے سے متعلق درخواست مسترد کردی، مصطفیٰ کمال کےخلاف ایم کیوایم رہنماسلمان مجاہد نےدرخواست دائرکی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کونااہل قراردینےسےمتعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس محمدعلی مظہرکی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے مصطفیٰ کمال کونااہل قراردینے سے متعلق درخواست مسترد کردی اور سلمان مجاہدبلوچ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

    مصطفیٰ کمال کےخلاف ایم کیوایم رہنماسلمان مجاہد نےدرخواست دائرکی تھی ، جس میں کہا تھا کہ مصطفی کمال کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج میں ملازمت کرتےتھے، مستقل غیرحاضری پرمصطفیٰ کمال کوملازمت سےبرطرف کیاگیاتھا۔

    درخواست گزار نے کہا تھا کہ ملازمت سےبرطرف شخص عوامی عہدےیاالیکشن لڑنےکااہل نہیں ہوتا ، اس کےباوجودمصطفیٰ کمال نےپی ایس 117، سٹی ناظم کےلئےالیکشن لڑا، مصطفیٰ کمال صادق اور امین نہیں رہے،،اسمبلی کی نشست پر کامیابی کو کالعدم قرار دی جائے اور ان سے تنخواہیں اور مراعات واپس لی جائیں۔

    درخواست گزار سلمان مجاہد بلوچ نے یہ بھی کہا تھا کہ مصطفی کمال کو پی ایس پی چئیرمین کی حیثیت سے بھی کام سے روکا جائے۔

  • راؤ انوار مجرم ہے تو قانون کی گرفت میں ضرور آئے گا، آصف علی زرداری

    راؤ انوار مجرم ہے تو قانون کی گرفت میں ضرور آئے گا، آصف علی زرداری

    کراچی: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ راؤ انوار اگر مجرم ہے تو قانون کی گرفت میں ضرور آئے گا، انہیں بہادر بچہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن میں کارکردگی پرکہا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’اعتراض یہ ہے‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، کراچی میں پولیس گردی اور ماورائے عدالت قتل کرنے والے پولیس آفیسر راؤ انوار سے متعلق آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اگر وہ مجرم ہیں تو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ میرےالفاظ سےکسی کوتکلیف ہوئی تومجھےافسوس ہے، راؤ انوارسےمتعلق میرےمنہ سےغلط الفاظ نکلے، ماورائےعدالت قتل گھناؤناجرم ہے، جس کی معافی نہیں، جبری لاپتہ،جعلی مقابلوں میں قتل قابل نفرت جرم ہے، راؤانوار کی حمایت نہیں کرتا۔

    ثابت ہوگیا فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں : نواز شریف

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور آصفہ آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گے، میں نوازشریف کی وجہ سےاپنی کشتی نہیں ڈبواسکتا، وہ مجھ سے کئی بار رابطہ کرنا چاہتے تھے، نوازشریف خودکوبھی اورجمہوریت کوبھی دیوارسےٹکرارہےہیں، انہوں نےیہ پوزیشن لیتےوقت ہم سے نہیں پوچھا۔

    یاد رہے دو روز قبل نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ  راؤ انوار بہادر بچہ ہے جس نے کراچی آپریشن کے درمیان امن کے قیام کے لیے دلیری کا مظاہرہ کیا، جبکہ اس آپریشن میں کارکردگی دکھانے والے کئی انسپکٹرز کو بعد ازاں قتل کردیا گیا تھا۔

    نقیب قتل کیس: سپریم کورٹ کا راؤ انوار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن جن 54 ایس ایچ اوز نے کیا، ان میں سے 53 مارے گئے، میں ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، نقیب اللہ کیس کو میڈیا نے ہوا دی سب کو پیچھے ہٹ کر معاملے کا پھر سے جائزہ لینا چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پہلےنااہل کردیا گیا پھرمقدمات چلائے جارہےہیں‘ مریم نواز

    پہلےنااہل کردیا گیا پھرمقدمات چلائے جارہےہیں‘ مریم نواز

    اسلام آباد: نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکا کہنا ہے کہ ثبوت دیے نہیں جا رہے بلکہ ثبوت بنائے جا رہے ہیں، پہلے نا اہل کردیا جاتا ہے پھرمقدمات چلائےجاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان پرایسا وقت ہےکہ جمہوریت پربات کرنےکوغداری کہا جاتا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی نا اہلی اقامہ کی بنیاد پرہوئی، کیا قانون صرف نوازشریف کے لیے ہے؟۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف بار بار لندن سے آکر پیش ہورہے ہیں کیا اسے آپ وی آئی پی احتساب کہتے ہیں، وی آئی پی احتساب اس وقت ہوتا ہے کہ جب عدالت کے راستے سے گاڑی واپس چلی جاتی ہے۔

    نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے کہا کہ کمردرد کا بہانہ کرکے چھپ جانا وی آئی پی احتساب ہے،آپ کو معلوم ہے اصل بات کیا ہے آپ اور میں اتنے سادے نہیں ہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ سنا ہے نیب کو برطانیہ سے کوئی ثبوت نہیں ملا، جے آئی ٹی بھی برطانیہ سے خالی ہاتھ آئی تھی۔


    نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


    وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز نے کہا کہ میرا میڈیا سیل تو ہے ہی نہیں جب نوازشریف وزیراعظم تھے تومیڈیا کے معاملات دیکھتی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان اوران کی جماعت نااہل ہونےجارہے ہیں‘حنیف عباسی

    عمران خان اوران کی جماعت نااہل ہونےجارہے ہیں‘حنیف عباسی

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کےرہنما حنیف عباسی کا کہناہےکہ عمران خان کے پاس بنی گالہ کا ریکارڈ موجود نہیں ہے،یونین کونسل میں کون سا نقشہ پاس ہوتا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں تحریک انصاف فنڈنگ کیس کی سماعت کےبعد میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےکہاکہ عمران خان کےوکیل نےفنڈنگ لینےکا اعتراف کرلیا ہے اوراقبال جرم کے بعد کسی ملزم کو پھانسی ہوتی ہے یا پھر عمر قید ہوتی ہے۔

    حنیف عباسی نےمزید کہاکہ عمران خان کے پاس بنی گالہ کا ریکارڈ موجود نہیں ہے،یونین کونسل میں کون سا نقشہ پاس ہوتا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی شکست لکھی جاچکی ہے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کاکہناتھاکہ پاناماکیس میں عمران خان ایسے سپریم کورٹ آتے تھے جسے لائق بچہ اسکول جاتاہے۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے سینہ تان کراپنی تین نسلوں کی تلاشی دی ۔انہوں نےکہاکہ عمران خان کہاں تک بھاگو گے آپ کی تلاشی بھی ہوگی،اصل چہرہ بھی عوام کے سامنے آئے گا۔


    بنی گالہ اراضی‘لندن فلیٹ کےثبوت سپریم کورٹ میں پیش کروں گا‘عمران خان


    واضح رہےکہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےبنی گالہ میں زمین اورلندن فلیٹ کےثبوت سپریم کورٹ میں پیش کرنے کااعلان کیا تھا۔

  • پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے خلاف پٹیشن دائرکردی

    پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے خلاف پٹیشن دائرکردی

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے پانامالیکس پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی.جس میں وزیر اعظم نوازشریف اور فیملی ممبران کودرخواست میں فریق بنایا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج سپریم کورٹ میں وزیراعظم نوازشریف کےخلاف پٹیشن دائرکردی گئی جس میں انہیں اور ان کے اہل خانہ کو فریق بنایا گیا ہے.

    *پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم کی نااہلی کیلئےریفرنس تیار

    پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ پاناما لیکس کا معاملہ پوری قوم کے لیے باعث تشویش ہے،معاملے کی تحقیقات کےلیے سپریم کورٹ کی مداخلت ضروری ہے.

    *پاکستان عوامی تحریک نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرادیا

    تحریک انصاف نے پٹیشن میں کہا ہے کہ قومی دولت غیر قانونی طریقے سے باہر بھجوا کر آف شور کمپنیاں بنائی گئیں اور کہاگیا کہ آف شور کمپنیوں پر نواز شریف اور ان کے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے.

    سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن میں تحریک انصاف نےسیکرٹری داخلہ، قانون،نیب،وزارت قانون اور ایف بی آرکو فریق بنایا ہے.

    یاد رہے کہ درخواست میں کہاگیا ہے کہ وزیر اعظم نے 2013کے انتخابات میں مریم نواز اور حسین نواز کو زیرکفالت ظاہر کیا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف ، پیپلزپارٹی اور پاکستان عوامی تحریک وزیر اعظم کےخلاف ریفرنس دائر کر چکی ہے. ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آرٹیکل62 اور63 پر پورا نہیں اترتے اس لیے انہیں نا اہل قرار دیا جائے.

  • لاہورہائیکورٹ: وزیرِاعظم کونااہل قراردینے کی درخواست مسترد

    لاہورہائیکورٹ: وزیرِاعظم کونااہل قراردینے کی درخواست مسترد

    لاہور: ہائیکورٹ نے وزیرِاعظم نوازشریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔عدالت نے قراردیا کہ وزیراعظم کی اسمبلی میں تقریرسیاسی معاملہ ہے، جس پر عدالتی کارروائی نہیں ہونی چاہئیے،عدالت نےدرخواست گزارکومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

    درخواست گزار نے موٗقف اختیارکیا تھاکہ وزیراعظم نےفوج سے ثالثی کے معاملے پر غلط بیانی کی لہذا وہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے اس لئے نااہل قرار دیا جائے۔

    واضح رہے کہ وزیرِاعظم میاں نوازشریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ازخودآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔