Tag: نااہلی

  • نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی پیپلز پارٹی کی درخواست بھی التوا کا شکار

    نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی پیپلز پارٹی کی درخواست بھی التوا کا شکار

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی پیپلز پارٹی کی درخواست بھی التوا کا شکار ہوگئی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان کی تقرری تک درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے وزیراعظم کے خلاف ریفرنسز موصول ہونے کی تصدیق کردی،ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف کے بعد الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو بھی انتظار کرنے کی ہدایت کردی۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اکیلے کسی درخواست کی شنوائی نہیں کرسکتے،کمیشن مکمل ہونے پرزیرالتوا کیسزکھولیں جائیں گے، الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری تک کسی کو بھی نااہل قرار دینے کی درخواستیں التوا کا شکار رہیں گی۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا صوبائی مبمران کےنہ ہونے سےخلا پیدا ہوا،حکومت کوممبران کی تعیناتی کےلئےخط لکھ دیا ہے، نااہلی کی تمام درخواستوں کو علیحدہ کرکے رکھ دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم اور ان کے چار رشتے داروں کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کی ۔

    یپلز پارٹی کے رہنمالطیف کھوسہ کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور اراکین قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدراور شہباز شریف کے بیٹے شریف کی حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر کیا ۔

    لطیف کھو سہ نے کہا تھا کہ یہ پانچوں افرادآئین کےآرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پرپورانہیں اترتے، الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر ریفرنس ایک ہزارصفحات پرمشتمل ہے جس میں ثبوت کےطورپر ان کے متضاد بیانات کو شامل کیا گیا ہے۔

  • پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم کی نااہلی کیلئےریفرنس تیار

    پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم کی نااہلی کیلئےریفرنس تیار

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی وزیر اعظم اور انکے چار رشتے داروں کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کرلی، ریفرنس پیر کو دائر کیا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نااہلی کا معاملہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست دائر کرنے کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی وزیراعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

    پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعظم اور ان کے قریبی رشتے داروں کی نااہلی کیلئے ریفرنس تیار کرلیا، نااہلی کے ریفرنس سے وزیراعظم پر دباؤ تو بڑھ گیا، لیکن الیکشن کمیشن کے صوبا ئی سربراہان کی غیرمو جودگی سوالیہ نشان ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنمالطیف کھوسہ کاکہناہے وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور اراکین قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدراور شہباز شریف کے بیٹے شریف کی حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا ئے گا۔

    لطیف کھو سہ نے کہاکہ یہ پانچوں افرادآئین کےآرٹیکل با نسٹھ اور تریسٹھ پرپورانہیں اترتے، الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر ریفرنس ایک ہزارصفحات پرمشتمل ہے جس میں ثبوت کےطورپر ان کے متضاد بیانات کو شامل کیا گیا ہے۔

    ریفرنس میں وزیراعظم اورانکےخاندان کےگوشواروں میں وزیراعظم،شہبازشریف،اسحاق ڈار کی غلط بیانی کوشامل شامل کیاگیا ہے۔

    وزیراعظم کی نااہلی ریفرنس کیلئے پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے مدد مانگ لی ہے پی ٹی آئی رہنما فیصل ووڈا نے پی پی پی کے رہنما لطیف کھوسہ کو وزیر اعظم کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات دے دیئے ہیں۔