Tag: نااہل قرار

  • رکن قومی اسمبلی جمشید دستی  نااہل قرار

    رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نااہل قرار

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دیتے ہوئے تعلیمی اسناد جعلی قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کیخلاف ریفرنس پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔

    فیصلے میں جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس منظور کرلیا گیا۔

    فیصلے میں رکن قومی اسمبلی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار دیتے ہوئے ان کی نااہلی کی 2 درخواستیں منظور کرلیں۔

    یاد رہے مئی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سابق رکن قومی اسمبلی کے خلاف اثاثوں اور تعلیمی اسناد سے متعلق دائر درخواست کی سماعت مکمل کی تھی ، جس کے بعد تین رکنی کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

    درخواست گزار امیر اکبر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ جمشید دستی نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی میں اثاثے چھپائے اور جھوٹی تعلیمی تفصیلات درج کیں، دستی نے کاغذاتِ نامزدگی میں ایف اے لکھا جبکہ وہ نہ میٹرک پاس ہیں اور نہ ایف اے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن کیلئے نااہل قرار

    ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن کیلئے نااہل قرار

    کیپٹل ہل حملہ کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کولوراڈو کی سپریم عدالت نے صدارتی الیکشن کیلئے نااہل قرار دیدیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے صدارتی الیکشن کی پرائمری کے لیے نااہل قرار دیا۔

    امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ کے مطابق کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے ٹرمپ امیدوار بننے کے اہل نہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے صدارتی امیدوار کو 1868 کی شق کے تحت نااہل قرار دیا ہے۔

    عدالتی فیصلے کا اطلاق صرف کولوراڈو پر ہوگا، عدالتی فیصلے کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم نے غلط اور غیر جمہوری قرار دیا ہے۔

    اسرائیل نواز پالیسیوں کے باعث بائیڈن کا اگلی بار صدر بننا مشکل ! نیویارک ٹائمز سروے

    سابق امریکی صدر کے ترجمان نے فیصلے کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ 4 جنوری تک کولوراڈو عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

  • بھارتی پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کو نااہل قرار دیدیا

    بھارتی پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کو نااہل قرار دیدیا

    بھارتی پارلیمنٹ نے مرکزی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز بھارتی عدالت کی جانب سے ہتک عزت کیس میں 2 سال قید کی سزا کے فیصلے کے بعد راہول گاندھی کو نااہل قرار دیا ہے۔

    پارلیمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی لوک سبھا (ایوان زیریں)  کے رکن کے لیے نااہل ہیں، خیال رہے کہ راہول گاندھی بھارتی ریاست کیرالہ سے لوک سبھا کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔

    کانگریس رہنما راہول گاندھی کو 2سال قید کی سزا سنا دی گئی

    واضح رہے کہ کانگریس رہنما راہول گاندھی  نے 2019 میں ایک انتخابی ریلی کے دوران مودی سرنیم سے متعلق بیان دیا تھا،گزشتہ روز  عدالت نے راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنا کر فوری ضمانت منظور کرلی تھی۔

    دوسری جانب کانگریس کے عہدیداروں نے عدالتی حکم کو سیاسی انتقام قرار دیا اور  کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے۔

  • سپریم کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی معظم علی خان  کو نااہل قرار دے دیا

    سپریم کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی معظم علی خان کو نااہل قرار دے دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے رکن سندھ اسمبلی معظم علی کو نااہل قرار دیتے ہوئے پی ایس 11 لاڑکانہ میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ندا کھوڑو بنام معظم علی انتخابی عذرداری کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

    عدالت عظمیٰ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، جسٹس اعجازالاحسن نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

    سپریم کورٹ نے ندا کھوڑو کی درخواست منظور کرلی اور سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہویے پی ایس 11 لاڑکانہ 2 میں دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دے دیا۔

    عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو معظم علی خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔

    پیپلرپارٹی کی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ندا کھوڑو نے رکن سندھ اسمبلی معظم علی خان کے خلاف سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

    الیکشن ٹربیونل نے معظم علی خان کے خلاف جنوری 2019 میں ندا کھوڑو کی درخواست مسترد کردی تھی۔ معظم علی خان حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ 2 سے جی ڈی اے کے ٹکٹ پر ممبر سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

  • جعلی ڈگری گیس، ایک اور ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی نااہل قرار

    جعلی ڈگری گیس، ایک اور ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی نااہل قرار

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے ن لیگی رکن ضیاء الرحمان کو نااہل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جعلی ڈگری کیس سے متعلق سماعت ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء الرحمان کو نااہل قرار دیا گیا۔

    سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سوال کیا کہ آپ نے مدرسے میں کونسا نصاب پڑھا؟ جواب میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ احادیث اور فقہ کا نصاب پڑھا ہے۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے کٹہرے میں بلا کر کہا کہ کوئی پانچ احادیث عربی میں سنادیں، ضیا الرحمان ایک بھی حدیث نہ سنا سکے۔

    نااہل ہونے والے لیگی رہنما نے مدرسے سے بھی کوئی سند حاصل نہیں کی۔

    سماعت کے دوران جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ خدا کے لیے اپنی عمر کا لحاظ کریں، آپ کو اپنی عزت کا بھی خیال نہیں ہے۔

    طلال چوہدری نے نااہلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    خیال رہے کہ ضیاالرحمان کو پشاور ہائیکورٹ نے نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد انھوں نے نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ طلال چوہدری کو آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی گئی جبکہ ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

    عدالت نے انہیں کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 5 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا تھا۔

    سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی 24 اور 27 جنوری 2018 کی تقاریر میں عدلیہ مخالف جملوں پر نوٹس لیا تھا۔

  • تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمدرند نااہل قرار

    تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمدرند نااہل قرار

    کوئٹہ : بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی امیدوار سردار یارمحمد رند کی اپیل رد کرتے ہوئے اپیلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا، وہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

    بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پرمشتمل دو رکنی ڈویژنل بینچ نے سردار یار محمد رند کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر اور اپیلیٹ ٹریبونل کا یارمحمدرند کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا اور انھیں نااہل قرار دے دیا۔

    سردار یار محمد رند کی جانب سے پیروی سردار لطیف کھوسہ اور دیگر وکلا نے کی۔

    یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا تھا۔

    این اے 260 کچھی جھل مگسی اور پی بی 17 کے ریٹرننگ آفسران نے جعلی ڈگری کے ایف آئی آر اور اثاثہ جات چھپانے کے الزامات پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔


    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار


    جس کے بعد انہوں نے ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل کی، ایپلٹ ٹریبونل نے بھی ر او کے فیصلے کو برقرار رکھا اور نااہل قرار دے دیا تھا۔

    بعد ازاں تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

    دوسری جانب سردار یار محمد رند نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کو انتخابات کے لئے نااہل قرار  دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نا اہل قرار

    پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نا اہل قرار

    کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کو انتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا جبکہ ڈیرہ بگٹی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر نواب میر عالی بگٹی کو انتخابات لڑنے کی اجازت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل بنچ نے اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک کی اپیل کی سماعت کی۔

    جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے علی مدد جتک کو انتخابات کے لئے نااہل قرار دیا اور متعلقہ ریٹرننگ آفیسر اور اپیلیٹ بینچ کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔

    پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی اکتیس کوئٹہ آٹھ پرکاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، جو متعلقہ ریٹرننگ آفیسر اور اپیلیٹ ٹریبونل نے مسترد کردتے ہوئے نااہل قرار دیا تھا۔

    جس کے بعد علی مدد جتک نے نا اہلی کے فیصلے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، وہ پی بی اکتیس کوئٹہ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار تھے۔

    دوسری جانب بلوچستان ہائی کورٹ نے پی بی دس ڈیرہ بگٹی سے نواب اکبر خان بگٹی کے پوتے نواب میر عالی بگٹی کو انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اپیلٹ ٹربیونل نے عابد شیر علی کے بھائی کو الیکشن لڑنے سے روک دیا

    اپیلٹ ٹربیونل نے عابد شیر علی کے بھائی کو الیکشن لڑنے سے روک دیا

    لاہور : اپیلٹ ٹربیونل نے عابد شیرعلی کے بھائی عمران شیرعلی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس علی اکبر قریشی نے عابد شیرعلی کے بھائی عمران شیرعلی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

    اپیلٹ ٹربیونل نے عمران شیرعلی کے خلاف اپیل منظورکرتے ہوئے کاغذات کی منظوری کالعدم قرار دے دی اور انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا۔

    خیال رہے کہ عمران شیر  علی نے پی پی 117 فیصل آباد سے کاغذات جمع کرائے تھے اور  ریٹرننگ افسر نے کاغذات منظور کیے تھے۔

    کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران شیر علی سوئی گیس بل کے ڈیفالٹر ہیں، ڈگری بھی جاری ہوئی جبکہ انھوں نے اثاثے بھی چھپائے ہیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کے اعتراضات کے خلاف اپیلوں پر فیصلوں کا آج آخری دن ہے، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہوگی۔

    امیدوار 29 جون کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 29جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 30 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • این اے 57 ، سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نااہل قرار

    این اے 57 ، سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نااہل قرار

    راولپنڈی: این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو نااہل قرار دے دیا اور  کاغذات نامزدگی مسترد کردئے ۔

    تفصیلا ت کے مطابق اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس عبدالرحمان لودھی نے این اے 57 سے شاہدخاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا ۔

    درخواست گزار نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی پر ٹمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ روز الیکشن ٹربیونل نے شاہد خاقان عباسی کو این اے 53 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست مسترد کردی تھی۔

    اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے حلقے میں اٹھ دفعہ منتخب ہوا اور اپنا وقار بلند رکھا، کبھی غیر جمہوری قوتوں سے نہیں ملا، حلقے کی بہتری کے لیے کیا کام کیا،میرے اس سے بہتر جواب نہیں تھا، میں نے یہی بہتر جواب سمجھا ہے، امتحان لینے والے نے کیا غلط سمجھا ، عوام کو حق دیں کہ وہ مسترد کریں نہ کہ ریٹرنگ آفیسر کو نہیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کے اعتراضات کے خلاف اپیلوں پر فیصلوں کا آج آخری دن ہے، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہوگی۔

    امیدوار 29 جون کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 29جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 30 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

    پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

    کوئٹہ : اپیلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں مذکورہ نشستوں پر الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے آر او کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کی ، فریقین کو سننے کے بعد ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے اپیل کو مسترد کرتے ہوئے آر او کے فیصلے کو برقرار رکھا اور نااہل قرار دے دیا۔

    این اے 260 کچھی جھل مگسی اور پی بی 17 کے ریٹرننگ آفسران نے جعلی ڈگری کے ایف آئی آر اور اثاثہ جات چھپانے کے الزامات پر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے تھے۔

    پی ٹی آئی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، سردار یار محمد رند کے صوبائی اسمبلی کی نشست سبی کم لہڑی سے کاغذات نامزدگی منظور کئے جا چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔