Tag: نااہل قرار

  • پی ٹی آئی کے عبدالمنعم کو نااہل قرار

    پی ٹی آئی کے عبدالمنعم کو نااہل قرار

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالمنعم کو نااہل قراردیا، عبدالمنعم وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے مشیربھی رہ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے رکن اسمبلی عبدالمنعم کیخلاف انتخابی عذر داری کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، سماعت میں کے پی ایم پی اے عبدالمنعم انتخابی عذر داری کا فیصلہ سنادیا۔

    سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کےعبدالمنعم کونااہل قرار دے دیا اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ فوری طور پر عبدالمنعم خان کو ڈی نوٹیفائی کرے۔

    خیال رہے کہ عبدالمنعم پر کے پی میں محکمہ تعلیم کے گھوسٹ ملازم ہونے کا الزام تھا، عبدالمنعم پی کے 88 شانگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وزیراعلیٰ کےپی کے مشیربھی رہے۔

    ن لیگ کے شیر عالم نے اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج کی تھی۔

    نااہلی کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کروں گا،عبدالمنعم

    نااہلی کے بعد یم پی اےخیبرپختونخوا عبدالمنعم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہلی کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کروں گا، میرا دل کو اطمینان ہے اللہ سچ جانتا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال اپریل میں  الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم کو نا اہل قرار دیا تھا، عبدالمنعم پر یہ الزام تھا کہ وہ انتخابات سے ایک ماہ قبل تک سرکاری عہدے پر فائز رہے۔

    جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم  کی نا اہلی کا نوٹی فیکشن معطل قرار دیدیا تھا۔


    .خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • نیپرا نے بھی کے الیکٹرک کو نااہل قرار دے دیا، قائم علی شاہ

    نیپرا نے بھی کے الیکٹرک کو نااہل قرار دے دیا، قائم علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ جب ہم کہتے تھے کہ کے الیکٹرک کی کاکردگی خراب ہے تو ہم پر تنقید کی جارہی تھی اب نیپرا نے بھی کے الیکٹرک کی نااہلی پر رپورٹ دیدی ہے ۔

    ان کاکہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے صرف کراچی شہر سے پیسے کمائے ہیں بجلی کی پیداوار اور تقسیم پر کوئی توجہ نہیں دی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے قطر اسپتال کا دورہ کیا، جہاں مریضوں کی عیادت کی ۔

    اس دوران وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ اسپتال میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے سخت برہمی کا اظہار کیاان کاکہنا تھا کہ گرمی کی حالیہ شدید لہر کے بعد کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے ہسپتالوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے یقین دہانی کے باوجود ہسپتالوں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو ہسپتالوں ،کراچی واٹر بورڈ،سیوریج اور دیگر ضروری عوامی خدمات کے اداروں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کی ہدایت کی تھی اور کے الیکٹرک نے اس پر عمل کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

    تاہم بدقسمتی سے آج جب میں یہاں مریضوں کی تیمار داری کیلئے آیا ہوں تو میں نے ذاتی طور پر لوڈشیڈنگ کا سامنہ کرنا پڑا ہے۔

    جس سے مریضوں اور ڈاکٹرز کو سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کا یہ رویہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔کیونکہ سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کو پہلے ہی بقایاجات کی ادائیگی کی جا چکی ہے ۔

  • آن لائن ریسرچ پیپر چوری ثابت، 45پروفیسرزاور اسسٹنٹ پروفیسرز نااہل قرار

    آن لائن ریسرچ پیپر چوری ثابت، 45پروفیسرزاور اسسٹنٹ پروفیسرز نااہل قرار

    اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن نے آن لائن ریسرچ پیپرکی چوری ثابت ہونے پر پنتالیس پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کو دو سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہیں۔

    ہائر ایجوکیشن سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق بارہ یونیورسٹیز کے پینتالیس ممبران نے اپنا ریسرچ پیپر آن لائن چوری کرکے جمع کرایا، جنہیں ریسرچ پیپر کی چوری ثابت ہونے پر دو سال کے لئے نااہل قرار دیا گیا ۔

    چوری کے کا بھانڈہ اُس وقت پھوٹا جب سندھ کی یونیورسٹیز کےممبران نےاپنے تحقیقی مقالا جات تصدیق کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں جمع کرائے، تصدیقی عمل کے دوران بارہ یونیورسٹیز کے پینتالیس ممبران پر علمی سرقہ ثابت ہوگیا۔

    ہائر ایجوکیشن کےنوٹی فیکیشن کے مطابق پینتالیس ممبران نےچوری شدہ ریسرچ پیپرجمع کرائے تھے، نااہل قرار دئیے جانے والے پینتالیس فیکلٹی ممبران میں پروفیسرز اورایسوسی ایٹس پروفیسرزشامل ہیں۔

    نااہل اساتذہ کا تعلق کراچی یونی ورسٹی، سندھ یونی ورسٹی، بینظیریونی ورسٹی ، زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور پیپلزیونی ورسٹی نوابشاہ سے ہے۔

  • پی ٹی آئی کے اکرام اللہ گنڈاپورجعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار

    پی ٹی آئی کے اکرام اللہ گنڈاپورجعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار

    ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزیر اکرام اللہ خان گنڈاپور کو الیکشن ٹریبونل نے جعلی ڈگری کیس میں نااہل قراردے دیا ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان سے تحریکِ انصاف کے پی کے سڑسٹھ سے منتخب ہونے والےرکن صوبائی اسمبلی اوروزیرِ زراعت اکرام اللہ خان گنڈاپورکو الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا ہے۔

    اکرام اللہ خان گنڈا پورسابق صوبائی وزیرِ قانون اسراراللہ خان گنڈا پور کے خودکش حملے میں شہید ہونے کے بعد اُن کی نشست پر منتخب ہوئے تھے۔

    اکرام اللہ خان گنڈا پور کو مسلم لیگ ن کے امیدوار فتح اللہ خان میاں خیل نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔