Tag: نابالغ طالبہ

  • ہاسٹل کی نابالغ طالبہ عصمت دری کا شکار

    ہاسٹل کی نابالغ طالبہ عصمت دری کا شکار

    بھارتی ریاست کرناٹک میں ہاسٹل میں تعلیم حاصل کرنے والی 14 سالہ طالبہ نے بچے کو جنم دے دیا، مذکورہ واقعے کا انکشاف 9 جنوری کو ہوا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ضلع تومکور کے گورنمنٹ ریسیڈنشل اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس نے بچے کو جنم کو دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق طالبہ ہاسٹل میں رہتے ہوئے تعلیم حاصل کرتی تھی اور حال ہی میں اپنے گھر پہنچی تھی۔ شدید پیٹ کے درد کی شکایت پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ لڑکی حاملہ ہے، جس پر والدین حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوششیں شروع کردی ہیں کہ نابالغ کا جنسی استحصال کس نے کیا۔

    دوسری جانب دہلی میں نوجوان لڑکوں نے ایک شخص کو چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا جبکہ اسے سڑک پر بھی گھسیٹتے رہے۔

    دہلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں پانچ نوعمر لڑکوں نے ایک شخص پر چھریوں سے 25 کے قریب وار کرتے ہوئے اسے قتل کردیا۔ پانچوں لڑکے مذکورہ شخص کو اس وقت تک سڑک پر گھسیٹتے رہے جب تک اس کی جان نہ نکل گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس قتل کے سلسلے میں پانچ ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ایسٹ راجیش دیو کا کہنا ہے کہ مقتول گورو پر 25 کے قریب چھریوں کے وار کیے گئے۔

    انھوں نے بتایا کہ گوتم پوری کے رہائشی شخص کو رات ڈھائی بجے کے قریب قتل کیا گیا۔ اس دوران پٹرولنگ پر معمور پولیس ٹیم جائے وقوع پر پہنچی۔

    شوہر کا 50 روپے دینے سے انکار، بیوی نے خودکشی کرلی

    پولیس کو دیکھ کر لڑکوں نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے تین لڑکوں کو پکڑ لیا جبکہ باقی دو لڑکوں کو بھی بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔

  • بھارت: دسویں جماعت کی طالبہ سے اسکول ٹیچر کی عصمت ریزی

    بھارت: دسویں جماعت کی طالبہ سے اسکول ٹیچر کی عصمت ریزی

    بھارت میں خواتین کی عصمت دری کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، ایک اور افسوسناک واقعے میں اسکول ٹیچر نے نابالغ طالبہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنادیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع بھیما ورم میں پیش آیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ٹیچر کو حراست میں لے لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاڑیرو سے تعلق رکھنے والا سوما راجو ایک اسکول میں ہندی ٹیچر کے فرائض انجام دے رہا ہے، اس نے دسویں جماعت کی طالبہ سے شادی کا جھوٹا وعدہ کیا اور اسے اپنے جال میں پھنسا لیا۔

    مذکورہ ٹیچر نے طالبہ کو منگل سوتر پہنا یا بعد ازاں اس نے لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا، لڑکی نے یہ بات اپنے گھر والوں کو بتائی جس پر انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔

    پولیس نے ہندی ٹیچر سو ماراجو کو حراست میں لے کر اس کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    دوسری جانب بھارت میں گزشتہ تین سال کے دوران 13لاکھ سے زائد لڑکیاں اور خواتین کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے گزشتہ ہفتے پارلیمان میں پیش کردہ اس رپورٹ میں خواتین کے حوالے سے تشویش ناک رپورٹ سامنے آئی۔

    وزارت داخلہ نے (این سی آر بی) کے فراہم کردہ اعدادو شمار کی بنیاد پر اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سال 2019 ء سے 2021 ء کے درمیان بھارت میں 13.13 لاکھ سے زیادہ لڑکیاں اور خواتین لاپتہ ہوئیں، جن کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

    بھارت: نامعلوم بیماری سے 7 بچوں کی ہلاکت سے لوگ خوفزدہ

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 18 سال سے زیادہ عمر کی لاپتہ ہونے والی خواتین کی تعداد 10 لاکھ 61 ہزار 648 تھی جب کہ 18سال سے کم عمر کی دو لاکھ 51 ہزار 430 لڑکیاں بھی لاپتہ ہوگئیں۔