Tag: نابالغ لڑکی

  • حیدرآباد میں نابالغ لڑکی عصمت دری کا نشانہ بن گئی

    حیدرآباد میں نابالغ لڑکی عصمت دری کا نشانہ بن گئی

    بھارت کے شہر حیدرآباد میں موجود او یو لاج میں نابالغ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، گولکنڈہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 15 سالہ لڑکی 13 نومبر کو گھر سے نکلی تھی اس کے بعد سے واپس نہیں لوٹی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک نوجوان متاثرہ لڑکی کو گھر کے قریب چھوڑ کر چلا گیا، پوچھ گچھ پر معلوم ہوا کہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے۔

    افسوسناک واقعے کی پولیس کو شکایت کی گئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عبدالندیم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے سہولت کار کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

    ساتھ ہی پولیس نے نابالغ لڑکی کے ساتھ نوجوان کو کمرہ دینے والے او یو لاج کے مینجر جان سنگھ اور وہاں کے مالک وجے کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

    دوسری جانب بھارت میں دن دیہاڑے لڑکی کو عوامی مقام پر موٹرسائیکل پر اغوا کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مدھیا پردیش کے شہر گوالیار میں پیش آیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

    ویڈیو میں لڑکی کو نامعلوم افراد پیٹرول پمپ سے اغوا کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ملزمان نے یہ واردات چند سیکنڈ کے دوران کی ہے۔

    لڑکی جیسے ہی بس سے اتر کر پمپ پر اپنے بھائی کا انتظار کرنے کے لیے رُکی تو بیخوف ملزمان لوگوں کی موجودگی میں لڑکی کو اٹھاکر لے گئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چہرے پر کپڑا باندھے ایک شخص لڑکی کو زبردستی بائیک پر بٹھانے کی کوشش کررہا ہے جب کہ وہاں لوگو موجود ہیں جو یہ سارا منظر دیکھ کر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

    ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • سکھر: ماں نے نابالغ لڑکی شادی کے لیے فروخت کر دی

    سکھر: ماں نے نابالغ لڑکی شادی کے لیے فروخت کر دی

    سکھر: صالح پٹ میں نابالغ لڑکی کی شادی کرانے کے معاملے میں میڈیکل بورڈ کی رپورٹ نے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ درست ثابت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق 11 روز قبل صالح پٹ میں بچی ضمیراں کلہوڑو کی شادی کرائی جا رہی تھی، تاہم اے آر وائی نیوز کی ٹیم نے پولیس کے ہم راہ کارروائی کرتے ہوئے شادی رکوا دی تھی۔

    آج سِول اسپتال سکھر کے میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضمیراں کلہوڑو کی عمر 15 سال ہے، شادی کے لیےعمر 18 سال ہونا لازمی ہے۔

    سکھر میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں بچی کو نا بالغ قرار دے دیا، بچی کی والدہ کوڑی نے اسے 2 لاکھ 60 ہزار میں شادی کے لیے فروخت کیا تھا، تاہم کارروائی کے دوران پولیس نے دولہا حبدار علی کے ساتھ بچی کی والدہ کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  شقی القلب ماں نے 2 بچے پانی کی ٹینکی میں ڈبو دیے

    واضح رہے کہ آج لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ایک شقی القلب ماں نے اپنے ہی ہاتھوں اپنے دو بچوں کو شوہر کے ساتھ جھگڑے کے بعد پانی کی ٹینکی میں پھینک کر جان سے مار دیا ہے، بچوں کے قتل کے بعد اس نے اپنی گردن پر بھی چھری ماری، تاہم وہ بچ گئی۔

    ادھر آج راولپنڈی میں بھی 7 سال کی ایک معصوم بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی، ملزم گھر کا فرد نکلا، پولیس نے زیادتی کے شبہے میں بچی سدرہ کے چچا کو حراست میں لے لیا ہے۔