Tag: نابالغ لڑکیاں

  • لاپتہ تین نابالغ لڑکیاں بازیاب، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    لاپتہ تین نابالغ لڑکیاں بازیاب، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    نئی دہلی:ساگر پور تھانہ علاقہ دہلی سے 22 ستمبر کو 3 نابالغ لڑکیاں اپنے اپنے گھروں سے لاپتہ ہوگئی تھیں۔ جنہیں پولیس نے بازیاب کرالیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس تین نا بالغ لڑکیوں کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوگئی، لڑکیوں کو ہریدوار سے بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔

    ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تینوں لاپتہ لڑکیوں نے والدین کی ڈانٹ کے بعد گھر سے بھاگنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

    پولیس کے مطابق تینوں لڑکیوں کی عمریں 11، 12 اور 13 سال بتائی گئی ہیں۔ جو ساتویں، چھٹی اور پانچویں جماعت میں پڑھتی تھیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لڑکیوں کو تلاش کرلیا گیا۔

    دوسری جانب بھارت کی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں خاتون کو قتل کر کے لاش کے 30 ٹکڑے فریج میں رکھنے والے ملزم نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق 29 سالہ مہالکشمی بنگلورو میں شوہر سے علیحدگی اختیار کرکے تنہا زندگی بسر کررہی تھی، جس کی لاش 21 ستمبر کو بنگلورو کے فلیٹ میں فریج سے برآمد کی گئی تھی، جسے 30 ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کے قتل کے مرکزی ملزم کی شناخت مکتیراجن پرتاپ رائے کے نام سے ہوئی تھی، اس نے اوڈیشہ (سابقہ اڑیسہ) میں خودکشی کر لی۔

    پی ٹی ٹیچر کی چھٹی جماعت کی مسلم طالبہ سے زیادتی، ملزم گرفتار

    ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) بنگلورو سینٹرل، شیکھر ایچ ٹیکانا کے مطابق مرکزی ملزم مکتیراجن پرتاپ رائے، نے پولیس کے تعاقب کے دوران انتہائی قدم اٹھالیا۔

  • سوشل میڈیا پر نابالغ لڑکیوں کو ہدف بنا کر زیادتی کرنیوالا نوجوان پکڑا گیا

    سوشل میڈیا پر نابالغ لڑکیوں کو ہدف بنا کر زیادتی کرنیوالا نوجوان پکڑا گیا

    کم عمر لڑکیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بہلا پھسلا کر عصمت دری کا نشانہ بنانے والے نوجوان کو عدالت نے طویل عرصے کے لیے جیل بھیج دیا۔

    21 سالہ نوجوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ کے ذریعے دو نابالغ لڑکیوں سے دوستی کی تھی۔ بعدازاں اس لڑکے نے نہ صرف لڑکیوں سے زبردستی پیسے لیے بلکہ ان میں سے ایک لڑکی کے ساتھ جنسی تعلق بھی قائم کیا۔

    کم عمر لڑکی کو جنسی فعل پر مجبور کرنے اور دیگر جرائم کی بنا پر نوجوان کو تقریباً 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    وینٹورا کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے بتایا کہ کونر کارنز نامی مجرم کو 19 مارچ کو 19 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسے 14 سال سے زائد عمر کی لڑکی کی جبری عصمت دری اور دیگر گھناؤنے جرم میں سزا سنائی گئی۔

    کارنز نامی لڑکے نے فروری میں ان الزامات کا اعتراف کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے مطابق، نوجوان نے جولائی 2021 میں اسنیپ چیٹ کے ذریعے ایک 16 سالہ لڑکی سے رابطہ کیا اور ان میں بات چیت کا آغاز ہوا۔

    مجرم کو اس وقت معلوم تھا کہ لڑکی نابالغ ہے۔ کرنز نے مبینہ طور پر اسے اپنی جنسی اشتعال انگیز تصاویر بھیجنے پر بھی مجبور کیا اور ان تصاویر کو اپنے فون میں محفوظ کرلیا۔

    کرنز نے پہلے لڑکیوں سے رابطہ کرنے کے لیے جعلی اکاؤنٹ کا استعمال کیا، بعدازاں اس نے متاثرہ لڑکیوں کی اشتعال انگیز تصاویر آن لائن پوسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی۔

    ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے مطابق، کرنز کی بلیک میلنگ اور تقاضوں سے مجبور ہو کر ایک لڑکی نے بالآخر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا جس کے بعد وہ پکڑا گیا اور اسے سزا سنائی گئی۔