Tag: ناتجربہ کار حکومت

  • ناتجربہ کار حکومت پہلے ایکشن کرتی ہے اور بعد میں سوچتی ہے، سراج الحق

    ناتجربہ کار حکومت پہلے ایکشن کرتی ہے اور بعد میں سوچتی ہے، سراج الحق

    لاہور : سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ناتجربہ کار حکومت پہلے ایکشن کرتی ہے اور بعد میں سوچتی ہے، کھاد، گیس، بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے سےعام آدمی متاثر ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نظرثانی شدہ بجٹ بھی حکومت کی ناتجربہ کاری کا مظہر ہے۔

    موجودہ حکمران سوچتے بعد میں ہیں اور ایکشن پہلے کردیتے ہیں، حکومت نے جو بھی اقدامات کیے، وہ بغیر ہوم ورک اور تیاری کے کیے، کھاد، گیس، بجلی، پٹرولیم کی قیمتوں بڑھنے سے عام آدمی متاثر ہوگا، اس اضافے سے مہنگائی کا ایک نہ رکنے والا طوفان اٹھے گا۔

    سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں350ارب کم کردیے، اتنے بڑے کٹ سے ترقیاتی کام متاثرہوں گے، کٹوتی سے فوری مکمل کیے جانے والے کام ادھورےرہ جائیں گے۔

  • ناتجربہ کار حکومت امور سیاست سے واقف نہیں، احسن اقبال

    ناتجربہ کار حکومت امور سیاست سے واقف نہیں، احسن اقبال

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت منتخب ہوئی ہے، موجودہ حکومت متنازع انتخابات کے ذریعے وجود میں آئی، ناتجربہ کار حکومت امور سیاست سے واقف نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال نے کہا کہ انتخابات پر تحفظات کے باوجود حلف اُٹھایا، انتقال اقتدار میں کوئی رکاٹ نہیں ڈالی گئی، ملک میں کوئی سیاسی یا آئینی بحران کھڑا نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ حیرت ہوئی وزیراعظم کو یہی نہیں معلوم ریاستی مشینری کیسے چلتی ہے، نئے پاکستان کے خواب کو طلوع ہونے سے پہلے ہی گرہن لگ گیا ہے، کل پی ٹی آئی منشور دہرایا گیا، ٹھوس لائحہ عمل پیش نہیں کیا گیا، حیرت ہوئی وزیر اعظم کو وفاقی، صوبائی اختیارات کا علم نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کیلیے ٹاسک فورس بنائیں گے، عمران خان

    احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں توانائی بحران پر بات نہیں کی، حکومت نے وزیر داخلہ نہ لگا کر غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا، ایف آئی اے کی نگرانی کے لیے ضروری نہیں داخلہ اپنے پاس رکھی جائے، عمران خان پہلے ہمیں وزیر خارجہ کا طعبہ دیتے رہتے تھے، پاکستان کو فل ٹائم وزیر داخلہ کی ضرورت ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ عالمی برادری کی نظریں ہم پر ہیں جبکہ توانائی ذخیرے میں اضافہ نہ کیا تو بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہوسکتے ہیں، حکومت کتنے میگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل کرے گی اس کا کوئی روڈ میپ نہیں، ن لیگ کی حکومت نے چار سال میں گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، ہم نے جو منصوبے شروع کیے وہ معیشت کے لیے بہت اہم ہیں۔