Tag: ناجائز تجاوزات

  • کلین کراچی: چڑیا گھر کے اطراف آپریشن کی تیاری

    کلین کراچی: چڑیا گھر کے اطراف آپریشن کی تیاری

    کراچی: کے ایم سی نے کلین کراچی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر لی، 5 سے 7 جنوری تک چڑیا گھر کے اطراف آپریشن کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہرِ قائد کو صاف ستھرا کرنے کے لیے آپریشن کی دوبارہ تیاری کر لی ہے، جس کے تحت چڑیا گھر کے اطراف میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”چڑیا گھر کے اطراف 200 کانیں اور 204 دفاتر قائم ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    چڑیا گھر کے اطراف آپریشن 5 سے 7 جنوری تک کیا جائے گا، جس کے لیے کے ایم سی نے پولیس اور رینجرز کو خط لکھ دیا ہے۔

    چڑیا گھر کے اطراف 200 کانیں اور 204 دفاتر قائم ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ دکان داروں اور دفاتر مالکان کو نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، دسمبر 2018 کے آخر میں تجاوزات کے خاتمے کی کارروائیاں روک دی گئی تھیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی : تجاوزات کیخلاف آپریشن کا جمعرات سے دوبارہ آغاز، کے ایم سی نے کمر کس لی


    خیال رہے کہ کراچی میونسپل کارپوریشن نے آج کے دن سے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت سب سے پہلے گلشن اقبال کے علاقے کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سیل بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ مذکورہ آپریشن کا فیصلہ مکینوں کی مسلسل شکایات پر کیا گیا ہے۔

  • کراچی: طارق روڈ، بہادر آباد میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، ایمپریس مارکیٹ میں بڑی کارروائی کی تیاریاں

    کراچی: طارق روڈ، بہادر آباد میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، ایمپریس مارکیٹ میں بڑی کارروائی کی تیاریاں

    کراچی: شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، طارق روڈ اور بہادر آباد میں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں طارق روڈ پر دکانوں کے آگے غیر قانونی قائم چھجے اور سائن بورڈ گرا دیے گئے۔

    [bs-quote quote=”طارق روڈ اور بہادر آباد میں آپریشن کے دوران سڑک پر رکھے پتھارے، میزیں اور کرسیاں و دیگر سامان ضبط” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    تجاوزات کے خلاف آپریشن کے تحت بہادر آباد میں بھی بھرپور کارروائی کی گئی، 2 شاپنگ اسٹورز کے سامنے قائم اضافی حصوں کو گرا دیا گیا۔

    طارق روڈ اور بہادر آباد میں آپریشن کے دوران سڑک پر رکھے پتھارے، میزیں اور کرسیاں و دیگر سامان ضبط کر لیا گیا۔ دوسری طرف کراچی کےعلاقے صدر میں تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ایمپریس مارکیٹ کے اطراف آپریشن کی تیاریاں جا ری ہیں، ایمپریس مارکیٹ اور اطراف میں تجاوزات کا صفایا کیا جائے گا، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔ انسدادِ تجاوزات آپریشن کے لیے بلڈوزر اور واٹر کینن پہنچا دیے گئے، دھرنے دینے والے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس دستے بھی تیار ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ رات بھی شہرِ قائد کے علاقے گلستانِ جوہر میں ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس میں سماما سے کانٹی نینٹل چوک تک غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں تجاوزات کے خلاف رات گئے گرینڈ آپریشن


    کراچی میں چند دن سے جاری آپریشن میں ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں، گلستان جوہر بلاک 16 میں فرنیچر مارکیٹ سے بھی تجاوزات ختم کر دی گئی ہیں۔

    یہ آپریشن کے ڈی اے اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل کی جانب سے کیا گیا، گلستانِ جوہر بلاک وَن میں فٹ پاتھ اور سڑک پر سے دکانوں اور پتھاروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

  • طلال چوہدری کا فیصل آباد میں غیر قانونی ڈیرہ مسمار

    طلال چوہدری کا فیصل آباد میں غیر قانونی ڈیرہ مسمار

    فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا فیصل آباد کے مدینہ ٹاؤن میں بنا غیر قانونی ڈیرہ مسمار کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ مملکت نے گھر کے سامنے سرکاری پارک پر قبضہ جما رکھا تھا، ایف ڈی اے نے سرکاری زمین پر بنا ہوا غیر قانونی ڈیرہ گرا  دیا۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ مملکت نے گھر کے سامنے سرکاری پارک پر قبضہ جما رکھا تھا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دوسری طرف کراچی میں بھی غیر قانونی تعمیرات اور زمینوں پر قبضے کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ فیڈرل بی ایریا میں رفاعی پلاٹ پر قائم غیر قانونی شادی ہال مسمار کر دیا گیا ہے۔

    کشمیر روڈ پر بھی 4 شادی لانوں کو مسمار کیا جا رہا ہے، آپریشن کے دوران گلشنِ اقبال میں سرکاری اراضی پر قائم دو ہوٹل گرا دیے گئے ہیں۔

    کراچی کے علاقے ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر احتجاج کرتے ہوئے دکان داروں نے ٹینٹ لگا کر دھرنا دیا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ’شہر کو تجاوزات کا گڑھ نہیں بننےدیں گے۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  توہین عدالت کیس: طلال چوہدری کا معافی نامہ مسترد


    یاد رہے کہ ایک ماہ قبل سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی توہین عدالت انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے دوران ان کا معافی نامہ مسترد کر دیا تھا۔ 2 اگست کو سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہینِ عدالت کیس میں پانچ سال کے لیے نا اہل قرار دیا۔ طلال چوہدری نے عدالت میں 2 گھنٹے 5 منٹ قید کی سزا بھی کاٹی۔

  • کراچی: ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا گیا

    کراچی: ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا گیا

    کراچی: شہرِ قائد کے مصروف ترین علاقے ایمپریس مارکیٹ میں دکان داروں کے احتجاج کے بعد نا جائز تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن صدر میں دکان داروں کے احتجاج کے بعد روک دیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”تجاوزات کے خلاف آپریشن کل صبح 10 بجے تک روکا ہے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بشیر صدیقی” author_job=”سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ”][/bs-quote]

    شہرِ قائد میں نا جائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آج تیسرا دن تھا، شام پانچ بجے کے بعد تجاوزات کے خلاف تابڑ توڑ کارروائی کی گئی، اس دوران ایمپریس مارکیٹ صدر میں دکان داروں نے بھی خود تجاوزات  توڑیں۔

    آپریشن کے دوران عبد اللہ ہارون روڈ، ریگل چوک، غضنفر علی روڈ اور بوہری بازار میں غیر قانونی تعمیرات گرا دی گئیں، پولیس اور رینجرز کی نفری سمیت کے ایم سی انسدادِ تجاوزات سیل اور دیگر محکموں کا عملہ بھاری مشینری سمیت موجود تھا۔

    ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دکان داروں کی جانب سے مزاحمت پر عارضی طور پر روکا گیا ہے۔ سینئر ڈائریکٹر  اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کل صبح 10 بجے تک روکا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  تجاوزات کے خلاف آپریشن: کراچی کے متعدد علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام، پتھارے دوبارہ لگ گئے


    بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ آج ہنگامی آرائی اور احتجاج کے پیشِ نظر آپریشن روکا گیا، دکان داروں کو ایک دن کی مزید مہلت دے رہے ہیں، کل صبح ہیوی مشینری کے ذریعے دوبارہ آپریشن شروع ہوگا۔

    دوسری طرف پولیس آپریشن کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹیں ہٹا کر ایمپریس مارکیٹ میں ٹریفک بحال کرانے میں مصروف رہی۔

  • کراچی: قیوم آباد میں تجاوزات ہٹانے کے خلاف احتجاج

    کراچی: قیوم آباد میں تجاوزات ہٹانے کے خلاف احتجاج

    کراچی:  شہر قائد کے علاقے قیوم آباد میں تجاوزات ہٹانے کے خلاف مشتعل افراد کی جانب سے احتجاج، ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑ کی گئی، پولیس نے مظاہرین کو منتشرکیا۔

    قیوم آباد کے علاقے میں اینٹی انکروچمنٹ سیل کی ٹیم کارروائی کے لیے پہنچی۔ کے ایم سی کے عملے نے گھروں اور دکانوں کے آگے غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیا، پولیس کی موجودگی کے باوجود مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی۔

    سڑک بلاک ہونے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پیسے لے کے تجاوزات کراتی ہے اور اب خود ان کے روز گار پر لات مار رہی ہے، پولیس کی مزید نفری کو طلب کیا گیا اور پولیس کی مداخلت بعد مظاہرین منتشر ہوگئے ۔

  • کراچی: صدر میں پتھارے ہٹانے کیلئے آپریشن ، کئی افراد گرفتار

    کراچی: صدر میں پتھارے ہٹانے کیلئے آپریشن ، کئی افراد گرفتار

    کراچی : ایمپریس مارکیٹ صدر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس پتھاریداروں پر ٹوٹ پڑی اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا ۔

    کراچی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف پولیس کا آپریشن ہوا، تجاوزات کے خاتمے کیلئےپولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کی اور پتھارے داروں کی لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے تواضع بھی کی ۔

     پولیس نے کارروائی کے دوران مزاحمت کرنے والے پتھارے داروں کی خوب درگت بنائی، اس دوران ایمپریس مارکیٹ کے باہر درجنوں پتھاروں اور ٹھیلوں کا خاتمہ کردیاگیا،پولیس نے کئی پتھارے داروں کو حراست میں لے کر ان کا سارا سامان بھی تحویل میں کرلیا، آپریشن کے دوران ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا۔

  • خیبر پختونخواہ: سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن  شروع

    خیبر پختونخواہ: سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

    ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات کی خوبصورتی واپس لوٹ آئی ہے، خیبرپختونخواہ حکومت کے احکامات پرگلیات نتھیا گلی ایوبیہ ، ڈونگا گلی سمیت دیگر علاقوں میں ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

    ان مقامات پر سڑکوں کے دونوں اطراف کے ہو ٹلز، ریسٹو رنز مسمار کر دئیے گے، تجاوزات کیخلاف آپریشن پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں اسسٹنٹ کمشنر میر رضا اوزگن کی نگرانی میں کیا گیا ہے، آپریشن کے بعد شاہراہ مری کشادگی کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔

    ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ناجائز تجاوزات کیخلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے، آپریشن کے ذریعہ نتھیا گلی ، ڈونگا گلی اور ایوبیہ میں بڑے پیمانے پر بنائے گے ہوٹلز، ریسٹو رنٹس، گیسٹ ہاؤسز بھی گرا دئیے گے ہیں۔

    ضلع انتظامیہ کے مطابق ایبٹ آباد اور مری کو ملانے والی شاہراہ مری کو دونوں اطراف سے تجاوزات سے پاک کیا جائے گا جبکہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی، ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کو سیاحوں نے بھی سراہا ہے۔