Tag: ناخلف بیٹے

  • ناخلف بیٹے نے زمین کیلیے بوڑھے ماں باپ کے ساتھ کیا کیا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ

    ناخلف بیٹے نے زمین کیلیے بوڑھے ماں باپ کے ساتھ کیا کیا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ

    ناخلف اولاد کے والدین کے ساتھ ظلم کی انتہا کرتے ہوئے ایک سفاک بیٹے نے بوڑھے ماں باپ کو ٹریکٹر تلے کچل کر قتل کر ڈالا۔

    یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا جہاں ایک نا خلف بیٹے نے زرعی زمین ہتھیانے کے لیے اپنے بوڑھے ماں باپ کو دردناک طریقے سے قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ندو پوری کللا گاؤں میں 55 سالہ اپل نائیڈو اور انکی اہلیہ جیا کو بیٹے راج شیکھر صرف زمین کی خاطر موت کی نیند سلا دیا۔

    رپورٹ کے مطابق اپل نائیڈو کی ایک بیٹی رادھا کماری بھی ہے جس کی شادی کے وقت والد نے ایک ایکڑ زمین میں سے 8 گھنٹے زمین بیٹی کو دی تھی۔

    پانچ سال قبل رادھا کماری شوہر کے انتقال کے بعد واپس والدین کے پاس آ کر رہنے لگی تھی۔ اس کے بعد بیٹا راج شیکھر اپنے والدین پر بقیہ زمین یا فروخت کرکے رقم اسے دینے کا مطالبہ کر رہا تھا۔

    بیٹے کے مسلسل دباؤ سے تنگ آ کر بوڑھے والدین نے اپنی تمام زمین بیٹی رادھا کماری کے نام کر دی۔ ماں باپ کے اس فیصلے پر راج شیکھر آپے سے باہر ہو گیا اور زمین کو زبردستی بیچنے کے لیے اس پر ٹریکٹر چلانے پر لگا جب والدین سامنے آئے تو ان پر ٹریکٹر لے کر چڑھ دوڑا۔۔

    والدین جان بچانے کے لیے قریب میں ایک مکئی کے کھیت میں بھاگے لیکن ناہنجار بیٹے نے ان کا پیچھا کر کے ٹریکٹر سے کچل ڈالا۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ کے بعد راج شیکھر نے اپنی بیوی کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ کر گرفتاری دے دی۔

  • جائیداد کی تقسیم، ناخلف بیٹے نے ماں کو چھریاں مار کر قتل کر دیا

    جائیداد کی تقسیم، ناخلف بیٹے نے ماں کو چھریاں مار کر قتل کر دیا

    لاہور : نجی سوسائٹی میں جائیداد کی تقسیم پر ناخلف بیٹے نے ماں کو چھریاں مار کر قتل کر دیا جبکہ بھائی زخمی ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں نجی سوسائٹی میں ناخلف بیٹے نے ماں کو چھریاں مار کر قتل کر دیا۔

    پولیس نے بتایا دو بھائیوں محمد احمد اور محمد علی حسین میں جائیداد کے بٹوارے پر جھگڑا چل رہا تھا کہ جائیداد کی تقسیم پر چھری سے حملے میں بھائی کو زخمی کیا۔

    پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم علی حسین نے بھائی محمد احمد کو چھری ماری تو ماں چھڑانے آئی تو اسے بھی زخمی کردیا۔

    70 سالہ رضوانہ بی بی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ، جہان وہ دم توڑ گئی تاہم زخمی محمد احمد کی اسپتال میں حالت تشویشناک ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم فرار ہو چکا ہے ، جس کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

  • ناخلف بیٹے نے سر عام باپ کو قتل کر ڈالا

    ناخلف بیٹے نے سر عام باپ کو قتل کر ڈالا

    ناخلف بیٹے نے دن دہاڑے اور سرعام اپنے باپ کو چھری سے پے در پے وار کر کے بے دردی سے قتل کر ڈالا۔

    یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں گوڑہ پولیس اسٹیشن کی حدود کے دوران ناخلف بیٹے نے چھرے کے پے درپے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا۔

    پولیس نے قاتل بیٹے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گزشتہ روز سائی کمار نے اپنے باپ پر چاقو کے 10 سے 15 وار کیے تھے۔

    اہل علاقہ موگیلی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے گئے تاہم وہ دوران علاج چل بسا۔

    پولیس کے مطابق 25 سالہ سائی کمار نے اپنے باپ موگیلی کی جان جائیداد کے تنازع کی وجہ سے لی۔

    https://urdu.arynews.tv/an-8-year-old-boy-who-came-to-visit-his-aunt-died/