Tag: نادرا حساس ڈیٹا

  • نادرا کا حساس ڈیٹا چوری اور فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    نادرا کا حساس ڈیٹا چوری اور فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    کراچی: نادرا کا حساس ڈیٹا چوری اور اسکی فروخت میں ملوث 2 رکنی گروہ کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار کرلیا۔

    اطلاع ملنے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حیدرآباد میں کارروائی کی، این سی سی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان میں نادرا کا ملازم بھی شامل ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ عبدالحکیم، محمد محسن سے موبائل فون، ڈیٹاچوری کی تفصیلات برآمد کرلی ہیں، ملزمان نے نادرا کا حساس ڈیٹا حاصل کرکے آن لائن فروخت کیا۔

    گزشتہ سال نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے اسکینڈل میں جے آئی ٹی نے کام مکمل کرتے ہوئے رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروائی تھی۔

    تمام ایجنسیاں نادرا کو فوراً ڈیٹا مہیا کرنے کی پابند، آرڈیننس جاری

    وزارت داخلہ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں جے آئی ٹی نے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ ڈیٹا 2019 سے 2023 کے دوران چوری کیا گیا، ڈیٹا لیک میں ملتان، پشاور اور کراچی کے نادرا دفاتر ملوث پائے گئے۔

    جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ڈیٹا ملتان سے پشاور اور پھر دبئی گیا، ڈیٹا کے ارجنٹائن اور رومانیہ میں بھی فروخت ہونے کے شواہد ملے۔

    رپورٹ میں نادرا کے متعدد اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایف آئی اے کے افسر وقارالدین سید نے کی تھی جبکہ اس میں حساس اداروں سمیت نادرا کے افسران بھی شامل تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/nadra-data-leak-investigation-complete/