Tag: نادرا حکام

  • ہزاروں غیرقانونی شناختی کارڈ منسوخ

    ہزاروں غیرقانونی شناختی کارڈ منسوخ

    نادرا نے 18 ہزار سے زائد غیر قانونی شناختی کارڈز منسوخ کر دیئے، کاروائی مکمل تٖفصیلات اور جانچ پڑتال کے بعد کی گئی۔

    اس حوالے سے نادرا حکام کا کہنا ہے کہ جعلی شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حامل افراد کی نشاندہی ہونے پر کارڈز کی تنسیخ کی گئی۔

    ان کا کہنا ہے کہ پاکستان گزشتہ طویل عرصے سے جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد اور مجرمان سے متاثر ہو رہا تھا، جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا بنیادی مقصد ملکی سکیورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچانا تھا۔

    نادرا حکام نے مزید بتایا کہ دیگر ممالک کی طرح یہ مسئلہ پاکستان کیلئے بھی مستقل تشویش کا باعث ہے، جعلی دستاویزات، کوائف کی تصدیق کا طریقہ کار نہ ہونا جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کا باعث بنتے ہیں۔

    نادرا حکام کا مزید کہنا ہے کہ مالی فوائد کیلئے چند ملازمین کی بدعنوانی بھی بعض اوقات مسئلے میں اضافے کا باعث بنی، جس کو ٹریس کرنے کے بعد مذکورہ 18 ہزار سے زائد کارڈز منسوخ کئے گئے ہیں۔

  • رینجرزکوآئین اورقانون کےمطابق اختیارات دیئےگئےہیں، چوہدری نثار

    رینجرزکوآئین اورقانون کےمطابق اختیارات دیئےگئےہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ رینجرزکراچی میں آئین کےمطابق اختیارات کےتحت ہی کارروائی کررہی ہے،شہر میں بدامنی کم ہوئی ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں وزیرداخلہ نے کہاکہ رینجرزکوکراچی میں اختیارات انسداددہشت گردی ایکٹ کےتحت دیئےگئے۔

    انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کافیصلہ پی ٹی آئی کے لیے سبق ہے،اعلیٰ ترین عدالت تحقیقات کے بعد حقائق قوم کے سامنے لائی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی پولیس سے رابطے میں ہیں،اسکاٹ لینڈ یارڈ نےآخری گرفتار شخص تک رسائی کے لیے عید کےبعد درخواست کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام سیکیورٹی ادارے متحرک ہیں،دہشت گردی کا خاتمہ کرینگے۔

  • عوام کیلئے شناختی کارڈ کا حصول آسان بنایا جائے، چوہدری نثار

    عوام کیلئے شناختی کارڈ کا حصول آسان بنایا جائے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا حکام کو ہدایت کی ہے کہ عوام کا شناختی کارڈ کے حصول میں کم سے کم وقت صرف ہو اس کیلئے شناختی کارڈ کے حصول کے لئے آن لائن درخواست کے سسٹم کا اجراء کیا جائے تاکہ عوام کا کم سے کم وقت صرف ہو۔

    اس کے علاوہ انہوں نے نادرا کو نیشنل کاونٹر ٹیریرزم اور آئی این جی اوز کا ڈیٹا بیس بنانے کی ہدایت کردی۔یہ بات انہوں نے نادرا ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پرکہی۔

    چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ آن لائن سسٹم سے نہ صرف اندرون ملک پاکستانی مستفید ہوں بلکہ بیرون ملک پاکستانی بھی فائدہ اٹھا سکیں۔

    کوشش کی جائے کہ آئندہ چھ ماہ میں نادرا کے دفتروں میں عوام کو لمبی لمبی قطاروں سے چھٹکارہ ملے اورکم سے کم وقت میں شناختی کارڈ حاصل کرنے کے تمام مراحل پورے ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ کے نادرا کے ملازمین کو نادرا کے منافع سے حصہ دیا جائے جبکہ اس سال عید کے موقع پر گریڈ ایک سے پندرہ کے ہر ملازم کو پندرہ ہزار روپے دیے جائیں گے۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کینیا کا تین ملین ڈالر کا پراجیکٹ حاصل کرنا نادرا کے بین الاقوامی تشخص اور اس پرا عتماد کی غمازی کرتا ہے ۔

  • خیبر پختونخواہ: بلدیاتی انتخابات، انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخواہ: بلدیاتی انتخابات، انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخواہ: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے نادرا حکام کے ساتھ اجلاس میں انتخابی فہرستوں کا جائزہ لیا جبکہ اجلاس میں چیئرمین نادرا نے بھی شرکت کی، الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں اس وقت ایک کروڑ بائیس لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبے میں سات اعشاریہ آٹھ ملین شناختی کارڈ رکھنے والے افراد موجود ہیں، بلدیاتی انتخابات سے قبل ان افراد کو بھی انتخابی فہرستوں میں شامل کیا جائے گا، صوبائی حکام اور نادرا کے ا شتراک سے جلد اس پر کام شروع کر ے گا۔

    ملک میں اس وقت آٹھ کروڑ 63 لاکھ رجسٹر ڈ ووٹرز ہیں جبکہ 78 لاکھ لوگوں نے نئی شناختی کارڈ حاصل کئے ہیں، ان لوگوں کو بھی انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انتخابی فہرستوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد نو کروڑ چالیس لاکھ تک پہنچ جائے گی۔