Tag: نادرا دفاتر

  • اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    اسلام آباد : اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے دنیا کے اہم ملکوں میں نادرا دفاتر قائم کر دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات اور سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دنیا کے اہم ملکوں میں نادرا دفاتر قائم کر دیئے گئے۔

    ناروے کے دارالحکومت اوسلوکے پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کاؤنٹر نے کام شروع کر دیا۔

    نادرا کا کہنا ہے کہ جہاں اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق تمام خدمات فراہم کی جائیں گی۔

    بحرین کے شہرماناما، کینیڈامیں مانٹریال اوروینکوور ، جنوبی افریقہ کےشہرپریٹوریا،اٹلی کے شہر میلان میں نادرا کاؤنٹرز قائم کئے جارہے ہیں۔

    کاؤنٹرامریکا میں واشنگٹن، نیویارک، شکاگو،لاس اینجلس، ہوسٹن اور کینیڈامیں ٹورنٹو،آسٹریلیامیں سڈنی،اسپین میں میڈرڈمیں سہولت فراہم کررہے ہیں۔

    یونان میں ایتھنز،جرمنی میں برلن،فرانس میں پیرس،ترکی میں استنبول میں نادراکاؤنٹرقائم ہیں ، ملائشیامیں کوالالمپوراورکویت کے پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔

    نادراکی جانب سے سعودی عرب اور برطانیہ میں موبائل رجسٹریشن آپریشنز کا باقاعدگی انعقاد کیا جاتا ہے ، نادرا رجسٹریشن سینٹرز سعودی عرب میں جدہ، ریاض،مدینہ منورہ میں کام کررہے ہیں جبکہ یواےای میں دبئی اورابوظہبی،قطر میں دوحا،برطانیہ میں لندن، مانچسٹر، برمنگھم اور بریڈ فورڈ میں متحرک ہیں۔

    دنیا کے جن ممالک میں پاکستانی شہری خاطرخواہ تعداد میں موجود ہیں انہیں شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لئے نادرا نے متعلقہ پاکستانی سفارت خانوں کے ساتھ مل کر وہاں نادرا مراکز یا کاؤنٹر قائم کئے ہیں۔

  • نادرا دفاتر کے نئے اوقات کار جاری

    نادرا دفاتر کے نئے اوقات کار جاری

    کراچی: صوبہ سندھ میں نادرا دفاتر کے نئے اوقات کار جاری کردیے گئے، نادرا سینٹرز کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے نادرا دفاتر کے سوموار سے نئے اوقات جاری کر دیے گئے، نادرا ہیڈ کوارٹرز اور ریجنل ہیڈ آفسز پیر سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

    جمعے کو نادرا کے دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے، میگا سینٹر سمیت دیگر نادرا سینٹرز کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔

    نائیکوپ اور پی او سی (پاکستان اوریجن کارڈ) کے حامل شہری قطاروں سے بچنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن سروس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

    نادرا سینٹرز آنے والے سائلین کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے، شہریوں کو سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے طریقوں پر عمل کرنا لازم ہوگا، سائلین اور تصدیق کنندہ کو بھی چہرے کا ماسک لازمی پہننا ہوگا۔

    نادرا ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سینٹرز میں رجسٹریشن کے ہر عمل کے بعد انگلیوں کے نشانات لینے والی مشین کو جراثیم کش محلول سے صاف کیا جا رہا ہے۔

    نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ستمبر 2019 سے 30 جون 2020 تک کے زائد المعیاد شناختی کارڈز کی مدت رواں سال یکم جولائی تک بڑھائی جا چکی ہے۔