Tag: نادرا رجسٹریشن سنٹر، عوامی مرکز

  • شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خبر

    شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خبر

    کراچی : شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، نادرا رجسٹریشن سنٹر 14 دن کے لئے بند ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نادرا ریجنل ہیڈ آفس کراچی کی جانب سے شہریوں کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ نادرا رجسٹریشن سنٹر، عوامی مرکز کراچی توسیع و مرمت کے کام کے پیش نظر بند رہے گا۔

    ہیڈ آفس کا کہنا تھا کہ 14 جولائی 2025 بروز سوموار سے 27 جولائی 2025 تک عارضی طور پر بند رہے گا۔

    شہریوں کو نادرا خدمات کی بلاتعطل فراہمی کے لئے اس مرکز کے نزدیک موبائل رجسٹریشن وین تعینات کر دی گئی ہے، شہری مقررہ اوقات کے دوران موبائل رجسٹریشن وین پر تشریف لائیں اور نادرا کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں۔

    May be an image of text

    خیال رہے نادرا حکومت پاکستان کا ایک اہم ادارہ ہے جس کا آغاز 2000ء میں کیا گیا، اس ادارے کا کام عوام کی رجسٹریشن کرنا اور ان کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنا ہے۔

    کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) ایک جدید کمپیوٹرائزڈ نظام سے مربوط کارڈ ہے، جو ہر پاکستانی شہری کی معلومات کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک ابتدائی قدم ہے۔

    جس کے تحت 2012ء تک 89ء5 ملین لوگوں کو یہ کارڈ جاری کیے جا چکے ہيں ۔ یہ کارڈ ہر اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہری کو جاری کیے جاتے ہیں ۔