Tag: نادرا سینٹر

  • شناختی کارڈ اور پاسپورٹ  بنوانے والوں کے لئے اہم خبر

    شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر

    لاہور: وزیرداخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے والوں کو پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر کوٹ عبدالمالک اور پاسپورٹ آفس شاہدرہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے شناختی کارڈز، دیگر دستاویزات اور پاسپورٹ بنوانے کے عمل کا جائزہ لیا۔

    دورے کے دوران نادرا سینٹر تزئین و آرائش کے باعث بند پایا گیا جبکہ وہاں صرف دو موبائل وین موجود تھیں۔

    شہریوں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن رہتا ہے جس کی وجہ سے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ شہریوں نے ہیلپ لائن پر بھی مناسب رہنمائی نہ ملنے کی شکایت کی۔

    محسن نقوی نے مسائل سن کر متعلقہ حکام کو فوری حل کی ہدایت دی اور انٹرنیٹ کے مسئلے کو فی الفور درست کرنے کا حکم دیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر ہر سینٹر پر شناختی کارڈ کی سہولت موجود ہے تو شہریوں کو دوسرے سینٹر بھیجنا ناقابل قبول ہے، کوٹ عبدالمالک سینٹر کو جلد از جلد آپریشنل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

    مزید پڑھیں : شناختی کارڈ میں ترمیم کروانے کا آسان طریقہ

    پاسپورٹ آفس شاہدرہ کے دورے کے دوران محسن نقوی نے ریکارڈ فائلوں اور کاغذات کے ڈھیر دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اور تمام ریکارڈ کو فوری طور پر آن لائن کرنے کا حکم دیا۔

    انہوں نے پاسپورٹ کی ڈلیوری مقررہ مدت میں یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ایک سینٹر سے دوسرے سینٹر کے چکر لگوانا شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے، جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ ان بچوں کے پاسپورٹ کے لیے نئی پالیسی مرتب کی جا رہی ہے جن کے والدین بیرون ملک مقیم ہیں۔

  • نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

    نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

    کراچی(21 جولائی 2025): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) دفاتر کے چکر لگانے سے پریشان شہریوں کیلیے گھر کے قریب ہی بڑی سہولت دستیاب کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نادرا نے شہریوں کی آسانی کیلیے اہم قدم اٹھاتے ہوئےکراچی میں مزید 3 بڑے سینٹرز بنانے کا اعلان کیا ہے، جس سے شہری باآسانی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

    نادرا کے ترجمان سید شباہت علی نے کراچی کے 3 سینٹرز سے متعلق بتایا کہ ملیر کینٹ، ملیر اور سرجانی ٹاؤن میں نادرا کے بڑے مراکز قائم ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: نادرا کا ’ب‘ فارم کے حوالے سے اہم اعلان

    ترجمان نادرا کا مزید بتانا تھا کہ نادرا پاک آئی ڈی کی فیس وہی ہے جو سینٹرز میں وصول کی جاتی ہے، اوورسیز پاکستانی زیادہ تر نادرا پاک آئی ڈی استعمال کر رہے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ شناختی قوانین میں تبدیلی عوام کی سہولت کیلئے کی گئی ہے، پیدائش، موت، شادی، طلاق کے سرٹیفکیٹ یونین کونسلز جاری کرتی ہیں۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین سینٹر اور افسران کی ایف آئی اے تفتیش جاری ہے، میڈیا کو جلد نکالے گئے افسران اور زیرِ تفتیش اہلکاروں کی تفصیل دی جائے گی۔

    اس سے قبل ڈی جی عامرعلی خان نے بتایا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں بائیکر سروس کے ذریعے شناختی کارڈ کی تجدید اور دیگر سہولیات دستیاب ہے۔

    عامر علی خان کا کہنا تھا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی آگاہی کیلیے کراچی میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جبکہ یونیورسٹی، اسکولز، شاپنگ مالز میں پاک آئی ڈی مہم شروع کر دی گئی، انہوں نے بتایا کہ پاک آئی ڈی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ اور تکنیکی مسائل حل کر دیے گئے۔

    مزید پڑھیں : پہلا شناختی کارڈ (بغیر اسمارٹ چپ) بالکل مفت بنواسکتے ہیں 

  • قبائلی علاقوں کو سابق ادوار میں یکسر نظر انداز کیا گیا: عثمان بزدار

    قبائلی علاقوں کو سابق ادوار میں یکسر نظر انداز کیا گیا: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کاوشوں سے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے درگ میں نادرا سینٹر قائم کردیا گیا، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کو سابق ادوار میں یکسر نظر انداز کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کاوشوں سے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے درگ میں نادرا سینٹر قائم کردیا گیا، وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ کو گھر کی دہلیز پر شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات مل سکیں گے۔

    نادرا سینٹر کے قیام پر اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بارتھی میں نادرا سینٹر آئندہ چند روز میں فعال کر دیا جائے گا، وہوا میں نادرا سینٹر کو بھی اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے رہائشی بنیادی سہولتوں سے محروم رہے، ماضی کے حکمرانوں نے دور افتادہ علاقوں کو ترقی کے سفر میں پیچھے رکھا۔ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت کا پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پوری توجہ ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کو سابق ادوار میں یکسر نظر انداز کیا گیا، پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو آگے لے کر جانے کا وقت آگیا ہے۔