Tag: نادرا کا کارنامہ

  • نادرا کا ایک اور انوکھا کارنامہ ،  ایک لڑکے کی 3 مائیں بنادیں

    نادرا کا ایک اور انوکھا کارنامہ ، ایک لڑکے کی 3 مائیں بنادیں

    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک لڑکے کی تین مائیں بنادیں، سنگین غلطی پر خاتون نے نادرا کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کا ایک اور انوکھا کارنامہ سامنے آیا ، نادرا نے ایک لڑکے کی تین مائیں بنادیں۔

    نادرا کےعملے کی مبینہ غفلت کے باعث کراچی کے رہائشی ایک نوجوان کے نادار ریکارڈ میں ایک نہیں بلکہ تین تین مائیں ظاہرکی گئی ہیں۔

    سنگین غلطی پر خاتون نے نادرا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے میں درخواست دائرکردی ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں سترہ سالہ نوجوان عمر رضا کی تین تین مائیں ہیں۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ نوجوان عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہوگئی ہے، ایک جگہ دادی ماں ہے، تو دوسری جگہ سوتیلی ماں والدہ ہے۔ نادرا ریکارڈ میں نوجوان کی تین ماؤں کےغلط ریکارڈ کی وجہ سے مستقبل میں مسئلہ ہوسکتا ہے۔

  • نادرا کا شاندار کارنامہ :5دن میں ساڑھے6لاکھ شہریوں کو قومی شناختی کارڈ جاری

    نادرا کا شاندار کارنامہ :5دن میں ساڑھے6لاکھ شہریوں کو قومی شناختی کارڈ جاری

    اسلام آباد : نادرا نے الیکشن2018کے موقع پر ساڑھے6لاکھ شہریوں کو صرف پانچ دن میں قومی شناختی کارڈ جاری کیے، نادرا دفاتر آج 25 جولائی بروز بدھ کو بھی کھلے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ووٹرز کو ان کا حق رائے دہی استعمال کرنے کا اہل بنا دیا، نے صرف پانچ دنوں میں ساڑھے 6 لاکھ شہریوں کو شناختی کارڈز جاری کر دیئے ہیں تاکہ وہ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں۔

    ترجمان کے مطابق نادرا نے5دن میں ساڑھے6لاکھ شہریوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کیے، 5دن میں ساڑھے6لاکھ کا رڈز پرنٹ ہوئے ہیں، کوریئر کمپنی نے5لاکھ85ہزار کارڈز سینٹرز پر پہنچادیئے ہیں۔

    ترجمان نادرا کا مزید کہنا ہے کہ 5دن میں3لاکھ شہریوں کو ان کے شناختی کارڈز مل چکے ہیں، تقریباً3لاکھ شناختی کارڈز نادرا سینٹرز پرموجود ہیں، کارڈ پرنٹنگ کا عمل24گھنٹے کی بنیاد پرجاری رہا۔

    نادرا دفاتر رات9بجے تک کارڈز فراہم کرنے کیلئے کھلے رہیں گے، نادرا دفاتر کل25جولائی کو بھی دن دو بجے تک کھلے رہیں گے، شہری نادرا دفترسے شناختی کارڈ حاصل کرکے ووٹ ڈال سکیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔