اگر آپ نادرا میں ملازمت کے خواہشمند ہیں تو خوشخبری ہے کہ اب نادرا میں ملازمت کے لیے درخواست دینا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہوگیا ہے۔
پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نادرا کیریئر پورٹل پر سنگل سائن آن (ایس ایس او) سے سائن ان کریں، اپنا کیریئر ڈیش بورڈ کھولیں اور گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کروائیں۔
تفصیلی رہنمائی کے لیے مکمل ویڈیو دیکھیں اور نادرا میں ملازمت کے سفر کا آغاز کریں۔
سب سے پہلے اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ کروائیں، موبائل فون پر موبائل ایپ کھولیں، لاگ ان پیج کھول کر رجسٹریشن بٹن پر کلک کریں۔
متعلقہ خانوں میں اپنا نام، موبائل نمبر، ای میل ایڈٖریس اور دیگر معلومات مکمل کرنے کے بعد 8 ہندسوں پر مشتمل پاس ورڈ لکھیں اور پھر وہی پاس ورڈ کنفرم کریں اس کے بعد، اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے تاریخ پیدائش یا ایشو ڈیٹ کا آپشن سلیکٹ کرکے نیکسٹ پر کلک کریں۔
اس کے بعد ای میل ویریفکیشن کا پیج کھلے گا، اپنے موبائل فون یا ای میل پر موصول ہونے والا او ٹی پی متعلقہ خانوں میں درج کریں، او ٹی پی ویریفکیشن کے بعد آپ کی رجسٹریشن مکمل ہوجائے گی۔
اس کے بعد اکاؤنٹ کی ویریفکیشن کا مرحلہ شروع ہوگا، پروسیڈ ٹو لاگ ان پر کلک کریں، اپنا ای میل ایڈریس، پاس ورڈ لکھ کر لاگ ان پر کلک کریں، اپنی تصویر لینے کے لیے کیپچر پر جائیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ تصویر کا بیک گراؤنڈ سفید ہو، اس کے بعد اپلائی پر کلک کرکے ڈن کریں۔
تصویری کی ویریفکیشن کے بعد فنگر پرنٹس کے لیے ویریفائی فنگر پرنٹس پر کلک کریں، دونوں ہاتھوں کی چار انگلیوں یا دو انگوٹھوں میں سے کسی ایک کو اسکین کریں، ویریفکیشن مکمل ہوجائے گی، پھر پروسیڈ ٹو لاگ ان پر کلک کریں آپ کا اکاؤنٹ ویریفائی ہوگیا ہے۔
یہ دونوں مراحل مکمل کرنے کے بعد نادرا کیریئر پورٹل کی ویب سائٹ پر جائیں، نیچے ڈسکرپشن میں دیا گیا ہے، ویب سائٹ کے اوپر سائن ان ود پاک آئی ڈی کے بٹن پر کلک کریں، اپنے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کریں۔
اس کے بعد موبائل پر نوٹیفکیشن موصول ہوگا، یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے موبائل میں پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی نوٹیفکیشن ان ایبل ہو، آپ کے سامنے لاگ ان ریکوئسٹ کی اسکرین کھلے گی، یس کے بٹن پر کلک کرتے ہوئے نادرا کیریئر ڈیش بورڈ اوپن ہوگا اب آپ گھر بیٹھے نادرا میں جاب کے لیے باآسانی آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔