Tag: نادرا

  • 9 اور 10 محرم تعطیلات: نادرا کی جانب سے اہم اعلان

    9 اور 10 محرم تعطیلات: نادرا کی جانب سے اہم اعلان

    یوم عاشورہ پر حکومت پاکستان نے 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اسی مناسبت سے نادار کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔

    نادرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 5 اور 6 جولائی 2025 بروز ہفتہ اور اتوار نادرا کے تمام سینٹرز بند رہیں گے، نادرا نے مزید بتایا کہ 24 گھنٹے کام کرنے والے دفاتر 4 اور 5 جولائی کی درمیان شب 12 بجے سے بند رہیں گے۔

    اس کے علاوہ نادرا کے 24 گھنٹے کام کرنے والے تمام دفاتر 6 اور 7 جولائی کی درمیان شب 12 بجے تک بند رہیں گے۔

    نادرا کے مطابق اس دوران ادارے کی خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہونگی، صارفین اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

    تاہم یوم عاشورہ پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کے باوجود نادرا کال سینٹر کا عملہ صارفین کی خدمت اور رہنمائی کےلیے دستیاب رہے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/9-and-10-muharram-holiday-announced/

  • میعاد ختم یا گم ہونے پر شناختی کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ

    میعاد ختم یا گم ہونے پر شناختی کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ

    نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)  نے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے کا گم ہونے پر بنوانے کا آسان طریقہ بتا دیا۔

    سوشل میڈیا پوسٹ میں نادرا کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے بغیر چپ والے کارڈ کی میعاد ختم ہوچکی ہے یا گم ہوگیا ہے تو اضافی خصوصیات کا حامل بغیر چپ والا کارڈ حاصل کرنے کے لیے کارڈ کی تجدید یا گمشدہ کارڈ کی درخواست کی بجائے ترمیم کی درخواست آج ہی نادرا دفتر یا پاک آئی ٹی موبائل ایپ کے ذریعے جمع کروائیں۔

    نادرا حکام کے مطابق کارڈ بنوا کر کم فیس میں اسمارٹ کارڈ والی خصوصیات سے فائدہ اٹھائیں۔

    شناختی کارڈ کی فیس

    نارمل شناختی کارڈ کی فیس 400 روپے اور پروسیسنگ کا وقت 15 دن ہے، ارجنٹ سروس 1150 روپے اور شناختی کارڈ 12 دن میں فراہم کیا جائے گا۔

    ایگزیکٹو شناختی کارڈ کی فیس 2150 روپے اور ڈیلیوری کا وقت 6 دن ہے۔

  • سابق چیئرمین نادرا طارق ملک سمیت 11 افسران کے خلاف مقدمہ درج

    سابق چیئرمین نادرا طارق ملک سمیت 11 افسران کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی: ایف آئی اے نے نادرا کے اسمارٹ کارڈ اسکینڈل میں ڈھائی کروڑ ڈالر کی مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کا مقدمہ درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کہا ہے کہ اسمارٹ کارڈ اسکینڈل میں سابق چیئرمین نادرا طارق ملک اور سابق چیف پروجیکٹ ڈائریکٹر گوہر احمد خان سمیت 11 افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے بے ضابطگیوں کی نشان دہی کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر یہ کارروائی کی ہے، نادرا حکام پر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی رولز کی خلاف ورزی، کک بیکس اور کمیشن کے عوض قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔


    کیا نادرا عوام کو سہولیات دینے میں ناکام ہو رہا ہے؟ ویڈیو رپورٹ


    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمے میں چیف پراجیکٹ آفیسر سمیت دیگر افسران کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے، افسران پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور امانت میں خیانت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    نادرا نے اسمارٹ کارڈز کی خریداری مارکیٹ ریٹ سے کئی گنا زیادہ قیمت پر کی، مارکیٹ میں فی کارڈ کی قیمت 3 سینٹ تھی جب کہ نادرا نے 99 سینٹ فی کارڈ کے حساب سے خریداری کی۔ 2020 میں فی کارڈ قیمت 68 سینٹ تھی جو 2022 میں اچانک بڑھ کر 99 سینٹ کر دی گئی۔

    ایف آئی اے کے مطابق ایک مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لیے ٹینڈر کے عمل میں دانستہ تبدیلیاں کی گئیں، اس سلسلے میں مزید تحقیقات بھی جاری ہیں اور نادرا کے مزید افسران کو ملزم نامزد کیا جا سکتا ہے، اور اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

  • شناختی کارڈ  بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    کراچی : نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان کردی ، اب صارفین گھر بیٹھے نیا شناختی کارڈ اور نائی کوپ بنوانے کی درخواست دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک نئی موبائل ایپ پاک آئی ڈی متعارف کرادی، جو آپ کے اسمارٹ فون کو ورچوئل نادرا آفس میں تبدیل کر دیتی ہے۔

    شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے آن لائن شناختی کارڈ بنواسکتے ہیں اور صارفین فنگر پرنٹس کے بجائے چہرے سے اپنی شناخت کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

    پاک آئی ڈی موبائل ایپ صارفین کو شناختی دستاویزات کے اجراء اور تجدید سمیت مختلف ضروری خدمات تک رسائی کی اجازت دیتی ہے۔ شہری اب اپنے موبائل کے ذریعے نیا قومی شناختی کارڈ ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے قومی شناختی کارڈ (NICOP)، پاکستان اوریجن کارڈز (POC) ، بے فارم ، پیدائشی سرٹیفکیٹ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔

    مزید برآں، ایپ قومی شناختی کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے یا دوبارہ پرنٹ کرنے کے عمل میں سہولت فراہم کرتی ہے۔

    اس ایپ سے موت کے سرٹیفکیٹس، قانونی ورثاء کے لیے جانشینی کے سرٹیفکیٹس، اور دیگر اہم دستاویزات کے حصول کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو بھی قابل بناتا ہے۔ صارفین اپنا بائیو میٹرک ڈیٹا، تصویر جمع کر سکتے ہیں اور تصدیقی عمل کو مکمل طور پر ایپ کے ذریعے مکمل کر سکتے ہیں، جس سے اس کی فعالیت کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

    اس اقدام کے ساتھ نادرا اپنے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کو وسعت دے رہا ہے، جس سے شہریوں کے لیے جسمانی دفاتر جانے کی ضرورت کے بغیر اہم شناختی دستاویزات کا انتظام کرنا اور حاصل کرنا زیادہ قابل رسائی اور موثر ہے۔

    پاک آئی ڈی ایپ کا آغاز عوامی خدمات کو ڈیجیٹائز کرنے اور شہریوں کو ضروری خدمات تک تیز تر، محفوظ اور زیادہ آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے وسیع تر دباؤ کا ایک حصہ ہے۔

    توقع ہے کہ نادرا کے نئے اقدام سے لاکھوں شہریوں کو فائدہ پہنچے گا، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں، جہاں نادرا کے دفاتر تک رسائی محدود ہو سکتی ہے۔

  • کیا نادرا عوام کو سہولیات دینے میں ناکام ہو رہا ہے؟ ویڈیو رپورٹ

    کیا نادرا عوام کو سہولیات دینے میں ناکام ہو رہا ہے؟ ویڈیو رپورٹ

    نادرا کا نظام آن لائن ہو گیا، ایگزیکٹو دفاتر قائم ہو گئے، مگر سب مل کر بھی عوام کو سہولت فراہم نہ کر سکے، طویل قطاروں کے ساتھ 17 گریڈ کے افسر سے تصدیقی عمل نے شہریوں کو مزید پریشان کر رکھا ہے، عوام کے مسائل اس ویڈیو رپورٹ میں دیکھیں۔

    نادرا (نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) کے مراکز عوام کو سہولیات دینے سے قاصر ہیں، ایگزیکٹو مراکز میں بھی بھاری فیس لے کر عوام کو رُلایا جاتا ہے، ان مراکز پر بھی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں، 17 گریڈ کے افسران سے تصدیق کا عمل عوام کے لیے کسی درد سر سے کم نہیں۔


    نادرا کا یہ دعویٰ کہ ہمارا آن لائن کمپیوٹر نظام تمام افراد کا ریکارڈ محفوظ رکھتا ہے، اس وقت بے معنی ہو جاتا ہے جب درخواست گزار کو خاندان کے دیگر افراد کو شناخت کے لیے حاضر کرنے کا حکم جاری کرتا ہے۔


    درخواست گزار کے کاغذات کے اندراج سے لے کر تمام کام آٹومیٹیٹ اور کمپیورٹرائزڈ ہونے کے باوجود فرسودہ طریقہ کار سے صارفین کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ آن لائن سسٹم کی خرابی کی سزا بھی گرمی میں جھلستے عوام کو ہی بھگتنی پڑتی ہے۔

    نادرا کی جانب سے ٹائپنگ کی غلطی کی سزا بھی درخواست گزار کو بھگتنی پڑتی ہے، دوبارہ فیس کی وصولی سے لے کر لائن میں گھنٹوں انتظار عوام کے لیے طویل زحمت کا باعث بنتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ سہولتوں کی فراہمی کے لیے نادرا کے نظام کو بہتر اور سہل بنانے کی ضرورت ہے۔


    گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفیکیٹ کیسے حاصل ہوگا اب؟ ویڈیو دیکھیں


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • شناختی کارڈ  بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    کراچی : شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں، ایڈوائزری میں احتیاط برتنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان کو نادرا سینٹرز کا دورہ کرتے وقت اصل دستاویزات ساتھ لانا ہوں گی، بی فارم یا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے لیے فوٹو کاپی کی ضرورت نہیں ہے۔

    نادرا نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی اور کے شناختی کارڈ کو بطور ضمانت استعمال کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

    شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ مالی پیشکشوں یا انعامات کے بدلے اپنی ذاتی معلومات یا فنگر پرنٹس کا اشتراک نہ کریں۔

    مزید برآں، نادرا نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ غیر ضروری فوٹو کاپیاں لے جانے سے گریز کریں اور پروسیسنگ کے لیے صرف اصل دستاویزات لائیں۔

    ایڈوائزری میں احتیاط برتنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا، خاص طور پر نادرا مراکز میں، جہاں ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہریوں سے تاکید کی گئی کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی خدمات یا انعامات کے لیے اپنے شناختی کارڈ بطور ضمانت حوالے کرنے سے گریز کریں۔

    نادرا کے مطابق شناختی کارڈ کی غیر ضروری فوٹو کاپی کو روکنے کا فیصلہ افراد کو شناخت کی چوری کا شکار ہونے سے بچانے اور ذاتی ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کو یقینی بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

    پہلگام حملہ: بھارت کو خود احتسابی کی ضرورت ہے

  • برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس اور نکاح نامے کے حوالے سے نادرا نے اہم وضاحت جاری کر دی

    برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس اور نکاح نامے کے حوالے سے نادرا نے اہم وضاحت جاری کر دی

    کراچی: نادرا نے برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس اور نکاح نامے کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نادرا نے کہا ہے کہ پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا اندراج صوبائی قوانین کے تحت متعلقہ یونین کونسل میں ہوتا ہے، جس کی بنیاد پر وفاقی قانون کے تحت نادرا شناختی دستاویزات جاری کرتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو پر نادرا کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ویڈیو میں جو شخص نادرا آفس میں خود کو فوت شدہ ظاہر کرنے پر تعجب کا اظہار کر رہے ہیں، ان کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں ان کے قریبی رشتہ دار نے کروا رکھا تھا۔

    نادرا کے مطابق پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا اندراج متعلقہ یونین کونسل کی ذمہ داری ہے، جس کی روشنی میں نادرا شہریوں کو شناختی دستاویزات کا اجرا کرتا ہے۔

    نادرا کے مطابق ملک بھر میں 70 لاکھ سے زائد افراد کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسلوں میں ہو چکا ہے، لیکن ان فوت شدہ افراد کے قریبی رشتہ داروں نے اس ریکارڈ کو نادرا میں اپ ڈیٹ نہیں کرایا، اور ان کے شناختی کارڈ منسوخ نہیں کرائے۔

    ناردا کا کہنا ہے کہ ایسے تمام لوگوں کے موبائل فون پر اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے موبائل فون پر پیغامات ارسال کیے گئے ہیں تاکہ اگر وہ واقعی فوت شدہ ہیں تو ان کے قریبی خون کے رشتہ دار قریبی نادرا دفتر میں آ کر ان کا شناختی کارڈ منسوخ کروائیں اور اگر وفات کا اندراج غلط ہوا ہے تو متعلقہ یونین کونسل میں ریکارڈ کی تصحیح کروائیں۔

    May be an image of ‎text that says '‎،پیدائش وفات اور ازدواجی حيثيت میں تبدیلی کا صوبائی قوانين کے تحت متعلقه يونين کونسل میں اندراج ہوتا ہے جس کی بنیاد پر وفاقى قانون کے تحت نادرا شناختی دستاویز جاری سوشلمیڈیایر کر جاتیہے نادرا فترمیںخودکو فوتشدہخابرہونےیر تجبکااطہار ناطہار ررہے ہیں،ان متعلقہ سین سلمیںانکے کروارکھاتھا۔ ذمہڈاریہے وفات کااندراج متعاقہ ونین نہیںک رایاادران تبد یلیکندراجمتعلقہی نینکو میں 07ل کااجراہ کروفاتکا کےشانینکارولسونیہیںکرائے۔ تمام_لو فوت شدہیں اندراچغلطہواہے متعلقی موائلسارفق: 1777 نادراکال +92-51-111786100: NadraPak NADRAPakistanOfficial f NADRA بہیخونگکے وفسلمیریکارڈگی مزید مزیدمعلوماتکےلئے: www.nadra.gov.pk @nadraofficial official nadrapak_‎'‎

  • شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں پہلی بار”ڈی مٹیریلائزڈ آئی ڈی کارڈ” کا اجرا کردیا گیا، جس سے شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق نادرا کی سلور جوبلی کے موقع پر پاکستان میں پہلی بار”ڈی مٹیریلائزڈ آئی ڈی کارڈ” کا اجرا کردیا گیا۔

    یہ کارڈ ڈیجیٹل شناخت کی جانب اہم قدم ہے، پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں فیچر کے بعد شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ڈیجیٹل تصدیقی نظام جلد متعارف کرایا جائے گا، ڈی مٹیریلائزڈ کارڈ کی تصدیق کا مربوط نظام بھی وضع کیا جارہا ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا کے وسیع نیٹ ورک کی بدولت شناختی خدمات آج ہرپاکستانی کی پہنچ میں ہیں، قومی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے نادرا کی معاونت لائق تحسین ہے۔

    نادرا ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب میں صدر مملکت اور وزیر اعظم کی جانب سے تہنیتی پیغامات دیئے۔

    صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ شہریوں کو قانونی اور محفوظ شناخت کی فراہمی کیلئے نادرا کی خدمات لائق تحسین ہیں، نادرا، ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مضبوط بنا رہا ہے، نادرا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید وسعت دے کر اپنی کارکردگی میں بہتری لائے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نادرا نے پاکستان، نائجیریا، کینیا کے شناختی نظام کو تشکیل دیا، نادرا دنیا کی آبادی کے تیسرے بڑے حصےکو خدمات فراہم کر رہا ہے، ٹیکنالوجی کے میدان میں نادرا کی مہارت ملکی معیشت کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔

     پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

  • شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    لاہور : شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، نادرا کا شہریوں کی سہولت کے لیے بڑا اقدام سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوام کو قومی شناختی کارڈ کی سہولت مزید آسان اور تیز تر بنانے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اور چیئرمین نادرا کی نگرانی میں، ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 11 ڈاک خانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ یہ خصوصی کاؤنٹرز محکمہ پاکستان پوسٹ، پنجاب ریجن کے تعاون سے لاہور کینٹ، جی پی او، مانگا منڈی، شیرشاہ کالونی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ، قصور، نارووال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور اوکاڑہ کے ڈاک خانوں میں قائم کیے گئے ہیں۔

    ان مراکز پر شہریوں کو شناختی کارڈ کی تجدید، گمشدہ کارڈ کے اجراء جیسی اہم خدمات فوری اور سہل انداز میں فراہم کی جائیں گی۔

    اب شہریوں کو نادرا سینٹرز میں لمبی قطاروں میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ وہ قریبی ڈاک خانوں سے بھی بآسانی اپنی شناختی دستاویزات کی تجدید اور ترمیم کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

    نادرا کا یہ اقدام عوامی سہولت اور جدید طرزِ خدمات کی جانب ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

  • نادرا نے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی

    نادرا نے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی

    نادرا ای سہولت کے ذریعے ملک کے تمام بینکوں میں شہری اب رقوم  جمع کرواسکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور ایل اور ون لنک کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر کے 50 سے زائد بینکوں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کروائی جاسکتی ہے۔

    معاہدے کی تقریب میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ اور چیئرمین نادرا نے شرکت کی۔

    ملک بھر میں پھیلے ای سہولت کے 9 ہزار سے زائد فرنچائز پر سہولت دستیاب ہوگی، رقم جمع کروانے والے افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔

    نادرا کا کہنا ہے کہ ملکی خدمات تک رسائی بہتر ہوگی، ڈیجیٹل بینکنگ خدمات کا دائرہ وسیع ہوگا۔