Tag: نادرن بائی پاس

  • کراچی کی مویشی منڈی میں 30 ہزار سے زائد جانور پہنچ گئے

    کراچی کی مویشی منڈی میں 30 ہزار سے زائد جانور پہنچ گئے

    کراچی: نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی میں ملک کے مختلف شہروں سے قربانی کے 30 ہزار سے زائد جانور پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب ، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان سے عید قرباں کے لئے کراچی نادرن بائی پاس پر منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    گائے بیل کے ساتھ ساتھ بکروں اور اونٹوں کی بھی بڑی تعداد مویشی منڈی پہنچ گئی ہے، انتظامیہ نے بتایا کہ شہید بے نظیر آباد نواب شاہ سے 100 سے زائد اونٹ قربانی کے لئیے منڈی کی زینت بن گئے۔

    مختلف شہروں سے قربانی کے 30 ہزار سے زائد جانور پہنچ گئے، سندھی، تھری، ساکرہ، پہاڑی اور دیسی سمیت مختلف نسلوں کے اونٹ خریداروں کے منتظر ہیں ، بیوپاری ایک اونٹ کی قیمت دو لاکھ سے لے 15 لاکھ تک بتا رہے ہیں۔

    میر پور خاص، نواب شاہ سمیت اندرون سندہ سے خوبصورت بکرے منڈی پہنچ گئے، میر پور خاص سے لائے گئے ڈیڑہ سے دو من کے بکروں کی قیمت 3 لاکھ سے 4 لاکھ تک بتائی جارہی ہے۔

    منڈی میں جانور تو آرہے ہیں مگر شدید گرمی اور عید قربان میں زیادہ دن ہونے کے سبب خریداروں کی تعداد کم اور جو آرہے ہیں وہ مہنگائی کیوجہ سے پریشان بھی ہیں۔

    بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت ہی کچھ خریدار یہاں کا رخ کر رہے ہیں تاہم پولیس حکام کی جانب سے خریداروں کے تحفظ کیلئے پولیس کی اضافی فورس تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • کالعدم تنظیم کے خلاف مشن پر جانے والی پولیس ٹیم پر موٹر سائیکل بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

    کالعدم تنظیم کے خلاف مشن پر جانے والی پولیس ٹیم پر موٹر سائیکل بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

    رپورٹر: عدنان راجپوت

    کراچی: شہر قائد میں نادرن بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس ونگ نادرن بائی پاس کچے کے ایریا سے واپس آ رہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، جس کے باعث موبائل کا اگلہ حصہ مکمل تباہ ہو گیا اور تین اہل کار معمولی زخمی ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق حملے میں پولیس کی موبائل کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے، پولیس موبائل بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا، سی ٹی ڈی کچھ عرصے سے کالعدم تنظیم کے خلاف ایک مشن پر کام کر رہی تھی۔ بم حملہ کالعدم جماعت کے کارندوں کی تلاش میں نادرن بائی پاس کچے کے علاقے میں جانے والی سی ٹی ڈی انٹیلجنس ونگ کی موبائل پر کیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم ٹی ٹی پی کے خلاف ایک مشن پر کام کر رہی تھی، آج واپسی پر موبائل کو نشانہ بنایا گیا، اہل کار شیشے کے ٹکرے لگنے سے زخمی ہوئے، زخمی تمام اہلکار خطرے سے باہر ہیں۔

    انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ ساؤتھ زون غلام مصطفی آرائیں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل میں 2 کلو کمرشل ہائی ایکسپلوزو مواد استعمال کیا گیا، اور دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے۔

    انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق یہ موٹر سائیکل چینی قونصل خانے پر دھماکے کے لیے تیار کی گئی موٹر سائیکل اور اُس بارودی مواد سے مماثلت رکھتی ہے، خوش قسمتی سے چینی قونصل خانے پر حملے کے لیے تیار کی گئی موٹر سائیکل پھٹ نہیں سکی تھی، کھارادر کپڑا مارکیٹ میں ہونے والا دھماکا بھی اس سے ملتا جلتا تھا۔

  • نادرن بائی پاس پر پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

    نادرن بائی پاس پر پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

    کراچی: پولیس نے نادرن بائی پاس پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ضلع ویسٹ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر نادرن بائی پاس پر کارروائی کرکے 5 رکنی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور زیراستعمال 02 موٹرسائیکلز برآمد ہوئی، برآمدہ موٹرسائیکلز تھانہ سرجانی اور سائیٹ سپر ہائی وے کے علاقوں سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان سرجانی، سائیٹ سپر ہائی وے، اجمیر نگری سمیت اطراف کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔

    گرفتار ملزمان میں بشیر احمد ولد عنایت، شہباز ولد محمد صدیق، سرفراز عرف فراز ولد حکیم، ہاشم علی ولد حاجی حاکم علی اور عبدالطیف ولد محمد یعقوب شامل ہیں۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج، مزید وارداتوں میں شناخت و تفتیش جاری ہے۔

  • نادرن بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹکر مار دی

    نادرن بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹکر مار دی

    کراچی: شہر قائد میں نادرن بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹکر مار دی، جس سے خاتون جاں بحق ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نادرن بائی پاس، اورنگی کٹ کے قریب ایک افسوس ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں ماں جاں بحق اور ان کا جواں سال بیٹا زخمی ہو گیا ہے۔

    جاں‌ بحق خاتون کی شناخت 55 سالہ عائشہ زوجہ عبدالوہاب کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمی نوجوان کی شناخت 20 سالہ سہیل ولد عبد الوہاب کے نام سے ہوئی۔

    خاتون اور ان کا بیٹا موٹر سائیکل پر سوار تھے، مبینہ طور پر تیز رفتاری سے آتی گاڑی نے دونوں کو کچل دیا، جاں بحق خاتون اور زخمی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

    حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر منگھوپیر تھانے کی پولیس پہنچ گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے، تاہم اس کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • راؤانوارکوکمیٹی پرتحفظات ہیں توآئی جی سندھ کوبتائیں‘ سہیل انورسیال

    راؤانوارکوکمیٹی پرتحفظات ہیں توآئی جی سندھ کوبتائیں‘ سہیل انورسیال

    کراچی : وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ راؤانوار کیس میں کمیٹی بنا رکھی ہے، جوبالکل با اختیارہے، راؤانوارکوکمیٹی پرتحفظات ہیں توآئی جی سندھ کوبتائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے نادرن بائی پاس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرٹرانسپورٹ کوڈرائیورزکا لائسنس یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، ماضی میں بھی ڈرائیورزکی غلطی سے ٹریفک حادثات رونما ہوئے۔

    سہیل انورسیال نے کہا کہ فریال تالپورکی ہدایت پرنادرن بائی پاس پرٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو آغاخان اسپتال منتقل کردیا۔

    اس موقع پر وزیرداخلہ سندھ نے راو انوار کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں کمیٹی بنا رکھی ہے، جوبالکل با اختیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کمیٹی شک کی بنیاد پرکسی کا بھی بیان لے سکتی ہے، راؤانوارکوکمیٹی پرتحفظات ہیں توآئی جی سندھ کوبتائیں۔

    صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاترنہیں ہے۔


    ناردرن بائی پاس پر ٹرک کی ٹکر، مسافر بس الٹ گئی،4 جاں بحق، دس زخمی


    خیال رہے کہ گزشتہ شب رات گئے ناردرن بائی پاس کے قریب ٹرک کی ٹکر سے مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی‘ 4 دہشت گرد ہلاک

    کراچی: پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی‘ 4 دہشت گرد ہلاک

    کراچی : شہرقائد میں ناردرن بائی پاس پر پولیس اورحساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ناردن بائی پاس کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر گھرکا محاصرہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    ایس ایس پی کے مطابق پولیس اور ملزمان کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    راؤ انوار کا کہنا تھا کہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے ہے جن میں برما سے تعلق رکھنے والا ایک غیرملکی دہشت گرد عافیہ بھی شامل ہے۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ دہشت گردرینجرزاورپولیس پربھی حملوں میں ملوث تھے۔


    کراچی : پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کراچی کے علاقے سچل میں آپریشن کے دوران داعش اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: پولیس مقابلے میں دو خطرناک دہشت گرد ہلاک

    کراچی: پولیس مقابلے میں دو خطرناک دہشت گرد ہلاک

    کراچی: کراچی کے علاقے منگھو پیر میں نادرن بائی پاس میں پولیس مقابلے میں دو خطرناک دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت رحمت اللہ اور خالد کھدائی کے طور پر ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح نادرن بائی پاس کے قریب منگھو پیر کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے تبادلتے کے نتیجے میں خطرناک دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت آج ہو گئی ہے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ایک کا نام رحمت اللہ ہے جو مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان کا متحرک رکن تھا اور دہشت گردی کی متعدد واردات میں پولیس کو مطلوب تھا،رحمت سواتی رینجرز وپولیس اہلکاروں اورسیاسی جماعت کےکارکنا ن سمیت پچاس سےزائد افرادکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

    جب کہ دوسرے شخص کی شناخت خالد کھدائی کے نام سے ہوئی ہے ملزم لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ تھا جس نے 2012 میں لیاری میں مسافر بس کواغوا کیا اور اس میں سوار بیس افرادکوقتل کیا۔ہلاک دہشت گردایس ایس پی چوہدری اسلم اورعرفان بہادر پرحملے سمیت چار پولیس اہلکاروں کو قتل کا الزام تھا، خالد کھدائی مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

  • پشاور: پولیس پرکئی حملوں میں ملوث اہم دہشت گرد ہلاک

    پشاور: پولیس پرکئی حملوں میں ملوث اہم دہشت گرد ہلاک

    پشاور: نادرن بائی پاس پر پولیس موبائل پر حملہ کرنے والا اہم دہشت گرد ہلاک ہوگیا، فرار حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

    پشاور نادرن بائی پاس پر پولیس موبائل پر چار شدت پسندوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا جبکہ تین حملہ آور فرار ہوگئے۔

    ایس ایس پی آپریشن میاں سیعد کے مطابق ہلاک حملہ آور معمور پولیس حملوں کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔

    ایس ایس پی آپریشن کے مطابق فرار حملہ آورں کی تلاش کے لئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت تلاشی لی جارہی ہے۔

  • کراچی : نادرن بائی پاس پرمقابلہ، 3دہشت گرد مارے گئے

    کراچی : نادرن بائی پاس پرمقابلہ، 3دہشت گرد مارے گئے

    کراچی : نادرن بائی پاس پر سی آئی ڈی پولیس سے مبینہ مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، ملزمان اسکول پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس پر سی آئی ڈی پولیس کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کارندے ہلاک ہوگئے، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد نادرن بائی پاس پر کسی کارروائی کے لئے جمع ہو رہے ہیں، جس پر سی آئی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا۔

    چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    ایس پی سی آئی ڈی خرم وارث کا کہنا ہے کہ ملزمان پشاور سانحہ جیسی کسی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جسے سی آئی ڈی پولیس کی بروقت کاروائی نے ناکام بنادیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کالعدم تنظیم کے کارندے ہیں اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث رہے ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

  • کراچی: نادرن بائی پاس سے 5افراد کی لاشیں برآمد

    کراچی: نادرن بائی پاس سے 5افراد کی لاشیں برآمد

    کراچی : ناردرن بائی پاس پر جھاڑیوں سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

    کراچی میں موچکو پولیس اسٹیشن کی حدود میں ناردرن بائی پاس پر جھاڑیوں سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں، تمام افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

    لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ماضی میں اسی علاقے سے متعدد بار تشدد زدہ لاشیں مل چکی ہیں تاہم اب تک ان واقعات میں ملوث عناصر کی نشاندہی نہیں ہوسکی۔