Tag: نادر نواز

  • مومل شیخ کو بالی ووڈ سے آفر آئی تو شوہر نے کیا کہا؟

    مومل شیخ کو بالی ووڈ سے آفر آئی تو شوہر نے کیا کہا؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل شیخ کے شوہر نادر نواز کا کہنا ہے کہ اہلیہ کو بالی ووڈ میں فلم میں کام کرنے کی فوراً اجازت دے دی تھی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں اداکارہ مومل شیخ نے شوہر نادر نواز کے ساتھ شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    نادر نواز نے بتایا کہ ’ابراہیم کی پیدائش ہوئی تھی تو مومل نے آکر بتایا کہ بالی ووڈ سے فلم آفر ہوئی ہے تو میں نے کہا کہ بچہ قسمت لے کر آیا ہے جاؤ، سب کہتے بھی یہی ہیں کہ بچہ اپنی قسمت لے کر آتا ہے تو میں نے کہا کہ تم نے دو سال سے کام نہیں کیا ایکدم سے بالی ووڈ فلم آگئی تو اس سے بڑھ کر اور کیا چاہیے۔‘

    مومل شیخ نے بتایا کہ ’ابراہیم جب ڈیڑھ سے دو ماہ کا تھا۔‘

    نادر نواز نے بتایا کہ مومل کہنے لگیں کہ ’ابراہیم کی دیکھ بھال کون کرے گا تو میں نے کہا کہ فکر نہ کرو بچے کی دیکھ بھال کرلیں گے۔‘

    اداکارہ نے بتایا کہ ابراہیم کی پیدائش آپریشن سے ہوئی تھی میرا وزن بڑھا ہوا تھا، ڈائریکٹر نے مجھے ڈائٹ پلان دیا، چار سے چھ مرتبہ آڈیشن ہوئے، ان کو میرا اردو بولنے کا طریقہ پسند آگیا تھا، ڈائریکٹر نے کہا کہ ’زویا‘ کے لیے ہمیں مومل ہی چاہیے۔

    مومل شیخ نے بتایا کہ ’بابا (جاوید شیخ) کہتے تھے نہیں وہ فلم نہیں کرے گی ابھی بچے کی پیدائش ہوئی ہے گھر والے بھی سب یہی کہتے تھے نہیں وہ ابھی فلم میں کام نہیں کرسکتی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر نادر نہ ہوتے تو کافی چیزیں جو میں نے اپنی زندگی میں کی ہیں وہ نہیں کرپاتی۔

    واضح رہے کہ مومل شیخ نے 2016 میں بالی ووڈ فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ میں ’زویا‘ کا کردار نبھایا تھا، فلم کی دیگر کاسٹ میں ابھے دیول، ڈیانا پینٹی، جمی شیرگل ودیگر شامل تھے۔

  • نادر سے پہلی ملاقات دوست کی شادی میں ہوئی، مومل شیخ

    نادر سے پہلی ملاقات دوست کی شادی میں ہوئی، مومل شیخ

    کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مومل شیخ کا کہنا ہے کہ نادر سے پہلی ملاقات دوست کی شادی میں ہوئی تھی، میں شادی سے پہلے میں نے چار سال ایونٹ پلانر کی حیثیت سے کام کیا۔،

    اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر نادر نواز نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی شادی سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت کی۔

    پروگرام کی میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہماری شادی کو 13 سال ہوچکے ہیں، ہماری پہلی ملاقات کسی شادی کی تقریب میں ہوئی تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں مومل شیخ نے بتایا کہ میں اسکول میں نادر سے سینئر تھی کیونکہ میں عمر میں ان سے بڑی ہوں اور جب یہ کلین شیو ہوکر آئیں تو میرا موڈ آف ہوجاتا ہے۔

    اس موقع پر نادر نے بتایا کہ یہ مجھے بال ڈائی نہیں کرنے دیتیں اور کلین شیو بھی نہیں کرتا بال بھی ان کی پسند کے مطابق کٹواتا ہوں تاکہ میں ان سے چھوٹا نہ لگوں۔