Tag: نادر گبول

  • پولیس افسر و حکومتی عہدیدار کے گھر ڈکیتی سے ثابت ہوگیا عوام اور ہم برابر ہیں،  نادر گبول

    پولیس افسر و حکومتی عہدیدار کے گھر ڈکیتی سے ثابت ہوگیا عوام اور ہم برابر ہیں، نادر گبول

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت نادر گبول کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی توحید الرحمان کے گھر ڈکیتی کی تحقیقات جاری ہے ، پولیس افسر و حکومتی عہدیدار کے گھر ڈکیتی سے ثابت ہوگیا عوام اور ہم برابر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بڑھتے جرائم کے باعث نہ صرف شہری بلکہ پولیس افسران بھی محفوظ نہیں رہے۔ شہر کے پوش علاقے ڈیفنس میں ڈکیتوں نے ایس ایس پی توحید الرحمان کے گھر میں بڑی واردات کر ڈالی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان گھر سے 90 لاکھ روپے مالیت کے ڈالرز، 10 لاکھ روپے نقدی، ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے زیورات اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    واردات کے وقت گھر میں تعینات گن مین سرکاری رائفل تکیے کے نیچے رکھ کر سو رہا تھا تاہم واقعے کی ایف آئی آر کانسٹیبل فیصل الطاف کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے۔

    ایس ایس پی توحید الرحمان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ترجمان سندھ حکومت اقربا فاطمہ کے شوہر ہیں۔

    اس حوالے ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی توحیدکےگھرپرڈکیتی کی تحقیقات جاری ہیں، چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کسی کےساتھ بھی ہوسکتی ہیں، ڈکیتیاں انٹیلی جنس بنیاد پر ہوتی ہیں، گھریلوملازمین کوپتہ ہوتاہےکہاں کروڑوں روپے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر سے جرائم کو 100 فیصد ختم کرنا ممکن نہیںم ہ پولیس افسر اور حکومتی عہدیدار کے گھر پر ڈکیتی سے یہ ثابت ہو گیا کہ عوام اور حکومتی نمائندے یکساں طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ کراچی تین کروڑ سے زائد آبادی کا شہر ہے، ماضی کے مقابلے میں صورتحال بہتر ہوئی ہے لیکن چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کسی کے ساتھ بھی ہو سکتی ہیں ، عموماً ایسے کیسز گھریلو ملازمین کی اطلاع پر ہوتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کراچی میں لندن اور نیویارک سے بھی بہتر کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، جس سے شہر مزید محفوظ ہو جائے گا۔

    ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ کہ تیس ہزار ڈالر کوئی بڑی رقم نہیں، میرا نہیں خیال گھر میں اتنی رقم رکھنا غیرقانونی ہے۔۔

  • نبیل گبول کا بیٹا قانون کے شکنجے میں، ہٹ اینڈ رن کیس میں عبوری ضمانت منظور

    نبیل گبول کا بیٹا قانون کے شکنجے میں، ہٹ اینڈ رن کیس میں عبوری ضمانت منظور

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیبل گبول کا بیٹا نادر گبول بھی قانون کے شکنجے میں آ گیا، ان کے خلاف تھانے میں ہٹ اینڈ رن کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نبیل گبول کے بیٹے نادر گبول کے خلاف ڈسٹرکٹ ساؤتھ ساحل تھانے میں موٹر سائیکل کر ٹکر مار کر بھاگنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، مدعی کا کہنا تھا کہ نادر گبول نے گاڑی سے میری موٹر سائیکل کو ہٹ کیا اور فرار ہو گیا۔

    مدعی کی جانب سے تھانے میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نادر گبول نے اوورٹیک کر کے انھیں زخمی کیا، 3 اپریل کو 26 اسٹریٹ پر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، اسی روڈ پر نبیل گبول کا بیٹا نادر گبول کالے رنگ کی موڈیفائیڈ گاڑی چلا رہا تھا، گاڑی پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی تھی، نادر گبول نے اپنی بڑی گاڑی سے میری موٹر سائیکل کو ہٹ کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

    نادر گبول کی گاڑی

    مدعی کا کہنا تھا کہ گاڑی کی ٹکر لگنے سے میں موٹر سائیکل سمیت خالی پلاٹ میں جا گرا، سلپ ہونے سے پورے جسم اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا، میں نے گاڑی کا پتا چلایا اور نادر گبول سے رابطہ کیا، انھوں نے کہا میں ہی گاڑی چلا رہا تھا. مدعی نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے نادر گبول کے خلاف سخت کارروائی کی استدعا کی۔

    باپ بیٹے کی پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ تصویر

    دریں اثنا، نیبل گبول کے بیٹے کے خلاف ہٹ اینڈ رن کیس میں کراچی کی عدالت نے نادر گبول کی عبوری ضمانت منظور کر لی، اور 20 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا۔