Tag: نادیہ حسین

  • اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو گرفتار کر لیا گیا

    اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو گرفتار کر لیا گیا

    کراچی: اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ڈیفنس فیز 6 میں اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپا مار کر ان کے شوہر عاطف خان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عاطف خان 54 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ میں ملوث ہیں، ان پر کارپوریٹ مالیاتی دھوکا دہی کا الزام ہے، یہ کارروائی نجی بینک سیکیورٹیز کے گروپ ہیڈ کی شکایت پر کی گئی ہے۔

    عاطف خان گرفتار عاطف خان شوہر نادیہ حسین

    عاطف خان نجی بینک سیکیوریٹیز کے سابق سی ای او تھے، انھوں نے ذاتی کاروبار کے لیے بینک فنڈز کا غلط استعمال کیا، ملزم نے مالی بدانتظامی چھپانے کے لیے کمپنی ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی۔

    ذرائع کے مطابق ملزم نے فنانشل اسٹیٹمنٹس اور دیگر جعلی دستاویزات تیار کی تھیں، اور فراڈ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر جعل سازی کی۔ عاطف سے مزید تفتیش کے لیے 2 روز کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

  • نادیہ حسین نے بھی امریکی خاتون سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کردیا

    نادیہ حسین نے بھی امریکی خاتون سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کردیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میزبان نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون اونیجا کا یہاں تماشہ نہیں بنانا چاہیے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں اداکارہ نادیہ حسین نے امریکی خاتون اونیجا کا تماشہ نہ بنانے اور انہیں واپس امریکا بھیجنے کی درخواست کردی۔

    انہوں نے کہا کہ 33 سالہ اونیجا کی کہانی سوشل میڈیا پر چل رہی ہے جو پاکستانی 19 سالہ بچے کی محبت کے پیچھے پاکستان آئی ہیں اور وہ اکتوبر سے یہاں موجود ہیں۔

    نادیہ حسین نے کہا کہ مجھے صرف ایک ہی بات کہنی ہے اور یہ میری التجا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ ان کا دماغی توازن ٹھیک ہے، میں اس کا مذاق نہیں اڑا رہی لیکن جس قسم کی وہ باتیں کررہی ہے وہ پاگلوں والی ہیں اور ہمیں اس کا یہاں تماشہ نہیں بنانا چاہیے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اب پریس کانفرنسز ہورہی ہیں اور ان کے بارے میں اور چیزیں سامنے آرہی ہیں کامران ٹیسوری بھی پریس کانفرنس کررہے ہیں لیکن میں ان سے یہ درخواست کرتی ہوں کہ امریکی قونصلیٹ سے رابطہ کرکے انہیں واپس امریکا بھیجا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں پر جو اس کا تماشہ بن رہا ہے وہ ٹھیک نہیں، وہ جس ذہنی پریشانی یا مجبوری کی وجہ سے پاکستان آئی ہیں اور جو بھی ان کے ساتھ یہاں پر ہورہا ہے اس پر افسوس ہوتا ہے۔

    نادیہ حسین نے کہا کہ امریکی خاتون کا کوئی ٹھکانا نہیں ہے، وہ بے گھر ہیں اور یہ معاملہ چاہے مرد ہو یا عورت کسی کے لیے بھی ٹھیک نہیں اور حکومت کو چاہیے کہ ان کو ڈی پورٹ کریں، ان سے متعلق کوئی بھی بات نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی اس سے بات کرنی چاہیے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اونیجا کو امریکی ایمبیسی کے حوالے کیا جائے اور وہ پھر انہیں ڈی پورٹ کرنے میں کردار ادا کریں۔

  • طلاق یافتہ عورت سے شادی کو لوگ بدنامی سمجھتے ہیں، نادیہ حسین

    طلاق یافتہ عورت سے شادی کو لوگ بدنامی سمجھتے ہیں، نادیہ حسین

    شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ طلاق یافتہ عورت سے شادی کو لوگ بدنامی سمجھتے ہیں۔

    اداکارہ و سپر ماڈل نادیہ حسین نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور خواتین کی طلاق اور کاروبار ودیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم صرف اس چیز کے بارے میں بات کرتے ہیں کہ لڑکی گوری رنگت کی ہو، پڑھی لکھی بھی ہو لیکن ان کا اپنا بیٹا نکما ہوتا ہے لیکن یہاں تو طلاق یافتہ عورت سے شادی کو بھی لوگ بدنامی سمجھتے ہیں۔

    نادیہ حسین کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ جین زی جو ہے وہ شادی نہیں کریں گے، سوچ ان کی یہ ہے کہ شادی مت ہی کرو تو بہتر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں نئی لڑکیاں آرہی ہیں جن کی رنگت گوری ہے ان کو کام مل رہا ہے اور جن کی رنگت گندمی ہے ان کی جانب نہیں دیکھا جارہا، وہ ٹیلی وژن پر نظر نہیں آرہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں ان نئی لڑکیوں کو دیکھتی ہوں تو پتا چل جاتا ہے کہ نیچرلی گوری ہیں لیکن انہی لڑکیوں کو کام بار بار دیا جارہا ہے۔

    نادیہ حسین کے مطابق خواتین کے لیے کاروبار کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے لوگ یہاں سے چلے گئے ہیں اور کچھ آہستہ آہستہ جارہے ہیں، میں ایک سیشن پر گئی تو وہاں پر سیلون کی مالکن موجود تھیں وہ یہی کہتی ہیں کہ کاروبار کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

  • ہم نے سب کچھ کھو دیا! نادیہ حسین کے گھر چوری کی واردات

    ہم نے سب کچھ کھو دیا! نادیہ حسین کے گھر چوری کی واردات

    معروف پاکستانی ماڈل، اداکارہ، بیوٹیشن اور کامیاب کاروباری خاتون نادیہ حسین کے گھر سے چور قیمتی سامان چرا کر فرار ہوگئے۔

    معروف پاکستانی ماڈل، اداکارہ و بیوٹیشن نادیہ حسین نے حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکہ میں ان کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی، جس میں ان کا قیمتی سامان چرا لیا گیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہم نے گھر کے تمام کمرے اور دروازے بند کر دیئے تھے لیکن ایک دروازہ غلطی سے بند کرنا بھول گئے تھے، جو ہمارے کمرے کی بالکنی کا تھا۔

    اُنہوں نے کہا کہ چور نے اسی راستے کا فائدہ اٹھایا اور سب کچھ لوٹ لیا، یہاں تک کہ میری پلاسٹک کی جیولری بھی نہ چھوڑی۔ شک ہے کہ یہ چور ممکنہ طور پر کوئی جاننے والا تھا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ ان کے کمرے میں کیمرے نہیں تھے، اس لیے چور آرام سے فرار ہو گیا کیونکہ وہ اس وقت امریکہ میں نہیں تھیں ان کے شوہر نے انہیں فون پر اس واقعے کی اطلاع دی، جس پر انہیں حیرانی ہوئی۔

    ایک اور واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے ان کے لیے نئی گاڑی خریدی تھی لیکن ایک روڑ حادثہ پیش آنے کے بعد ان کے ناتجربہ کار ڈرائیور نے حادثے کے بعد گاڑی کو سڑک پر ہی چھوڑ دیا تھا۔

    فہد مصطفیٰ برطانوی پارلیمنٹ سے 2 ایوارڈز لینے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے

    اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ دونوں واقعات میرے لئے بہت زیادہ تکلیف دہ تھے، جو میرے لئے بھولنا ممکن نہیں ہے۔

  • شوبز انڈسٹری میں نخرے دکھانے والے اداکاروں کو زیادہ کام ملتا ہے: نادیہ حسین

    شوبز انڈسٹری میں نخرے دکھانے والے اداکاروں کو زیادہ کام ملتا ہے: نادیہ حسین

    پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں جن فنکاروں کے نخرے زیادہ ہوتے ہیں، انہیں کام بھی زیادہ ملا کرتا ہے۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چ’ جب میں شوبز انڈسٹری میں آئی تھی تو اس وقت فنکار سمیت پوری پروڈکشن ٹیم کا احترام بہت ضروری سمجھا جاتا تھا۔

    ادکارہ کا کہنا تھا کہ ’ لیکن اب شوبز انڈسٹری کا ماحول بہت تبدیل ہوگیا ہے جو فنکار زیادہ نخرے کرے اسے ہی کام کی آفر بھی زیادہ ملتی ہے، پروڈکشن ہاؤسز اداکاروں کے منفی سلوک کو برداشت کرلیتے ہیں اور اس طرح سے معاملات مزید بگڑ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ نادیہ حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی کاسٹ میں عماد عرفانی، اریبہ حبیب، فہد شیخ، منال خان، حاجرہ یامین ودیگر شامل تھے اب اداکارہ بہت کم ڈراموں پر نظر آتی ہیں۔

  • دو مائیں آگئیں تو میری ماں نے….نادیہ حسین کا ماضی سے متعلق حیران کن انکشاف

    دو مائیں آگئیں تو میری ماں نے….نادیہ حسین کا ماضی سے متعلق حیران کن انکشاف

    پاکستان کی معروف ماڈل اور ڈاکٹر نادیہ حسین نے اپنی ماضی سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔

    معروف ماڈل اور ڈاکٹر نادیہ حسین نے ایک انٹرویو میں اپنی ماضی سے متعلق کچھ ایسے رازوں سے پردہ اٹھایا جن سے شاید ہی کوئی واقف نہیں ہے۔

    معروف ماڈل نے بتایا کہ میرے ابا غصے کے تیز تھے جس کی وجہ سے میری ماں کو کافی مسائل ہوتے تھے اور ایک دن والد میری دوسری ماں لے آئیں جب 2 مائیں ہوئیں تو میری امی نے گھر چھوڑ دیا اور میکے چلی گئیں۔

    نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ میری دوسری ماں کلاسک موسیقی کی گلوکارہ ٹینا ثانی ہیں، وہ جب پاکستان آئیں تو انھوں نے اور ان کی والدہ نے مل کر نانی کے گھر میں بچوں کی پرورش کی۔

    نادیہ کا کہنا تھا کہ اماں ابا علیحدہ ہوگئے تھے لیکن میں اور بہن بھائی والد سے ملتے تھے، مجھے میرے کیرئیر کے دوران والد نے سپورٹ کیا جس کے بعد والدہ نے ماڈلنگ کی اجازت دی، لیکن جب ہم سب بڑے ہوگئے تو میرے والدین دونوں دوبارہ ایک ساتھ ہوگئے۔

  • نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نادیہ حسین نے فیصل نقوی کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    نادیہ حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ڈاکٹر نے کیا بولا۔‘

    ویڈیو میں نادیہ حسین لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’آگئے آپ، فیصل نقوی کہتے ہیں کہ ’ہاں۔‘

    نادیہ حسین پوچھتی ہیں کہ ’کیا کہا ڈاکٹر نے؟‘ وہ کہتے ہیں کہ کچھ نہیں ڈاکٹر نے دوائیاں دی ہیں بولا دو ٹائم لے لو بخار ٹھیک ہوجائے گا۔‘

    اداکارہ کہتی ہیں کہ ‘اور سردرد کے بارے میں آپ نے نہیں پوچھا۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’نہیں تمہارے بارے میں تو کوئی بات نہیں ہوئی۔‘

    نادیہ حسین کہتی ہیں کہ ’اچھا‘ پھر بات سمجھ میں آنے کے بعد غصہ کرنے لگ جاتی ہیں۔‘

    واضح رہے کہ نادیہ حسین سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔ اس سے قبل بھی انہوں نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

    نادیہ حسین متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس میں مقدر کا ستارہ، جلن ودیگر شامل ہیں۔

  • مہارت سے آئی لائنر لگانے کا طریقہ

    مہارت سے آئی لائنر لگانے کا طریقہ

    آنکھوں پر آئی لائنر لگانا بعض اوقات ایک مشکل مرحلہ ہوسکتا ہے کیونکہ اگر دونوں آنکھوں پر یکساں طور پر نہ لگے تو یہ چہرے کو خراب تاثر دیتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں بیوٹی ایکسپرٹ نادیہ حسین نے آئی لائنر لگانے کا طریقہ سکھایا۔

    نادیہ نے بتایا کہ آئی لائنر کو آنکھ کی اندر سے باہر کی طرف اور باہر سے اندر کی طرف، دونوں طرح سے لگایا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کل ونگ آئی لائنر ٹرینڈنگ میں ہے۔

    نادیہ کے مطابق باہر سے اندر کی طرف لگانے کے لیے آئی برو کے ختم ہونے کی سمت سے ایک لائن بنائیں، اور اندر کی طرف باریک کر کے لگائیں۔

    مزید رہنمائی کے لیے ویڈیو دیکھیں۔

  • آنکھوں کو پرکشش بنانے کا آسان طریقہ

    آنکھوں کو پرکشش بنانے کا آسان طریقہ

    موسم سرما میں شادیوں کا موسم بھی عروج پر ہوتا ہے، ایسے میں گہرے اور چمکتے ہوئے رنگوں کے لباس اور میک اپ نہایت شاندار لگتے ہیں۔

    معروف بیوٹیشن نادیہ حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں آنکھوں کو خوبصورت اور دلکش بنانے کا طریقہ بتایا۔

    انہوں نے سب سے پہلے آنکھوں کی اوپری سطح پر ہلکا گلابی رنگ کا آئی شیڈو لگایا اور آنکھوں کے کناروں پر پرپل رنگ کا آئی شیڈو لگایا۔

    اس کے بعد گلیٹر سبز سے آنکھوں کی اوپری سطح پر آئی شیڈو لگایا۔

    نادیہ کے مطابق پہلے آنکھ کے گرد آؤٹ لائن بنائی جائے اس کے بعد بقیہ آنکھ کا میک اپ کیا جائے، اس سے آنکھوں کی دلکشی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

  • دلہن بننے والی لڑکیوں کے لیے نادیہ حسین کی کارآمد ٹپس

    دلہن بننے والی لڑکیوں کے لیے نادیہ حسین کی کارآمد ٹپس

    کراچی: معروف بیوٹیشنز نادیہ حسین اور دیگر نے دلہن بننے والی لڑکیوں کے لیے نہایت کارآمد ٹپس بتائیں جنہیں اپنا کر برائیڈل میک اپ میں مزید خوبصورتی پیدا ہوسکے گی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں نادیہ حسین، اینجی مارشل اور بینش پرویز نے شرکت کی اور جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی دلہنوں کے لیے نہایت فائدہ مند ٹپس بتائیں۔

    اینجی نے بتایا کہ دلہنوں میں ابٹن کا استعمال بہت عام ہے لیکن اس سے جلد خشک ہوجاتی ہے، اس کی وجہ سے برائیڈل میک اپ میں کافی دشواری پیش آتی ہے، انہوں نے بتایا کہ دلہنیں ابٹن کا استعمال چہرے پر نہ کریں۔

    نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ اکثر لڑکیاں جب برائیڈل میک اپ کرنے آتی ہیں تو وہ گھر سے ہی معمولی سا میک اپ کر کے آتی ہیں۔ اس کی وجہ سے چہرے پر کلینزر لگا کر اسے صاف کرنا، جلد کو نارمل ہونے دینا اور پھر میک اپ کرنا نہ صرف وقت لیتا ہے بلکہ جلد کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

    بینش پرویز نے بتایا کہ دلہنوں کی تیاری کئی ماہ پہلے سے شروع ہوجانی چاہیئے اور ہر ماہ کم از کم چہرے کا فیشل ضرور ہو، دلہن بننے سے قبل آخری فیشل 2 سے 3 دن قبل کیا جاتا ہے۔

    نادیہ نے بتایا کہ اکثر دلہنیں چہرے اور آئی بروز کی تھریڈنگ برائیڈل میک اپ کروانے والے دن ہی کرواتی ہیں جس سے میک اپ سیٹ نہیں ہونے پاتا، یہ کام ایک دن قبل انجام دے لینا چاہیئے۔

    علاوہ ازیں اگر کسی نے لیزر ٹریٹمنٹ کروانی ہے تو وہ کم از کم 15 سے 20 دن قبل کروائے کیونکہ لیزر ٹریٹمنٹ کے بعد جلد کو مندمل ہونے میں کم از کم 15 روز کا وقت لگتا ہے۔