Tag: ناراض بیوی

  • شوہر نے ناراض بیوی کے گھر والوں پر فائرنگ کر دی، 3 افراد قتل

    شوہر نے ناراض بیوی کے گھر والوں پر فائرنگ کر دی، 3 افراد قتل

    نوشہرہ: شوہر نے ناراض بیوی کے گھر والوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ساس، سسر اور بیوی کا بہنوئی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے گاؤں ٹیٹارہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، بیوی شوہر سے ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر کی بیوی کافی عرصے سے ناراض ہو کر میکے میں بیٹھی ہوئی تھی، آج بیوی کو منانے کی کوشش کے دوران ملزم کی سسرالیوں سے تکرار ہوئی تھی۔

    اس تکرار کے دوران ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مشتاق خان 70 سال، زوجہ مشتاق عمر 60 سال، حیات عمر 53 سال شامل ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/punajb-woman-dies-after-drinking-spray/

  • ناراض بیوی کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں شوہر جان سے چلاگیا

    ناراض بیوی کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں شوہر جان سے چلاگیا

    بہاولنگر: ناراض بیوی کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں شوہر جان سے گیا ، ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے شخص کی لاش نہر سے نکال لی۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں شوہر سے جھگڑا کر کے خاتون نے صادقیہ نہر میں چھلانگ لگائی، ناراض بیوی کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے شوہربھی نہر میں کودا۔

    تاہم علاقہ مکینوں نے چھلانگ لگانےوالی خاتون کونہر سےزندہ نکال لیا لیکن بیوی کو بچانے کےلئے نہرمیں چھلانگ لگانے والاشخص دم توڑ گیا۔

    بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے شخص کی لاش نہر سے نکال لی۔

    مزید پڑھیں : ناراض بیوی کو منانے کیلئے آنے والے شوہر کے ساتھ سسرال میں واردات

    یاد رہے چند ماہ قبل لاہور سے ناراض بیوی کو منانے کیلئے آنے والے شوہر کو سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بناکر ٹانگ توڑ دی تھی اور ساتھ ہی بھائی کے ساتھ آنے والی بہنوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    بعد ازاں تھانہ سرائے مغل پولیس نے 13 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تھا مقدمے کے متن کے مطابق سرائے مغل میں شوہر غضنفر اقبال اپنی بہنوں کے ہمراہ بیوی کو منانے آیا تھا۔

  • ناراض بیوی کو منانے کیلئے آنے والے شوہر کے ساتھ سسرال میں واردات

    ناراض بیوی کو منانے کیلئے آنے والے شوہر کے ساتھ سسرال میں واردات

    پنجاب کے شہر پتوکی میں ناراض بیوی کو منانے کیلئے آنے والے شوہر کی سسرالیوں نے ٹانگ توڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سے ناراض بیوی کو منانے کیلئے آنے والے شوہر کو سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بناکر ٹانگ توڑ دی ساتھ ہی بھائی کے ساتھ آنے والی بہنوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تھانہ سرائے مغل پولیس نے 13 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمے کے متن کے مطابق سرائے مغل میں شوہر غضنفر اقبال اپنی بہنوں کے ہمراہ بیوی کو منانے آیا تھا۔

    غضنفر اقبال نے پولیس کو بتایا کہ سسرالیوں نے ہم پر تشدد کیا میری ٹانگ کی ہڈی ٹوٹی، ہاتھ کا انگوٹھا بھی فیکچر ہوا ہے، میرے سسرالیوں نے میرے بھائی اور بہنوں پر بھی تشدد کیا ہے۔

    یاد رہے کہ نومبر 2024 میں جیکب آباد میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں سسرالیوں نے داماد پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی  جس کے باعث  نوجوان جھلس گیا اور بعدازاں اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/sarai-alamgir-brother-in-law-killed/

  • ناراض بیوی نے شوہر کو چائے میں زہر دیکر قتل کردیا

    ناراض بیوی نے شوہر کو چائے میں زہر دیکر قتل کردیا

    ڈسکہ: ایک انسانیت سوز واقعے میں ناراض بیوی نے شوہر کو چائے میں زہر دیکر قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مزمل اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لئے آیا تھا، بیوی نے چائے پیش کی، جس میں زہر موجود تھا، چائے پینے پر مزمل کی حالت بگڑ گئی۔

    پولیس کے مطابق مقتول کوحالت بگڑنے پر گوجرانوالہ ریفر کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا، مقتول کی بہن کی مدعیت میں بیوی اور سالی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب مردان میں دیور نے بھابھی کی جان لینے کے لیے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ماہ کا بھتیجا جاں بحق ہوگیا۔

    صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے میاں گلزارہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دیور کی فائرنگ سے ایک ماہ کا بھتیجا جاں بحق اور بھابھی زخمی ہوگئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ ماں کی گود میں تھا دیور نے گھر میں بھابھی پر فائرنگ کی، گولی ماں کے بجائے بیٹے کو لگ گئی، فائرنگ کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

    سپر ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، تحقیقات کی جارہی ہے، جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • ناراض بیوی کو منانے جانے والا شخص طیش میں آگیا، سالی کا قتل

    ناراض بیوی کو منانے جانے والا شخص طیش میں آگیا، سالی کا قتل

    چیچہ وطنی : درویش پورہ میں ناراض بیوی کومنانے جانے والاشخص نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، جس سے سالی جاں بحق اور بیوی زخمی ہوگئی۔

    چیچہ وطنی کے علاقے درویش پورہ میں ناراض بیوی کو منانے جانے والاشخص طیش میں آگیا، گھریلونا چاقی پردامادکی فائرنگ سے13 سال کی سالی جاں بحق ہوگئی جبکہ بیوی اور ایک اور سالی زخمی ہوئی۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم راشد کی بیوی سعدیہ ناراض ہوکرمیکے أٓئی ہوئی تھی ، جب راشدبیوی کو منانے آیا تو اس سےساتھ جانے سے انکار کردیا۔

    ،پولیس کا کہنا تھا کہ بیوی کے انکار پر ملزم نے مشتعل ہو کر پستول سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے13 سالہ رباب موقع پرہی دم توڑ گئی۔

    حکام کے مطابق ملزم کی 19سالہ بیوی سعدیہ اور15سالہ سالی مہتاب کی حالت تشویشناک ہیں۔

  • اے آئی ٹیکنالوجی سے ”ناراض بیوی“ کو منانا ہوا انتہائی آسان؟

    اے آئی ٹیکنالوجی سے ”ناراض بیوی“ کو منانا ہوا انتہائی آسان؟

    دنیا بھر میں بہت سے شعبوں میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی کامیابی سے ہورہا ہے، مگر اب آپ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی ناراض بیوی کو بھی انتہائی آسانی سے مناسکتے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک کمپنی کی جانب سے اینگری جی ایف نامی عجیب اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرایا گیا ہے، جو لوگوں کو یہ سکھاتا ہے کہ کس طرح اپنی ناراض یا مشتعل بیوی کو غصے سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔

    ایمیلیا اویلز جواسے تیار کرنے والی ٹیم میں شامل تھے، اُن کا کہنا تھا کہ یہ ایپ ڈیزائن کرنے کا مقصد بیویوں کے ساتھ تعلق میں آنے والی خرابی دور کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

    اُن کا اس کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ یہ ایپ ایسے منظرنامے متحرک کرتی ہے جن میں حقیقی زندگی میں بیوی سے جھگڑے کا امکان بڑھتا ہے۔

    یہ کسی گیم کی طرح ہے اور صارف کو 0 سے 100 اسکور کو حاصل کرنا ہوتا ہے، 0 اسکور پر گیم اوور ہو جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مختلف کوششیں اور الفاظ اے آئی گرل فرینڈ کے موڈ پر اپنا اثر دکھاتے ہیں، اچھے الفاظ سے اس کا مزاج خوشگوار ہوجاتا ہے اور اسکور میں بھی اضافہ ہوتا ہے، جبکہ غیر اخلاقی اور نامناسب الفاظ پر مزاج مزید بدتر ہو جاتا ہے جبکہ اسکور میں بھی کمی ہوتی ہے۔

    واٹس ایپ پر کال کرنے والوں کیلئے نئی سہولت

    ایمیلیا اویلز کا کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے تو یہ ایک گیم ہے، مگر اس سے صارفین کو شریک حیات سے تعلق کے حوالے سے صلاحیت سیکھنے یا اسے بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

  • ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے خودکشی کرلی

    ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے خودکشی کرلی

    لاہور: ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر پچاس سالہ شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، عتیق الرحمان کی بیوی جھگڑ کر والدین کے گھر چلی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے خودکشی کرلی، پولیس نے بتایا کہ نواب ٹاؤن میں پچاس سالہ شخص نے خود کو گولی مار لی، عتیق الرحمان کی بیوی جھگڑ کر والدین کے گھر چلی گئی تھی۔

    یاد رہے رواں ماہ ہی شیخوپورہ میں شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا تھا.

    پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں پیش آیا۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں چلتی گاڑی میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس پر شوہر نے خود کو سینے میں گولی مار لی تھی۔

  • بھارت: ناراض بیوی کا ہولناک قدم، لوگوں‌ کے دل دہل گئے

    بھارت: ناراض بیوی کا ہولناک قدم، لوگوں‌ کے دل دہل گئے

    دربھنگہ: بھارت میں شوہر کی دوسری شادی سے ناراض بیوی نے گھر پر قیامت ڈھا دی، خود سمیت سب کو جلا کر راکھ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں بیرول تھانہ علاقے میں ہفتے کو ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، ناراض بیوی نے پٹرول چھڑک کر پورے گھر کو آگ لگا دی، جس میں خاندان کے 4 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔

    صبح پانچ بجے رونما ہونے والے آتش زدگی کے اس واقعے میں پہلی بیوی اور ساس موقع پر ہی زندہ جل گئیں، جب کہ شوہر اور دوسری بیوی جھلسنے سے شدید زخمی ہو گئے، تاہم اسپتال میں دوران علاج دونوں جاں بر نہ ہو سکے۔

    واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 65 سالہ رفیدہ خاتون، 35 سالہ بی بی پروین، 40 سالہ شوہر خورشید عالم اور خورشید کی 32 سالہ دوسری بیوی روشنی شامل ہیں، رپورٹس کے مطابق خورشید اور ان کی پہلی بیوی پروین کے درمیان دوسری شادی کے بعد سے اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا اور اسی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

    رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ شیخ پورہ محلہ کے رہائشی خورشید عالم کی شادی تقریباً 15 سال قبل بی بی پروین سے ہوئی تھی، تاہم اولاد نہ ہونے کی وجہ سے خورشید نے 2 سال قبل پڑوس کے گاؤں کی روشنی خاتون سے دوسری شادی کی تھی، جس پر پہلی بیوی بی بی پروین نے شوہر کو خبردار کیا تھا کہ نتیجہ برا ہوگا۔

    مرنے سے قبل خورشید نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ کسی نے میری بیوی کو میرے اور میری دوسری شادی کے خلاف بھڑکایا تھا۔

  • ناراض بیوی کا شوہرجنت میں داخل نہیں ہوگا‘ مصری عالم کا فتویٰ

    ناراض بیوی کا شوہرجنت میں داخل نہیں ہوگا‘ مصری عالم کا فتویٰ

    قاہرہ : جامعہ الازھر کے عالم دین الشیخ محمد ابو بکر نے فتویٰ دیا کہ ناراض بیوی کا شوہرجنت میں داخل نہیں ہوگا، جس پر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا اور جامعہ الازھر کے الشریعہ کالج کے ڈین ڈاکٹر سیف رجب نے فتوے کو مسترد کردیا۔

    عرب ٹی وی کے مطابق جامعہ الازھر کے عالم دین الشیخ محمد ابو بکر نے ایک ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹریو میں کہا کہ جب تک بیوی ناراض رہے گی اس کا شوہرجنت میں داخل نہیں ہوگا، جنت میں جانے کے لیے شوہرکوبیوی کی خوشنودی حاصل کرنا ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا مرد اس وقت تک جنت میں نہیں جائے گا جب تک اس کے اخلاق سے اس کی بیوی خوش نہ ہو، اگر بیوی ناراض ہوگی تو فرشتے اس کے شوہر پر لعنت کریں گے۔اس لیے مردوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی بیگمات جنت میں داخلے کا دروازہ ہیں۔

    الشیخ ابو بکر کے اس متنازع بیان کے سامنے آنے کے فوری بعد اس پر سوشل میڈیا پر سخت رد عمل سامنے آنا شروع ہوگیا، ناقدین نے کہا جامعہ الازھر کے عالم دین نے سستی شہرت کے حصول کے لیے متنازع فتویٰ صادر کیا ہے، حالانکہ اس حوالے سے قرآن کریم اور احادیث رسول میں ایسی کوئی نص قطعی موجود نہیں ہے۔

    درایں اثناء جامعہ الازھر کے الشریعہ کالج کے ڈین ڈاکٹر سیف رجب نے جامعہ الازھر کے عالم دین کے فتوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا زوجین کے درمیان تعلق اسلامی شریعت کا حصہ ہے اور اس حوالےسے قطعی نصوص موجود ہیں مگر دونوں کے اپنے اپنے حقوق وفرائض ہیں۔

    ڈاکٹر سیف رجب کا کہنا تھا حسن خلق کسی ایک کی ذمہ داری نہیں بلکہ دونوں کی ہے، دونوں کو ایک دوسرے کی خیانت سے منع کیا گیا اور بیوی کو شوہر کی اطاعت کا حکم دیا گیا۔

    انھوں نے کہا قرآن اور احادیث میں میاںبیوی کی ایک دوسرے کے ساتھ بدسلوکی پر روز محشر حساب کتاب کی بات کی گئی ہے مگر یہ بات کہیں بھی موجود نہیں کہ شوہر کی بدسلوکی سے اس پر جھنم واجب ہوگی اور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔