Tag: نارتھمپٹن شائر

  • سرفراز احمد نے بابر اعظم کو کک مار دی، ویڈیو وائرل

    سرفراز احمد نے بابر اعظم کو کک مار دی، ویڈیو وائرل

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کو کک ماردی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اور نارتھمپٹن شائر کے درمیان میچ جاری تھا اس دوران کپتان سرفراز احمد نے بابر اعظم کو کک ماری دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوور مکمل ہونے کے بعد سرفراز احمد دوسرے اینڈ پر جانے کے لیے آرہے ہیں اور بابر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مذاق میں کک ماررہے ہیں۔

    سرفراز کی کک کھانے کے بعد بابر اعظم اور کپتان دونوں مسکرا کر آگے چل دئیے۔

    مزید پڑھیں: ’یہ سرفراز احمد کا اصل چہرہ ہے‘ ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ سرفراز احمد کی آن فیلڈ مذاق مستیاں چلتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی سرفراز احمد کی متعدد ویڈیو وائرل ہوچکی ہیں۔

    گزشتہ سال دسمبر میں کپتان سرفراز کی ہیوی بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی وہ دلکش ہیوی بائیک پر گھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ ٹور کے دوران بس میں ہوٹل جاتے ہوئے سرفراز احمد، بابر اعظم اور وہاب ریاض کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

  • ٹور میچ: پاکستان نے نارتھمپٹن شائر کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    ٹور میچ: پاکستان نے نارتھمپٹن شائر کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    لندن: پاکستان نے ٹور میچ میں نارتھمپٹن شائر کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی، فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دوسرے ٹور میچ میں نارتھمپٹن شائر کی جانب سے دیا جانے والا 274 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 9 اوورز قبل ہی حاصل کرلیا، فخر زمان کی شاندار سنچری، امام الحق اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے شاندار آغاز فراہم کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 157 رنز پر گری جب فخر زمان 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    امام الحق نے شاندار 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بابر اعظم نے 64 اور کپتان سرفراز احمد نے 30 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    نارتھمپٹن کی جانب سے ہالینڈ اور بک ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    قبل ازیں دوسرے ٹور میچ میں نارتھمپٹن شائر کے خلاف کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنا کر گرین شرٹس کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا۔

    نارتھمپٹن کے لیوی کو محمد عامر نے بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ کیا، دوسری وکٹ 48 رنز پر گری جب بی جے کرن 23 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    جے کوب نے ناقابل شکست 146 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، ویس کون سیلس 1 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، تھرسٹن 25 رنز بنا کر حارث سہیل کا شکار بنے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد عامر، جنید خان، محمد حسنین، عماد وسیم، یاسر شاہ اور حارث سہیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ پہلے ٹور میچ میں قومی ٹیم نے عماد وسیم کی شاندار سنچری کی بدولت کینٹ کاؤنٹی کو 100 رنز سے شکست دی تھی۔