Tag: نارتھ ناظم آباد

  • نارتھ ناظم آباد کی سندس کے چہرے کی آج سرجری ہوگی

    نارتھ ناظم آباد کی سندس کے چہرے کی آج سرجری ہوگی

    کراچی (13 اگست 2025): نارتھ ناظم آباد میں اسکول وین کی رکشے کو خوف ناک ٹکر کے باعث شدید طور پر زخمی ہونے والی طالبہ سندس کے چہرے کی آج سرجری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں فتح پارک کے قریب مین روڈ پر ایک اسکول وین نے رکشے کو ٹکر مار دی تھی، حادثے کے بعد وین ڈرائیور اسکول کے بچوں کو چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے اسے پکڑ لیا ہے۔

    واقعے سے متعلق تھانہ حیدری مارکیٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق حادثے کے وقت ڈرائیور موبائل فون پر بات کر رہا تھا، اور لاپروائی کے ساتھ ایک گلی سے تیز رفتاری کے ساتھ سڑک پر آیا اور رکشے کو زبردست ٹکر مار دی۔

    اس حادثے میں زخمی ہونے والی 22 سالہ لڑکی میڈیکل کالج کی طالبہ تھی، بہادر آباد کی رہائشی سندس کو شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سندس کے ماتھے سے گوشت اکھڑ گیا ہے، اندرونی چوٹیں لگی ہیں، ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے، گردن کی ہڈی پر بھی ضرب لگی ہے۔

    فیملی کا کہنا ہے کہ سندس کو پورے چہرے پر چوٹیں آئی ہیں، اور جسم کے مختلف حصے بھی متاثر ہوئے، ایک ہاتھ کی انگلی ٹوٹی، پیر پر بھی چوٹیں آئیں۔ فیملی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندس کے چہرے کی آج سرجری کی جائے گی۔

    فیملی کا کہنا ہے کہ حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا تھا، وین میں بیٹھے بچے نالے میں گر سکتے تھے اور بڑا نقصان ہو سکتا تھا، اس لیے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کروائیں گے۔

    کراچی کی خبریں

  • ہیوی گاڑیاں نذر آتش، گورنر سندھ نے امن و امان کی بگڑی صورت حال کا نوٹس لے لیا

    ہیوی گاڑیاں نذر آتش، گورنر سندھ نے امن و امان کی بگڑی صورت حال کا نوٹس لے لیا

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ہیوی گاڑیاں نذر آتش ہونے کے بعد شہر میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال کا نوٹس لے لیا ہے۔

    گورنر کامران ٹیسوری نے آئی جی سندھ سے رابطہ کر کے واقعے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ شہر کا امن تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، اور بھائی سے بھائی کو لڑانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیر داخلہ سندھ نے بھی گاڑیوں کو آگ لگائے جانے کا نوٹس لے لیا ہے، ضیا لنجار نے کہا ڈمپرز حادثات میں ملوث ڈرائیورز کو گرفتار کرنے کے واضح احکامات ہیں، کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں ہے، جو بھی شہر کا امن خراب کرنے اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے گرفتار کیا جائے گا۔


    نارتھ کراچی حادثہ : مشتعل افراد نے 10 ٹرک اور ڈمپروں کو جلا دیا


    واضح رہے کہ کراچی میں رات گئے مشتعل افراد نے 5 ڈمپرز سمیت 10 گاڑیوں کو آگ لگا دی ہے، نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا تھا، پولیس کے مطابق ڈمپر ڈرائیور ناگن چورنگی سے مختلف گاڑیوں کو ٹکریں مارتا ہوا آ رہا تھا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پاور ہاؤس کے قریب پانچ ڈمپروں کو آگ لگائی۔

    مدیحہ اسٹاپ پر پانی کے 3 ٹینکروں اور ٹرک کو بھی آگ لگائی گئی، سرجانی ٹاؤن بابا موڑ پر بھی ٹینکر نذر آتش کیا گیا، مشتعل افراد نے ڈمپر مافیا کے خلاف احتجاج بھی کیا، جسے پولیس نے منتشر کر دیا، دوسری طرف گاڑیاں جلائے جانے پر ڈمپر مالکان نے بھی احتجاج کیا، جسے پولیس سے مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا۔

  • فائرنگ کے متعدد واقعے میں نو عمر لڑکے سمیت 6 افراد زخمی

    فائرنگ کے متعدد واقعے میں نو عمر لڑکے سمیت 6 افراد زخمی

    کراچی: شہر کے مختلف علاقے میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 6 واقعات میں کم عمر لڑکوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 6 واقعات ہوئے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، اس واقعے میں کم عمر لڑکے بھی زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک پی میں فائرنگ سے 14 سالہ فرمان الدین زخمی ہوا، واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملیر شیشہ گلی کے قریب فائرنگ سے 23 سالہ عمر زخمی ہوگیا جبکہ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے 12 سالہ عبداللہ سلطان زخمی ہوا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد کا دوسرا واقعہ بھی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا اس کے علاوہ سہراب گوٹھ گوشت مارکیٹ میں فائرنگ سے 21 سالہ سراج علی زخمی ہوا یہ فائرنگ  کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    کراچی کے بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے محمد حق نامی شخص زخمی ہوا یہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا، مائی کولاچی روڈ پر فائرنگ سے 19 سالہ نصیب اللہ زخمی ہوا جبکہ طارق روڈ پر فائرنگ سے زخمی شخص  جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔

  • کراچی میں لوٹ مار میں ملوث گرفتار گینگ کے سنسنی خیز انکشافات

    کراچی میں لوٹ مار میں ملوث گرفتار گینگ کے سنسنی خیز انکشافات

    کراچی میں لوٹ مار میں ملوث گروہ کے دو کارندوں کو نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لوٹ مار میں ملوث گرفتار گروہ کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، نارتھ ناظم آباد مقابلے میں گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش کراچی میں کی جانے والی وارداتوں کا کچا چٹھا کھول دیا۔

    ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ایک دن میں دس سے زائد وارداتیں کرتے تھے، زخمی ملزم ولی محمد وارداتوں کیلئے اسلحہ لاتا تھا، ایک ملزم دوست ولی محمد ضلع مہمند میں روپوشی اختیار کررکھا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وارداتوں میں ملوث ملزم نے قصبہ کالونی میں گھر کرائے پر لے رکھا تھا، اسلحہ درہ آدم خیل سے 30 ہزار میں آن لائن آرڈر کیا جاتا ہے، جبکہ گولیاں کورئیر کمپنی کے ذریعہ منگوائیں گئیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم چھینے گئے موبائل فون گلشن غازی میں فروخت کرتے تھے، ملزم نے بتایا کہ آئی فون 30 ہزار، لوکل فون 5 سے 25 ہزار میں فروخت کیا جاتا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تین رکنی گروہ کا ایک کارندہ منگھو پیر میں روپوش ہے دوسرےگرفتار ملزم حیدر بنگش جس کا تعلق پارہ چنار سے ہے، اس نے انکشاف کیا کہ ایک دن میں دس سے رہزنی کی وارداتیں کرتے ہیں۔

    گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا کہ زخمی ملزم دوست ولی محمد وارداتوں کیلئے اسلحہ لاتا تھا، وارداتوں کیلئے 2 لاکھ روپے کی موٹر سائیکل اور اسلحہ خریدا گیا، چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت جاوید کرتا تھا۔

    ملزم نے پولیس کو بتایا کہ آئی ایم ای آئی تبدیل کے بعد موبائل مہنگے داموں فروخت کیے جاتے تھے، زخمی ملزم سمیت ساتھی کے خلاف مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/atm-pin-date-of-birth/

  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر 4 بچوں کا باپ جاں بحق

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر 4 بچوں کا باپ جاں بحق

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر فائرنگ سے زخمی دو بچوں کا باپ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فائیو اسٹار چورنگی فلائی اوور کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر ڈکیتی مزاحمت لگتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار چار ملزمان نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی، 30 سالہ سلمان نے مزاحمت کی تو ملزمان نے گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لیاقت آباد کا رہائشی اور چار بچوں کا باپ تھا، مقتول سلمان لیاقت آباد نمبر ایک کا رہائشی اور کیٹرنگ کا کام کرتا تھا، سلمان اپنے دوست بلال کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں  دوست کےگھر سے واپس آرہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائیو اسٹار فلائی اوور پر 2 موٹر سائیکل سوار 4 ڈکیتوں نے لوٹ مار کی کوشش کی، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کی، سلمان کا پریس کارڈ، لائسنس یافتہ پستول لیکر فرار ہوگئے جبکہ مقتول کا موبائل فون واردات کے دوران گر گیا۔

    پولیس کا کہنبا ہے کہ ملزمان کی جانب سے ایک گولی چلائی گئی جو جان لیوا ثابت ہوئی جبکہ پولیس کو جائے وقوع سے ایک گولی اور ایک خول ملا ہے۔
  • کراچی: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے بلڈر کو قتل کردیا

    کراچی: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے بلڈر کو قتل کردیا

    کراچی: نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بلڈر کو قتل کردیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نا معلوم افراد پھر سرگرم ہے اور قتل و غارتگری کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

    نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نےکار پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کر دیا گیا، ملزمان نے بلاک ایچ میں گاڑی پرگولیاں برسائیں۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتول شہری کی شناخت فضل زمان کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کے پاس سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ایک لیٹر ملا ہے، جس میں کمرشل دکانوں کی اجازت مانگی گئی ہے۔

    حکام نے بتایا کہ مقتول اپنی گاڑی کی طرف جا رہا تھا کہ اس کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا کچھ اور پولیس نے تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ، جہاں کرائم سین یونٹ شواہد جمع کرتے ہوئے کوئی شواہد حاصل نہ کرسکی، پولیس نے وارادت کو سائلنس قتل قرار دیا ہے، کیونکہ نہ خول ملا دیگر شواہد،تحقیقات میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

    مقتول کی جیب سے ملنے والے ایس بی سی اے کے لیٹر کو پولیس نے تفتیش میں شامل کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر دو گولیوں کے نشانات ہے تاہم خول جارعہ وقوعہ سے نہ مل سکا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔

    مقتول کراچی میں دستگیر کا رہائشی اور آبائی تعلق بنوں سے تھا، لاش وصول کرنے مقتول اہلیہ اور دو بیٹے پہنچے جو میڈیا سے گفتگو کیے بغیر لاش حاصل کرکے روانہ ہوگئے۔

  • نارتھ ناظم آباد میں کار پرفائرنگ سے شہری جاں بحق

    نارتھ ناظم آباد میں کار پرفائرنگ سے شہری جاں بحق

    کراچی: نارتھ ناظم آباد میں کار پرفائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا، مقتول کے پاس سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ایک لیٹرملا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائرنگ ناظم آباد بلاک ایچ میں کی گئی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئےاسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول کے پاس سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ایک لیٹر ملا ہے، لیٹر میں کمرشل دکانوں کی اجازت مانگی گئی ہے، ممکنہ طور پر مقتول شخص بلڈر ہوسکتا ہے۔

    ایس ایس پی ذیشان شفیق کا کہنا تھا کہ نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے جاں بحق شخص کے پاس سے کچھ دستاویزات بھی ملی ہیں۔

    ذیشان شفیق نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے ہلاکت کا واقعہ ابتدائی طور پر دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • کراچی :  کے الیکٹرک کے دفتر پر بچوں کا دھاوا ، مقدمہ درج کرلیا گیا

    کراچی : کے الیکٹرک کے دفتر پر بچوں کا دھاوا ، مقدمہ درج کرلیا گیا

    کراچی : کے الیکٹرک نارتھ ناظم آباد کے شکایتی مرکز پر احتجاج کےدوران بچوں کے دھاوے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ،مدعی مقدمے نے کہا ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کے الیکٹرک شکایتی مرکز پر بچوں کے دھاوے کے واقعے کا مقدمہ کےالیکٹرک ملازم راشدکی مدعیت میں تیموریہ تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ میں کے الیکٹرک نارتھ ناظم آبادمیں ملازم ہوں، دیگراسٹاف کےساتھ سیکنڈشفٹ میں ڈیوٹی پرموجودتھا کہ ڈینٹل کالج فیڈر سے 35 کے قریب افراد احتجاج کرتے ہوئے آئے، احتجاج کرنےوالوں میں نوجوان بچےاور3خواتین شامل تھیں۔

    مدعی راشد کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران اسٹاف کی موٹرسائیکلوں کی توڑپھوڑکی، اسٹاف کی موٹر سائیکلوں کی توڑپھوڑکی اور میری موٹرسائیکل کو دفتر کے سامنے ہی آگ لگادی جبکہ ساتھ موجود دیگر موٹر سائیکلوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

    مدعی مقدمے نے کہا کہ محکمےکی مشاورت کےبعدمقدمہ درج کروانےآیاہوں، ملزمان کوسامنےآنےپرشناخت کر سکتا ہوں، ملوث عناصرکےخلاف کارروائی کی جائے۔

  • میری بلی کو فالج کیوں ہوا؟ خاتون نے نارتھ ناظم آباد میں سینئر پیٹ ڈاکٹر کو پٹوا دیا

    میری بلی کو فالج کیوں ہوا؟ خاتون نے نارتھ ناظم آباد میں سینئر پیٹ ڈاکٹر کو پٹوا دیا

    کراچی : خاتون نے بلی کو فالج ہونے پر نارتھ ناظم آباد میں سینئر پیٹ ڈاکٹر کو پٹوا دیا تاہم ڈاکٹر نے خاتون سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں خاتون نے  سینئر پیٹ ڈاکٹر کی پٹائی کروا ڈالی ، ڈاکٹر امیرحمزہ نے پٹائی پر خاتون سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

    ایف آئی آر میں جان سے مارنے کی دھمکیاں، ٹیلگراف اور دیگر فعات شامل کی گئی ہیں ، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 19 جون کو کام کے دوران خاتون صائمہ عدنان اپنی بلی کے ہمراہ آئی، صائمہ نے کہا بلی اینوکو غلط علاج کے باعث فالج ہوگیا ہے۔

    مدعی ڈاکٹر امیرحمزہ کا کہنا تھا کہ بلی کھانا نا کھانے کی وجہ سے کافی کمزور ہوگئی تھی، خاتون کو ٹیسٹ کا کہا تو انہوں نے انکار کردیا اور صائمہ عدنان نے شور شرابہ اور چلانا شروع کردیا تھا۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ 15 منٹ بعد ایک جوان اور ایک ادھیڑ عمر اسپتال میں داخل ہوئے، مسلح افراد بار بار اپنے نیفے کو ہاتھ لگا رہے تھے، ایک جوان حسن نے مجھے دھکے دیے اور تھپڑ مارے۔

    ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ساتھیوں کی مدد سے مجھے اسپتال سے باہر نکال کر تشدد کیا، مجھے جعلی ڈاکٹر کہا اور ویڈیو بناتے رہے، میرا استحصال کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کردی، ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • نارتھ ناظم آباد کے ایان اور انابیہ گھر چھوڑ کر کیوں گئے؟ اہم انکشاف

    نارتھ ناظم آباد کے ایان اور انابیہ گھر چھوڑ کر کیوں گئے؟ اہم انکشاف

    کراچی: گزشتہ رات نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ ہونے والے بہن بھائی ایان اور انابیہ مل گئے ہیں جس کے بعد ان کا مؤقف بھی آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے کم عمر بہن بھائی 12 سالہ ایان اور 11 سالہ انابیہ لاپتہ ہوگئے تھے، ماموں نے بتایا تھا ایان اور انابیہ رات گیارہ بجکر پچاس منٹ پر نیچے اترے تھے۔

    نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ بھائی بہن سے متعلق اہم خبر آگئی

    جس کے بعد بچوں کی والدہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عوام سے بچوں کو ڈھونڈنے کی اپیل کی تھی تاہم اب والدہ نے ہی سوشل میڈیا کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ ان کے بچے مل گئے ہیں۔

    تاہم اب گھر چھوڑ کر جانے والی انابیہ اور آیان کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے، بچوں نے کہا کہ نانی تشدد کرتی تھی، خالہ برتن اور واش روم صاف کراتی تھیں جبکہ خالہ برتن بھی دھلواتی تھی، نازیبا زبان استعمال کی جاتی تھی۔

    ایان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک انکل آنٹی کے ساتھ ان کے گھر رات گزاری، ہم نے انکل آنٹی کو اپنی کہانی سنائی تو وہ اپنے ساتھ گھر  لے گئے۔

    دوسری جانب والد کا کہنا ہے کہ علیحدگی ہوگئی ہے مگر میں بچوں کی حوالگی چاہتا ہوں، مجھے بچوں سے 5 یا 10 منٹ سے زیادہ نہیں ملنے دیا جاتا تھا۔