Tag: نارتھ ناظم آباد

  • نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ بھائی بہن سے متعلق اہم خبر آگئی

    نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ بھائی بہن سے متعلق اہم خبر آگئی

    کراچی: گزشتہ رات نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ ہونے والے بہن بھائی ایان اور انابیہ مل گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے کم عمر بہن بھائی لاپتہ ہوگئے تھے، ماموں نے بتایا تھا ایان اور انابیہ رات گیارہ بجکر پچاس منٹ پر نیچے اترے تھے۔

    کراچی : نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ ہونے والے بچوں کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

    جس کے بعد بچوں کی والدہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عوام سے بچوں کو ڈھونڈنے کی اپیل کی تھی تاہم اب والدہ نے ہی سوشل میڈیا کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ ان کے بچے مل گئے ہیں۔

    والدہ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ ’شکر الحمدللہ میرے بچے مل گئے، جو لے کر گئے تھے وہ حیدری پر چھوڑ گئے ہیں، مجھے ایک نمبر سے کال آئی تھی۔

    دوسری جانب ایس ایس پی سینٹرل نے بھی اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ دونوں بچے ناظم آباد کے ایک مال کے قریب سے ملے۔

    واضح رہے کہ بچوں کی تلاش میں سندھ رینجرز نے اہم کردار ادا کیا، رینجرز ٹیم کی جانب سے بچوں کو گھر تک پہنچایا گیا۔

  • کراچی : نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ ہونے والے بچوں کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

    کراچی : نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ ہونے والے بچوں کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

    کراچی : نارتھ ناظم آبادبلاک ایچ سے لاپتہ ہونے والے بچوں کی والدہ نے ویڈیو بیان میں کہا کسی کو میرےبچوں سے متعلق علم ہو تو براہ مہربانی اطلاع دیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادبلاک ایچ سے لاپتہ ہونے والے بچوں کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

    والدہ کا کہنا تھا کہ میرے بچے ایان اورانابیہ رات 12 بجےسے لاپتہ ہیں ، بچے گھر کے قریب فاسٹ فوڈ سینٹر گئے تھے، واپس نہیں آئے۔

    انھوں نے بتایا کہ بچوں کو ہر جگہ ڈھونڈا لیکن معلومات نہ مل سکیں ، پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود بھی بچوں کا کچھ پتہ نہیں، کسی کو میرےبچوں سے متعلق علم ہو تو براہ مہربانی اطلاع دیں۔

    دوسری جانب والد کا کہنا ہے کہ کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں ہے ، ہر جگہ بچوں کو تلاش کیا لیکن کہیں نہیں ملے۔

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سےکم عمر بہن بھائی لاپتہ ہوگئے ہیں ، ماموں نے بتایا ایان اورانابیہ رات گیارہ بجکر پچاس منٹ پر نیچے اترے تھے۔

    ماموں کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے والد کی آٹھ سال قبل اہلیہ سےعلیحدگی ہوگئی تھی،بچوں کی والدہ دبئی میں ملازمت کرتی ہیں, دونوں بچے ماموں کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔

    حیدری پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

  • نارتھ ناظم آباد میں جعلی لیز جاری کیے جانے کا انکشاف

    نارتھ ناظم آباد میں جعلی لیز جاری کیے جانے کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں جعلی لیز جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک بی کھنڈو گوٹھ کا شہری شکایت لے کر سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا، شہری نے عدالت کو بتایا کہ کے ایم سی نے بلڈر کو جعلی لیز جاری کیں ہیں۔

    درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کے ایم سی نے بلڈر کو جعلی لیز جاری کیں ہیں جس کے بعد تعمیرات بھی شروع ہوگئی ہے، غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے دو سڑکوں پر آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں سیوریج کی سہولیات بھی متاثر ہوئی ہیں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ زمین کے ڈی اے کی تھی لیکن کے ایم سی نے جعلی لیز جاری کی۔ درخواست گزار کے مطابق اس سلسلے میں کے ڈی اے کا کے ایم سی کو لکھا گیا خط ریکارڈ میں پیش کیا ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ اس انکشاف پر کے ایم سی و دیگر کو اگست کے تیسرے ہفتے کیلیے نوٹس جاری کر دیئے۔

  • نارتھ ناظم آباد میں 3 سالہ  بچہ نالے میں گر کر جاں بحق

    نارتھ ناظم آباد میں 3 سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایف کے قریب 3 سال کا بچہ نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایف کے قریب 3 سال کا بچہ نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش نکا کر قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں  نالے میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا، نالے کے قریب کھیلتا 3 سالہ بچہ گڑھے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ریسکیوٹیموں نے مشینری کی  مدد سے بچے کی لاش نکال لی ہے، لواحقین بچے کی  لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بغیر گھر لے گئے۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ جا ں بحق 3 سالہ محمد اجمل کوثر نیازی کالونی کا رہائشی  تھا۔

  • گٹکا کارخانے کے لیے ڈی ایم سی کی نرسری کس نے دی؟ سنسنی خیز انکشاف

    گٹکا کارخانے کے لیے ڈی ایم سی کی نرسری کس نے دی؟ سنسنی خیز انکشاف

    کراچی: نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں سرکاری نرسری منظم گٹکا مافیا کو ٹھیکے پر دینے والے سے متعلق گرفتار ملزمان نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں ٹاسک فورس نے تیموریہ پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا اور چھالیہ برآمد کیے تھے اور 8 ملزمان  کو گرفتار کیا تھا۔

    تیموریہ تھانے میں سرکاری ملازم کامران سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے تاہم ملزمان نے اہم انکشاف کیا کہ گٹکا بنانے کیلئے ڈی ایم سی کی نرسری دینے والا ڈی ایم سی کا ملازم کامران ہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مشتاق چماچی اور فرحان ٹینشن گٹکا ماوے کا کارخانہ چلارہے تھے، نرسری سے تیار گٹکا ماوا اور 300 کلو کے قریب چھالیہ برآمدکی گئی تھی، گرفتار ملزمان نے بتایا کامران نامی شخص نے جگہ فراہم کی تھی۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کے مطابق کامران ڈی ایم سی نیوکراچی کا ملازم ہے، نرسری پر گٹکا کارخانہ بنانے سے کسی کو شک نہیں ہوتا، پولیس کا کہنا ہے کہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کامران کو کتنا حصہ ملتا تھا۔

  • پولیس اہلکار کے بیٹے کے ساتھ  جھگڑے میں نوجوان ہلاک، فوٹیج سامنے آ گئی

    پولیس اہلکار کے بیٹے کے ساتھ جھگڑے میں نوجوان ہلاک، فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس اہلکار کے بیٹے کیساتھ جھگڑے میں نوجوان ہلاک ہوگیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    اے آر وائی  نیوز کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکار کے بیٹے کیساتھ جھگڑے میں ہجوم کے تشدد سے نوجوان محسن جاں بحق ہوگیا تھا۔

    جھگڑے کے بعد مقتول محسن کو ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں ملزمان کو مقتول پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس حکام کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم نے ضمانت کروالی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث کچھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • کراچی: شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والا خاندان گرفتار

    کراچی: شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والا خاندان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والا خاندان گرفتار کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں نارتھ ناظم آباد سے پولیس نے ایک ایسے خاندان کو گرفتار کر لیا ہے جو شادیاں رچا کر لوٹ مار کرتے تھے۔

    تاہم دو روز قبل کی شادی اس فراڈ خاندان کو مہنگی پڑ گئی اور اس کا بھانڈا پھوٹ گیا جب لڑکی والوں نے شک کی بنیاد پر تحقیقات کیں اور سارا کھلا چھٹا سامنے آ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل اس خاندان نے اپنے لڑکے کے لیے ایک خاندان کو پھانس کر شادی کا ڈراما رچایا، تاہم کھیل ان پر اُلٹ گیا۔

    پولیس کے مطابق دو روز پہلے نکاح ہونے کے بعد فراڈ خاندان نے شادی کی تیاری کے نام لڑکی والوں سے 50 ہزار روپے مانگے، جس پر لڑکی کے بھائی کو شک ہو گیا، اس نے معلومات حاصل کیں تو خاندان کا کرمنل ریکارڈ ہی سامنے آ گیا۔

    لڑکی کے اہل خانہ نے بتایا کہ دلہا کے گھر والے خود کو با اثر اور سرکاری افسر ظاہر کر رہے تھے، تاہم جب کریمنل ریکارڈ سامنے آیا اور لڑکی والوں نے فراڈ کا سراغ لگا لیا، تو انھوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

    پولیس حکام کے مطابق دو روز قبل نکاح کرنے والا دلہا آج بارات لے کر جب لڑکی والوں کے ہاں پہنچا تو پولیس نے دھر لیا، پولیس نے موقع ہی سے دلہا کو ماں، باپ، بھائی اور بھابھی سمیت پکڑ لیا۔

    پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار خاندان کے افراد پر 25 سے زائد مقدمات درج ہیں، ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ یہ پورا خاندان فراڈی ہے، بارات میں اس خاندان کے ساتھ وکیل بھی آیا تھا لیکن پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔

    انھوں نے بتایا کہ فراڈ خاندان کئی وارداتیں کر چکا ہے، یہ خاندان شادی کر کے لڑکی کے زیورات لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں، اس خاندان کے خلاف ابھی تک کسی اور فیملی نے درخواست جمع نہیں کرائی۔

  • بینک میں ٹینکر کے گھسنے کا حادثہ کیسے پیش آیا، خوف ناک منظر کی ویڈیو سامنے آ گئی

    بینک میں ٹینکر کے گھسنے کا حادثہ کیسے پیش آیا، خوف ناک منظر کی ویڈیو سامنے آ گئی

    کراچی: چار دن قبل کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، شارع نور جہاں میں ٹینکر کا ایک خوف ناک حادثہ پیش آیا تھا، جس کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 9 نومبر کو نارتھ ناظم آباد میں شارع نور جہاں تھانے کے سامنے ایک ٹینکر تیز رفتاری سے آتے ہوئے بینک میں جا گھسا تھا، اس حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

    یہ حادثہ کیسے پیش آیا، اور ٹینکر ڈرائیور کیسے کئی لوگوں کو کچل کر بھاگا، اے آر وائی نیوز نے اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی، جس میں حادثے کا خوف ناک  منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

    ٹینکر کا ڈرائیور ٹوٹی ہوئی ونڈ اسکرین میں سے نکل کر بھاگ رہا ہے

    اُس دن معمول کے مطابق لوگ بل جمع کرنے قطار میں کھڑے تھے جب کٹی پہاڑی سے اترنے والا ٹینکر بے قابو ہو کر تیزی سے بڑھتا ہوا بینک میں جا گھسا، فوٹیج میں بینک کے باہر عوام کو یوٹیلیٹی بل کاؤنٹر پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    کراچی : تیزرفتار ٹینکر بینک کے اندر جا گھسا، ایک شخص جاں بحق ،5 زخمی

    فوٹیج میں دوسری جانب بینک کا سیکورٹی گارڈ بھی دکھائی دے رہا ہے، سیکورٹی گارڈ اور دیگر افراد نے ٹینکر کو بینک کی جانب آتے دیکھا، کئی افراد ادھر ادھر بھاگنے لگے، گارڈ نے بھی بھاگنے کی کوشش کی۔

    فوٹیج کے مطابق جیسے ہی حادثہ ہوا، اور ٹینکر بینک میں گھسا، ٹینکر کی ونڈ اسکرین چکناچور ہو گئی، اور ڈرائیور نے کوئی موقع ضایع کیے بغیر فوری طور پر وہاں سے نکل کر راہ فرار اختیار کر لی۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس تاحال فرار ہونے والے ڈرائیور کر گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

  • کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق 2 بچے سپرد خاک

    کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق 2 بچے سپرد خاک

    کراچی: نارتھ ناظم آباد میں کے الیکٹرک کے ظلم کا شکار دونوں بچوں احمد اور عابد کر آہوں و سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دو دن کی بارش نے 15 افراد کی جان لے لی، نارتھ ناظم آباد کے دو دوست بھی بارش کے بعد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے، دس سالہ احمد اپنے 12 سالہ دوست عابر کو بچاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، دونوں دوستوں کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    بچوں کی نماز جنازہ میں اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دونوں بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، بچوں کی دادی اپنے پوتے کو یاد کرکے رو رہی ہیں۔

    بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے، اگر ہم نے خاموشی اختیار کی تو کل خدانخواستہ کسی اور کا لخت جگر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔

    مزید پڑھیں: 2 روز کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی

    عینی شاہد کا کہنا تھا کہ بچوں کو دیکھا وہ سائیکل چلا رہے تھے کہ اچانک ایک بچہ بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے سبب جاں بحق ہوا اس کا دوست اسے بچانے لگا تو وہ بھی کرنٹ لگ کر جاں بحق ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں کی لاشیں کئی گھنٹے تک جائے وقوعہ پر پڑی رہیں، پھر میں نے کے الیکٹرک کو کال کی لیکن کوئی نہیں آٰیا، اس کے بعد 15 پر کال کرکے پولیس کو بلایا گیا پولیس کی موبائل آئی اور انہوں نے ایدھی کو فون کیا ایدھی کے رضاکاروں نے بچوں کو پول سے الگ کیا۔

    سندھ گورنمنٹ نے ہر بار کی طرح بارش سے ہلاکتوں کے الزامات کے الیکٹرک پر ڈالتے ہوئے اپنی جان چھڑا لی ہے۔

  • کراچی میں ڈکیتیوں کے دوران پولیس موبائل اور وردی استعمال ہونے کا انکشاف

    کراچی میں ڈکیتیوں کے دوران پولیس موبائل اور وردی استعمال ہونے کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے، ڈکیتیوں کے دوران پولیس موبائل اور وردی استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک 5 میں پولیس موبائل میں سوار ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کی، متاثرہ شہری نے پولیس حکام کو واردات سے متعلق بذریعہ تحریری درخواست آگاہ کردیا۔

    درخواست کے متن کے مطابق پولیس موبائل اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان تلاشی کے بہانے گھر میں داخل ہوئے، دو ملزمان پولیس کی وردی میں ملبوس تھے اور ان کے ساتھ متعدد سادہ لباس اہلکار بھی موجود تھے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے تمام گھر والوں کے شناختی کارڈ چیک کیے اور سارے گھر کی تلاشی لی، تلاشی کے دوران ملزمان نے خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔

    ملزمان نے گھرمیں رکھے صندوق کے تالے توڑے اور سوا لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعہ دو روز قبل رات کے وقت پیش آیا۔

    مذکورہ واقعے پر تاحال پولیس کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، شہری کی درخواست اور ملزمان کی علاقے میں آنے اور فرار ہونے کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ڈکیت پولیس موبائل اور موٹر سائیکل پر آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے میں پولیس ناکام نظر آتی ہیں، کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو ان کی قیمتی اشیاء سے محروم کردیا جاتا ہے یہاں تک نوجوان موبائل فون دینے میں مزاحمت کرنے پر مذکورہ شخص کو قتل کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔