Tag: نارتھ ناظم آباد

  • کراچی: نارتھ ناظم آباد سے مبینہ طور پردلہن اغوا

    کراچی: نارتھ ناظم آباد سے مبینہ طور پردلہن اغوا

    کراچی : شہرقائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بیوٹی پارلر کے باہر سے دلہن پراسرار طور پرلاپتہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نارتھ ناظم آباد کےعلاقے تیموریہ میں بیوٹی پارلر کے باہر سے دلہن لاپتہ ہوگئی، والدین کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اغوا کرنے والا اس کا سابق منگیتر ہے۔

    لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی 30 ستمبرکو شادی تھی اور مایوں کی تیاری کے لیے وہ اپنی بہن کے ساتھ تیموریہ میں واقع ایک بیوٹی پارلرگئی تھی۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طورپر لڑکی نے ہی اپنے سابق منگیترکو پارلر بلایا تھا اور وہ اپنی مرضی سے اس کے ساتھ چلی گئی۔

    ایس ایچ او تیموریہ کے مطابق گمشدگی سے قبل لڑکی کا اس کے سابق منگیتر کے ساتھ فون پررابطہ ہوا تھا۔

    چوہدری طفیل کے مطابق پولیس نے پارلر انتظامیہ سے بھی پوچھ گچھ کی ہے، انہوں نے کہا کہ بہت جلد لڑکی کوبازیاب کرالیا جائے گا۔

    سمن آباد : نوبیاہتا دلہن کا قاتل اسی کا دولہا نکلا

    یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں لاہور کے علاقے سمن آباد میں دولہا نے شادی کے تیسرے ہی دن اپنی نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا تھا۔

  • کراچی: لنڈی کوتل چورنگی کےقریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق

    کراچی: لنڈی کوتل چورنگی کےقریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق

    کراچی : شہرقائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شاکر جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔

    پولیس کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس اہلکار گھر سے گلبرگ تھانے ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے اس پرفائرنگ کردی۔

    پولیس اہلکار شاکر گولیاں لگنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق اہلکارشاکر اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ میں تعینات تھا، گھر سے ڈیوٹی پرجاتے ہوئے اسے نشانہ بنایا گیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 2 خول ملے ہیں، نائن ایم ایم کے خول فرانزک کے لیے بھجوا رہے ہیں۔

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔


    کراچی : سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزارکے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ


    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار کے بیٹے کی گاڑی پرنامعلوم ملزمان نےفائرنگ کی تھی تاہم جسٹس گلزار کے بیٹے سعد محفوظ رہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کراچی:نارتھ ناظم آباد کےسپراسٹورمیں فیومیگیشن سے ملازم جاں بحق

    کراچی:نارتھ ناظم آباد کےسپراسٹورمیں فیومیگیشن سے ملازم جاں بحق

    کراچی : سپراسٹورمیں فیومیگیشن کے بعد گیس بھرنے سے ایک ملازم جاں بحق جبکہ متعدد کی حالت غیر ہوگئی، پولیس نے منیجر سمیت چارافراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں فیومیگیشن سے ایک ملازم سید یحیحی جان سے گیا جبکہ درجن سے زائدافراد کی حالت غیر ہوگئی۔

    اسٹورکے فلور مینجر نے بتایا فیومیگیشن سے متعددافرادکی حالت خراب ہوئی جبکہ یحیحی کومتلی آئی تو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

    گھرکے واحد کفیل کی موت پراہلخانہ پھوٹ پھوٹ کرروتے رہے، یحیحی کے کزن نے واقعہ کو اسٹور انتظامیہ کی نااہلی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    اسٹورانتظامیہ نےساراملبہ فیومیگیشن کمپنی پرڈال دیا جبکہ حیدری پولیس نے اسٹورمینیجرسمیت چارافراد کوحراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: نارتھ ناظم آباد کے ہیئر سیلون سے 3 لاشیں برآمد

    کراچی: نارتھ ناظم آباد کے ہیئر سیلون سے 3 لاشیں برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ہیئر سیلون سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری کے ایک ہیئر سیلون سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ہلاک شدگان کی شناخت ارشاد، جہانگیر اور سیکورٹی گارڈ علی کے نام سے ہوئی۔

    ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق تینوں افراد کی موت جنریٹر کی گیس لیکیج کی وجہ سے واقع ہوئی۔ تینوں ملازمین سوئے ہوئے تھے۔ دکان کے اندر پنجرے میں موجود طوطا بھی مردہ پایا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کوئٹہ میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں افراد کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔

    ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔ بظاہر لگتا ہے کہ تینوں افراد گیس لیکیج سے جاں بحق ہوئے۔

    دوسری جانب دکان کے مالک دانش کا کہنا ہے کہ تینوں افراد مجبوری میں دکان میں مقیم تھے۔ تینوں افراد ضیا الدین اسپتال کے قریب رہائش پذیر تھے تاہم تینوں کو بیچلر ہونے کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا۔

    ہلاک ہونے والے غیر شادی شدہ اور پنجاب کے رہائشی تھے۔

  • کراچی میں فائرنگ،پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ،پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں صبح سویرے فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار جان کی بازی ہارگیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول اہلکار کا نام منور ہے اور وہ نیوکراچی تھانے میں تعینات تھا۔جائے وقوعہ سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جس کی روشنی میں تحقیات کا عمل جاری ہے۔

    khi-post-1

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    khi-post-2

    آئی جی سندھ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنانے اور جائے وقوع سے اکھٹے کیے گئے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں ہر پہلو اور زاویئے سے تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    مزید پڑھیں:کورنگی میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    واضح رہے کہ دوروز قبل کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر چینوٹ اسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کورنگی آر چوکی کے انچارج شہزاد کو گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا جس میں پولیس افسرجاں بحق ہوگیا

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات پولیس اہلکار سمیت دو افراد دم توڑ گئے

    کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات پولیس اہلکار سمیت دو افراد دم توڑ گئے

    کراچی: نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں زخمی ہونے والا زخمی اہلکار نے دورانِ علاج دم توڑدیا جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکار نے دوران علاج دم توڑ دیا، مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے تھے۔

    دوسری جانب فائرنگ کےواقعے میں مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں ابوالحسن اصفہانی روڈ بلاک 2 روڑ پر فائرنگ کے نیتجے میں داؤد اور شمشیر نامی دو شہری زخمی ہوئے ہیں، پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت علاقے میں بجلی منقطع تھی جس کے باعث اہل علاقہ حملہ آوروں کو نہیں دیکھ سکے۔

    زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے چھ خول ضبط کر کے فرانزک رپورٹ کے لیے لیب بھیج دیے ہیں۔

    قبل ازیں کورنگی کے علاقے عوامی کالونی اور کھوکھرا پار میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز عزیزآباد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری نیئر دوران علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ سہراب گوٹھ میں ہونے والے فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

     

  • نارتھ ناظم آباد میں تھانے کے ساتھ دکان میں دھماکہ

    نارتھ ناظم آباد میں تھانے کے ساتھ دکان میں دھماکہ

    کراچی : نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے تھانے کے ساتھ دکان میں بوتل بم سے حمللہ کردیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد تھانے کے گیٹ کے قریب واقع دکان پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے کریکرسے حملہ کیا گیا جس سے دکان کا اندرونی اور بیرونی حصہ کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بارودی مواد بوتل میں پھینکا گیاتھا جس کا وزن پانچ سو گرام تھا بارودی مواد کے ساتھ کیلیں بھی ڈالی گئی تھی۔

    پولیس کے مطابق حملہ آور نارتھ ناظم آباد تھانے پر حملہ کرنا چاہتے تھے، حملہ آورموٹرسائیکل پر سوار تھے ، پولیس کے مطابق آج ہونے والے دیسی ساختہ بم دھماکے کی مماثلت گذشتہ رینجرز پر ہونے والے دھماکے اور دیگر دھماکوں سے ملتی ہے۔

  • کراچی میں رینجرز کی چوکی کے پاس زورداردھماکہ، دوافراد زخمی

    کراچی میں رینجرز کی چوکی کے پاس زورداردھماکہ، دوافراد زخمی

    کراچی : بورڈ آفس کے قریب قائم رینجرز کی چوکی پر زوردار دھماکے کی آواز سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقےنارتھ ناظم آباد میں گیس بھرنے سےگٹر لائن میں دھماکا ہوگیا ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔

    دھماکے کے بعدعلاقے کی بجلی معطل ہوگئی، بلاکس کے ٹکڑے لگنے سےتین افراد زخمی ہوگئے۔دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    دھماکے کے بعد رینجرز اور پولیس کی نفری پہنچ گئی، دھماکے سے تین افراد زخمی اور قریب سے گزرنے والا رکشہ اور کار جزوی طورپر تباہ ہوگئے۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تحقیقات کے بعد دھماکے کو گٹر میں گیس بھرنے کا نتیجہ قرار دیا، پولیس کے مطابق دھماکا بارودی مواد کا نہیں۔

    گٹر لائن کافی عرصے سے بلاک تھی۔ گیس بھری تو دھماکا ہوگیا جس سے چوکی کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا،۔

    بلاکس کے ٹکڑے لگنے سے زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

  • نارتھ ناظم آباد،رینجرز کی موبائل پرخود کش دھماکہ، دو اہلکار شہید 3 زخمی

    نارتھ ناظم آباد،رینجرز کی موبائل پرخود کش دھماکہ، دو اہلکار شہید 3 زخمی

    کراچی : شہر کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی موبائل کے قریب خود کش دھماکہ، دو اہلکار شہید، تین زخمی۔

    تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں قلندریہ چوک قادریہ پیٹرول پمپ کے قریب حسب معمول گشت پر معمور رینجرز کی موبائل پر خود کش حملہ کیا گیا۔

    خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے بارود سے بھری موٹر سائیکل موبائل سے ٹکرادی، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس  کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

    موبائل میں موجود دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے، پولیس  اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

    جبکہ زخمیوں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    سیکیورٹی اداروں نے جائے وقو عہ پر جانے والے راستے سیل کر دئیے،ٹریفک جام ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو کچھ دیر کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    دھماکہ کے باعث موٹر سائیکل کے ٹکڑے دور دور تک پھیل گئے، پولیس اہلکار خود کش حملہ آور کی نعش کے ٹکڑے تلاش کر رہے ہیں،شہید ہونے والے دونوں اہلکار موبائل میں آگے بیٹھے ہوئے تھے۔ شہید ہونے والے دونوں اہلکاروں کی شناخت یار محمد اور قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔

  • کراچی: نارتھ ناظم آباد میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

    کراچی: نارتھ ناظم آباد میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

    کراچی : نارتھ ناظم آباد میں فاروق ِاعظم مسجد کے قریب پولیس موبائل پرکریکر حملہ ہوا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان  فاروق اعظم مسجد کے قریب کھڑی موبائل پر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے، تاہم حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کوبھی موقع پرطلب کرلیا گیا ہے۔