Tag: نارتھ ناظم آباد

  • نارتھ ناظم آباد سے ملنے والی نومولود بچی کے قتل کی تصدیق ہو گئی

    کراچی: میڈیکولیگل افسر نے نارتھ ناظم آباد سے ملنے والی نومولود بچی کے قتل کی تصدیق کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کوہستانی محلے میں نومولود بچی کی پھندہ لگی لاش ملنے کے واقعے میں لیڈی میڈیکولیگل افسر کی جانب سے نوزائیدہ بچی کے قتل کی تصدیق کر دی گئی۔

    لیڈی میڈیکولیگل افسر ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق بچی کو گلے میں کپڑا لپیٹ کر قتل کیا گیا، نوزائیدہ بچی کے گلے میں پھندہ لگانے کے نشانات ہیں، اور بچی کی موت گلا دبانے سے ہی واقع ہوئی۔

    ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق لاش کے ڈی این اے سیمپل محفوظ کر کے پولیس کو دے دیے گئے ہیں۔

    زمین پھٹی نہ آسمان گرا، نومولود بچی کی پھندا لگی لاش برآمد

    پولیس نے بتایا کہ ریسکیو رضاکاروں کو بچی کی لاش گٹر کے ڈھکن کے اوپر سے ملی تھی، بچی کے گلے میں کالے رنگ کے کپڑے سے پھندا لگایا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تحریری پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، ڈی این اے سیمپل کے ذریعے قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی، اور واقعے سے متعلق مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • کراچی: نارتھ ناظم آباد سے ڈائریکٹر لینڈ کےڈی اے نجم الزمان گرفتار

    کراچی: نارتھ ناظم آباد سے ڈائریکٹر لینڈ کےڈی اے نجم الزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیاں تیز کردیں، نارتھ ناظم آباد سے ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے نجم الزمان سمیت زمینوں پر قبضے اورچائنہ کٹنگ میں ملوث کئی ملزمان پکڑے گئے۔

    کراچی میں چائنہ کٹنگ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، ٹارگٹڈ آپریشن میں کئی اہم ملزمان پکڑے گئے، رینجرز نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرکے ڈائریکٹر لینڈ کےڈی اے نجم الزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جن کا تعلق ایم کیوایم سے ہے۔

    گرفتار افراد زمینوں پر قبضے، چائنہ کٹنگ اور ٹارگٹ کلرز کی مدد میں ملوث ہیں، ملزمان سے اسلحہ اور واکی ٹاکی سیٹس بھی بر آمد ہوئے ہیں۔

    اس سے قبل رینجرز نے آباد کے سابق چئیرمین بابر چغتائی کو ٹارگٹ کلرز کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

  • کراچی:سماجی کارکن انصار برنی کے گھر کے باہر فائرنگ

    کراچی:سماجی کارکن انصار برنی کے گھر کے باہر فائرنگ

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سماجی کارکن انصار برنی کے گھر کے باہرنامعلوم کار سواروں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

    سماجی کارکن انصار برنی کا فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی ہے اور حملہ آور کار میں سوار تھے، انصار برنی کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پہلے بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق فائرنگ کے وقت انصار برنی اپنی رہائش گاہ میں موجود تھے جبکہ وہ گزشتہ روز ہی لاہور سے کراچی واپس آئے تھے، انصار برنی کے مطابق پہلے بھی دھمکیاں ملتی رہیں، وہ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی سماجی کام روکیں گے، انسانیت کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔