Tag: نارروال

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی سے موٹر سائیکل کو  ٹکر، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی سے موٹر سائیکل کو ٹکر، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    نارروال : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سیکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی سے موٹر سائیکل کو ٹکر کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نارووال میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سیکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سے پیچھے آنے والی موٹر سائیکل ٹکرائی، جس کی وجہ سےموٹرسائیکل سوار سیکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔

    پولیس نے حادثے کا مقدمہ جاں بحق نوجوان ابوبکر کے کزن کی مدعیت میں درج کیا ، ایف آئی آر کےمطابق سرکاری گاڑی کی غفلت کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

    گذشتہ روز چندوال کے قریب وزیراعلیٰ پنجاب کےپروٹول کی گاڑی کی ٹکر سےنوجوان ابوبکر جاں بحق ہو گیا تھا۔

    پولیس نے جاں بحق نوجوان ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کیا تھا ، مقدمے میں کہا گیا تھا جاں بحق ابو بکر موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ وہ سرکاری گاڑی کی ٹکر سےجاں بحق ہوا۔

  • گھر پر ڈکیتی کا انتقام، مالک مکان نے ڈکیت گینگ کو مار کر ختم کر دیا

    گھر پر ڈکیتی کا انتقام، مالک مکان نے ڈکیت گینگ کو مار کر ختم کر دیا

    نارووال: درجنوں وارداتوں میں مطلوب 6 رکنی ڈکیت گینگ ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر نارووال کی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کا ایک خطرناک گینگ ہلاک ہو کر ختم ہو گیا ہے، گینگ کو اسامہ یونس نامی شخص نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔

    نارووال کے ڈی ایس پی ملک خلیل نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر اسامہ کے گھر ڈیڑھ ماہ قبل ڈکیتی کی واردات کی تھی، اسامہ یونس اور ڈکیت گینگ سرغنہ کی آپس میں دوستی رہی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ اسامہ نے انتقاماً اپنے ساتھیوں کی مدد سے گینگ سرغنہ اور اشتہاری مجرم اشرف عرف ماما چنگڑ کو پانچ دیگر ڈکیتوں سمیت قتل کر دیا۔

    ڈی ایس پی کے مطابق یہ واقعہ تھانہ نور کوٹ کی حدود میں پیش آیا، ڈاکوؤں کو مارنے کے بعد اسامہ یونس اور اس کے ساتھی فرار ہو گئے ہیں، جب کہ پولیس نے مارے گئے ڈاکوؤں سے کلاشنکوف سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

  • ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    نارروال : ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے طالب علم محمد حسنین نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا  تاہم 6 روز بعد طالبعلم کی لاش مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان نگل گیا ، نارروال میں شدید گرمی میں نہر پر نہانے کیلئے جانے والا محمد حسنین ٹک ٹاک وڈیو بناتے ہوئے ایم آر لنک ڈھلی نہر میں ڈوب گیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حسنین دوستوں کے ساتھ نہر پر سیرو تفریح کے لیے گیا تھا، 3 دوست ٹک ٹاک وڈیو بنا رہے تھے کہ پاوں پھسل گیا اور حسنین نہر میں ڈوب گیا، دوستوں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ تیز لہروں کی نذر ہو گیا۔

    ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے 6 روز بعد طالبعلم کی لاش کو نہر سے تلاش کرلیا ہے ، جس کے بعد محمد حسنین کی میت گاؤں ملوک پور پہنچا دی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    محمد حسنین سیکنڈائیر میڈیکل کا طالبعلم تھا، نوجوان طالبعلم کی میت دیکھ کر ماں باپ پر غشی طاری ہے اور اہل علاقہ سوگوار ہیں۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے سچل گوٹھ کا رہائشی نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اپنی زندگی ہار بیٹھا تھا اور ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو بنانے کے چکر میں لڑکے نے خود کو ہی گولی مار لی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تنویر کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پستول کس کا تھا تفتیش کی جارہی ہے، جبکہ اس بات کا بھی پتا لگایا جارہا ہے کہ آیا وہ اکیلے ویڈیو بنارہا تھا یا کوئی اور بھی اس کے ساتھ تھا۔

  • وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

    وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

    نارووال : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر نارووال میں ہونے والے قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ شاہ غریب میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ شاہ غریب میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں قاتلانہ حملے، دہشت گردی اورناجائز اسلحے کی دفعات شامل ہیں۔

    احسن اقبال پر حملے کا مقدمہ اے ایس آئی محمد اسحاق کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ایف آئی آرمیں عابد ولد محمد حسین کوملزم نامزد کیا گیا ہے۔

    قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وزیرداخلہ احسن اقبال کا لاہور کے سروسز اسپتال میں‌ آپریشن مکمل کرلیا گیا، جس کے بعد ان کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔


    وزیرداخلہ پرحملہ‘ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری پنجاب کوارسال

    دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری پنجاب کو ارسال کردی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے احسن اقبال کے ارد گرد رش کا فائدہ اٹھا کر گولی چلائی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ آورکواسلحے سمیت گرفتارکرکے اس کی موٹرسائیکل کو بھی پولیس نے تحویل میں لیا۔ حملہ آورنے اپنی شناخت عابد ولد محمدحسین کے نام سے کرائی اوراپنی وابستگی تحریک لبیک سے ظاہرکی۔


    وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر نارروال میں کانرمیٹنگ کے بعد فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نگراں سیٹ اپ پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کا بہت بڑا امتحان ہے: احسن اقبال

    نگراں سیٹ اپ پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کا بہت بڑا امتحان ہے: احسن اقبال

    نارووال: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگراں سیٹ اپ پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کا بہت بڑا امتحان ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کو بڑا امتحان درپیش ہے. اپوزیشن ناکام ہوئی، تو لوگ سمجھیں گے کسی اور کا کھیل کھیل رہی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جمہوری عمل پریقین رکھتی ہے، تو مل کر نگراں سیٹ اپ لائے، امید ہے کہ خورشید شاہ اور وزیراعظم کا نگراں سیٹ اپ پر اتفاق ہوجائے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ نگراں سیٹ اپ پر اتفاق نہ ہونا بدقسمتی ہوگی، اگر خورشید شاہ اور شاہد خاقان عباسی اتفاق نہ کر پائے تو لوگ سمجھیں گے، اپوزیشن کوکسی نے اشارہ کیا.

    اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پانی کا بحران ایک سنگین مسئلہ ہے، البتہ ہم پاکستان کو بنجر نہیں ہونے دیں گے، اتفاق کے ساتھ چلتے رہے تو پانی کا مسئلہ حل کر لیں گے.

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں عالمی سطح‌ پر جامع منصوبہ بندی کے ساتھ بھارت کا مقابلہ کرنا ہوگا. اس ضمن میں‌ اتفاق رائے ضروری ہے.

    یاد رہے کہ آج لاہور میں نادرا پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا تھا کہ جمہوریت سے خائف افراد الیکشن سے پہلے احتساب کا نعرہ لگاتے ہیں، ایک جماعت کے خلاف کارروائیوں کا مقصدالیکشن پراثراندازہونا ہے۔


    جمہوریت سے خائف الیکشن سے پہلے احتساب کا نعرہ لگاتے ہیں، احسن اقبال


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • محروم طبقے کے لیےصحت کارڈ کا اجراء کر رہے ہیں، وزیر اعظم

    محروم طبقے کے لیےصحت کارڈ کا اجراء کر رہے ہیں، وزیر اعظم

    نارووال : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشرے کے محروم طبقے جو اپنا علاج نہیں کرا پاتے ایسے لوگوں کے لیے ایک لاکھ ساٹھ ہزار صحت کارڈ جاری کردئیے ہیں، کینسر اور دل سمیت مہنگے علاج کرائے جا سکیں گے۔

    وزیراعظم نارووال میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو جھوٹ کی عادت چھو ڑ کر عوامی خدمت اور ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے، گوشت کا بھی ہفتے میں دو روز ناغہ ہوتا ہے لیکن جھوٹ بولنے والے سیاست دانوں کا کوئی ناغہ نہیں ہوتا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا نام لیے بغیر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب قوم خوشحالی کے راستے پر چلنا شروع ہو گئی ہے ، روز افزوں ہونے والی اس ترقی کو چلنے دو اور غربت کے خاتمے کا راستہ مت روکو۔

    انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنا علاج نہیں کراسکتے ، معاشرے میں ایسے طبقے کے لیے علاج معالجے کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے اور اپنے فرائض کا ادراک کرتے ہوئے آج ایک لاکھ ساٹھ ہزار صحت کارڈ کا اجراء کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ دو ایسے مریض جو کینسر اور دل کے امراض میں مبتلا تھے غربت کے باعث علاج نہیں کر پارہے تھے اور زندگی سے نا امید ہوگئے تھے ان کا علاج بھی صحت کارڈ کے ذریعے کیا جائے گا جس پر مجھے دلی مسرت محسوس ہو رہی ہے۔

    واضح رہے تقریب میں وفاقی وزیر احسن اقبال ،وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ اور دانیا ل عزیز سمیت مختلف رہنماﺅں اور محکمہ صحت کے افسران سمیت عام لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔