Tag: ناروال

  • نارووال:‌ وفاقی وزیر احسن اقبال پر جوتے سے حملہ

    نارووال:‌ وفاقی وزیر احسن اقبال پر جوتے سے حملہ

    نارووال : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی جوتا کلب کے ممبربن گئے، تقریب میں‌ ایک نوجوان نے ن لیگ کے سینئر رہنما پر جوتا پھینک دیا.

    تفصیلات کے مطابق نارووال میں ہونے والے ورکرز کنونشن کے دوران ایک شخص نے وفاقی وزیر پر جوتا پھینکا. جوتا ان کے ہاتھ پر لگا.

    یہ واقعہ تب پیش آیا، جب وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اسٹیج پر پہنچے. جوتا پھینکنے والے نوجوان بلال حارث کو پولیس نے حراست میں لے لیا. البتہ وزیر داخلہ کے کہنے پرنوجوا ن کورہا کر دیا گیا۔

    واقعے کے بعد احسن اقبال نے ٹویٹ‌ کیا، جس میں‌ انھوں نے کہا کہ یہ واقعہ مخالفین کی شرارت تھی، البتہ تقریب پرسکون رہی. تقریب میں کوئی رخنہ نہیں پڑا، میں نےتقریر مکمل کی.

    اپوزیشن کا ردعمل

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ افسوس ناک صورتحال ہے، رویہ کسی طور مناسب نہیں. ایسے رویے کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی، البتہ عوام کے اندر ن لیگ کے خلاف غم وغصہ ہے، جس ترقی سے عوام کاپیٹ نہ بھرے، وہ ترقی نہیں ہوتی.

    پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے اس عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن سال کی پانچ سالہ کارکردگی پرعوام غصے میں ہیں۔ ن لیگی وزرا اپنی حرکتوں کی وجہ سےاس مقام پر پہنچے. انھوں نے مزید کہا کہ جب آپ غیرمقبول ہوجائیں تو پبلک میں جانا رسک ہے.


    شیخ رشید کی لاہور آمد، کسی نے ان پرجوتا اچھال دیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جس نے کبھی کوئی یوسی نہ چلائی ہو، وہ ملک کیسے چلاسکتا ہے: احسن اقبال

    جس نے کبھی کوئی یوسی نہ چلائی ہو، وہ ملک کیسے چلاسکتا ہے: احسن اقبال

    نارووال: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جس نے کبھی کوئی یوسی نہیں چلائی، وہ بھلا ملک کیسے چلاسکتاہے، عوام کو منزل پر وہی پہنچاسکتا ہے، جو تجربہ کار ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ نے نارووال میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    احسن اقبال نے پی ٹی آئی رہنما عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سے زیادہ انتطامی تجربہ بلدیہ کے چیئرمین کو ہوتا ہے، انھوں‌ نے کبھی یوسی نہیں‌ چلائی، عمران خان میں‌ تجربے کا فقدان ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے آلہ کار ملک میں عدم استحکام پھیلا رہے ہیں، احسن اقبال

    مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ بیس کروڑ عوام کی قسمت کی چابی کسی ناتجربے کار شخص کے ہاتھ میں کیسے دے سکتے ہیں، ووٹ عوام کی امانت ہے، اسے سوچ سمجھ کر استعمال کیا جائے، ناتجربے افراد کو اپنی قسمت کی چابی مت دیں۔

    احسن اقبال نے نارووال میں‌ نئے پاسپورٹ اورنادراآفس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مذہب کے نام پرخانہ جنگی کرانے کی کوشش کی گئی، بیرونی طاقتیں ہمیں للکاررہی ہیں،طاہرالقادری خیال رکھیں، کہیں عمران خان انھیں استعمال نہ کرلیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے دشمن بلوچستان کو نشانہ بنارہےہیں، جمہوری عمل کےاندر رخنے ڈالے گئے تو دنیا ہم پر ہنسے گی، اب اگر کوئی اس سازش کا آلہ کاربنا تو نظام نہیں چلے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔