نارووال: والدہ کے ڈانٹنے پر 11 سالہ بچے نے خودکشی کرلی ، پولیس نے ابتدائی تفتیش میں موبائل کیبل کا تار گلے میں لپیٹنے سے سانس رکنے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نارووال کے تھانہ سٹی کے علاقے محلہ غوثیہ میں 11 سالہ بچے نے مبینہ طور پر موبائل کیبل کے تار سے خودکشی کر لی۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے عبداللہ نے بھائی کی موبائل کیبل توڑ دی، جس پر والدہ نے اسے ڈانٹا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی اکرام الحق کا کہنا تھا کہ بچے نے دوسرے کمرے میں جا کر کیبل کے تار کو گلے میں لپیٹ لیا، جس سے دم گھٹنے کا شبہ ہے۔
ابتدائی تفتیش میں پولیس نے بتایا کہ موت کی اصل وجہ فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی، جس کے لیے گوجرانوالہ سے فرانزک ٹیم طلب کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں : کراچی: ماں کے ڈانٹنے پر 11 سالہ بچے نے خودکشی کرلی
تاہم پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یاد رہے کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ماں کے رات گئے کھیلنے سے منع کرنے پر گیارہ سالہ بچے حماد نے خودکشی کرلی تھی۔
حماد کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ والدہ گھر کے کاموں میں مصروف تھیں جبکہ حماد گھرکی بالائی منزل پر چلا گیا، والدہ اوپر پہنچیں توحماد پھندا لگا کر خود کشی کرچکاتھا۔