Tag: ناروے کپ

  • چھوٹا قصبہ بڑے خواب: لیاری فٹبال اکیڈمی کو ناروے کپ میں انٹری مل گئی، ویڈیو

    چھوٹا قصبہ بڑے خواب: لیاری فٹبال اکیڈمی کو ناروے کپ میں انٹری مل گئی، ویڈیو

    ’’سمال ٹاؤن بگ ڈریمز‘‘ یہ سلوگن ہے لیاری فٹبال اکیڈمی کا جو پہلی مرتبہ اگلے ماہ اوسلو میں ہونے والے ناروے کپ میں شرکت کرے گی۔ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

    پاکستان سے پہلی مرتبہ لیاری فٹبال اکیڈمی کو ملی ہے ناروے کپ میں انٹری۔ انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے کے ایم سی اسٹیڈیم میں جونیئر ٹیم نے ڈیرہ ڈال لیا ہے۔


    پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک اور بڑے ایونٹ میں شرکت کی دعوت


    تیکنیک میں بہتری اور گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کے لیے جارحانہ انداز اپنانے سمیت دیگر ڈرلز پر کوچز کام کر رہے ہیں۔ اسکواڈ میں کچھ ایسے کھلاڑی بھی ہیں جنھیں ناروے کپ کھیلنے کا تجربہ ہے۔

    ٹیم سلیکٹر اور اکیڈمی کے صدر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا تعلق لیاری سمیت کراچی کے دیگر علاقوں اور اندورن سندھ سے ہے۔ ناروے کپ 26 جولائی سے اوسلو میں شروع ہوگا۔

  • ناروے کپ، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

    ناروے کپ، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

    ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

    قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کے سٹرنڈیم کلب کو3-2 گول سے شکست دی، یہ میچ کافی سنسنی خیز رہا، قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے مقابلے کے آخری سیکنڈ میں گول کرکے فتح اپنے نام کی۔

    قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کےعبیداللہ، محمد کاشف اور محمدعیسیٰ نے گول اسکور کیے، ٹیم کل اپنا کوارٹر فائنل میچ جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ناروے کپ میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔

    قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم گروپ میچز میں ناقابل شکست رہی تھی۔ گرین شرٹس نے ناروے کی اوسٹیسی کلب کو گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں 3-1 سے شکست دی تھی۔

  • ناروے کپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی، میزبان ٹیم کو شکست دیدی

    ناروے کپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی، میزبان ٹیم کو شکست دیدی

    ناروے فٹبال کپ میں پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے فاتحانہ آغاز کیا ہے، قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو شکست دیدی۔

    پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے یورپ کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں فاتحانہ آغاز کیا، قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے استور فٹبال کلب کو 6-1 سے شکست دیدی۔

    استور فٹبال کلب نے قومی ٹیم کے خلاف میچ کے پہلے ہاف میں پہلا گول اسکور کیا جس کے چند لمحوں بعد ہی قومی ٹیم کی جانب سے استور فٹبال کلب کے خلاف گول کرکے میچ کر برابر کردیا۔

    میچ کے دوسرے ہاف میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے لگاتار 5 گول اسکول کیے، قومی ٹیم کی جانب سے عبدالغنی نے 2، عیسیٰ، جنید، اویس اور محمد خان نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

    قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کپتان محمد عدیل نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھرپور پریکٹیس کی ہوئی ہے اور نئی ٹیکنیکس بھی سیکھی ہے انشاءاللہ تمام میچز جیتیں گے، کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہیں۔

    قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کل 29 جولائی کو اپنا دوسرا گروپ میچ ناروے کے وارڈینسیٹ فٹبال کلب خلاف کھیلے گی، یاد رہے قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ رہی ہے۔

  • ناروے کپ کیلئے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کے اسکواڈ کا اعلان

    ناروے کپ کیلئے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کے اسکواڈ کا اعلان

    اسلام آباد: ’’ناروے کپ‘‘ کیلئے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

     ناروے کپ میں فارورڈز کھیلنے کیلئے طفیل شنواری، فیصل، شامیر علی اور سعود، مڈ فیلڈرز کے لیئے عبدالوھاب، محمد علی، علی آصف، احمد رضا جبکہ ڈیفینڈرز کیلئے محمد عدیل، عابد علی، عبید اللہ، اسد ناصر شامل ہیں۔

    گول کیپر عبداللہ اور ساحل گل  بھی ناروے کپ کیلئے اسکواڈ کا حصہ ہیں، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم  27 جولائی کو ناروے کیلئے روانہ ہورہی ہے۔

    قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 30 جولائی کو ناروے کے کلب فریگ اوسلو  کے خلاف کھیلے گی۔

    قومی ٹیم کی کپتانی طفیل شنواری کریں گے جنہیں قطر ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ 30 ممالک سے اسٹریٹ چائلڈ ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی، ناروے کپ 29 جولائی سے اوسلو میں شروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم نے ناروےکپ 2015 میں دوسری اور 2016 میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔