Tag: ناروے

  • غزہ کی پٹی کی صورتحال زمین پر جہنم سے کم نہیں، ناروے

    غزہ کی پٹی کی صورتحال زمین پر جہنم سے کم نہیں، ناروے

    ناروے کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ پٹی میں ایک بھی فوجی ہدف حاصل نہیں کرسکا، غزہ کی پٹی کی صورتحال زمین پر جہنم سے کم نہیں ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں ناروے کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فالج کا شکار ہوگئی ہے، غزہ کی پٹی میں اسرائیل ایک بھی فوجی ہدف حاصل نہیں کرسکا۔

    ناروے کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بحیرہ احمر عبور کرنے والے بحری جہازوں پر حملے باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اداروں کی اپنے علاقوں پر مکمل اجارہ داری ہونی چاہیے۔

    دوسری جانب غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف مقدمے کی درخواست، عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقاکی درخواست پر آج فیصلہ سنایا جائے گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی سی جے کا سترہ ججوں پر مشتمل پینل اسرائیل کے خلاف درخواست کا فیصلہ سنائے گا، فیصلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے سنایا جائے گا۔

    جنوبی افریقا کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت قرار دے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے، عدالت اسرائیل کوغزہ میں فوجی آپریشن بند کرنے کا حکم دے۔

    جنوبی افریقا کی اپیل پر سماعت گیارہ اور بارہ جنوری کودی ہیگ میں ہوئی تھی، جنوبی افریقہ نے وکلا نے سماعت کے دوران دنیا بھر کے سامنے صہیونی فوج کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا تھا۔

    غزہ میں 10 ہزار سے زائد بچے شہید، ناموں کی فہرست جاری

    ترجمان حماس اسامہ ہمدان کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت نے سیز فائر کا حکم دیا تو عمل کریں گے، بشرط یہ کہ اسرائیل کو بھی پابند کیا جائے۔

  • فلسطین سے جمع ہونے والے ٹیکس فنڈز سے متعلق افسوسناک خبر

    فلسطین سے جمع ہونے والے ٹیکس فنڈز سے متعلق افسوسناک خبر

    تل ابیب: اسرائیلی کابینہ نے فلسطین سے جمع ہونے والے ٹیکس فنڈز ناروے کے پاس رکھنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے اتوار کو بتایا کہ کابینہ نے حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی پٹی کے لیے مختص کردہ ٹیکس فنڈز کو فلسطینی اتھارٹی کو منتقل کرنے کی بجائے ناروے کے پاس رکھنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

    1990 کے عشرے میں طے پانے والے عبوری امن معاہدوں کے تحت اسرائیل کی وزارتِ خزانہ فلسطینیوں کی جانب سے ٹیکس جمع کرتی ہے اور پھر یہ فنڈز مغربی حمایت یافتہ افراد کو ماہانہ بنیاد پر منتقل کر دیتی ہے۔

    اس فنڈز کے انتظامات پر مسلسل جھگڑے ہوتے رہے ہیں، اسرائیل کا ہمیشہ مطالبہ رہا ہے کہ یہ فنڈز حماس تک نہ پہنچیں۔ واضح رہے کہ حماس نے ایک مختصر خانہ جنگی اور اسرائیل کے آباد کاروں اور فوجی دستوں کے انخلا کے دو سال بعد 2007 میں مغربی حمایت یافتہ فلسطینی اٹھارٹی سے غزہ کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

    وزیر اعظم نیتن یاہو کے ایک بیان کے مطابق ٹیکس فنڈز کے بارے میں کابینہ کے اس فیصلے کو ناروے اور امریکا کی حمایت حاصل ہے۔

    نیتن یاہو کا حماس کی شرائط پر رد عمل

    تاہم فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل حسین الشیخ نے ایکس پر اتوار کے روز کہا کہ ’’ہمارے مالی حقوق میں سے کوئی بھی کٹوتی یا اسرائیل کی طرف سے عائد کردہ کوئی بھی شرائط، جو غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کو ادائیگی کرنے سے روکیں، ہم انھیں مسترد کرتے ہیں۔‘‘

    اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کہا ’’ایک بھی شیکل اب غزہ نہیں جائے گا۔‘‘

    بحیرہ عرب میں لاپتا اہلکاروں سے متعلق امریکی فوج کا اہم بیان سامنے آ گیا

  • ناروے میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے تیسرا میچ بھی جیت لیا

    ناروے میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے تیسرا میچ بھی جیت لیا

    اوسلو: ناروے میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اپنا مسلسل تیسرا میچ بھی جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوسلو، ناروے میں جاری فٹبال کپ ’ناروے کپ‘ کے دوران پاکستان سے تعلق رکھنے والی اسٹریٹ چائلڈ پر مشتمل فٹبال ٹیم ’مسلم ہینڈز‘ نے ناروے کی ٹیم شولڈ اِل/اسٹیگابورڈ کو شان دار شکست دے کر اپنا تیسرا میچ بھی جیت لیا۔

    پاکستانی ٹیم نے اپنا یہ تیسرا میچ 2 صفر سے شان دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتا ہے، میچ میں کامیابی پر تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں جمع ہو گئی تھی اور تماشائیوں نے پاکستانی پرچم اٹھاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

    پاکستان کی جانب سے احمد رضا نے چوتھے منٹ میں خوب صورت گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور کچھ دیر بعد طفیل شنواری نے ایک اور گول کر کے میچ جیت لیا، اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان گروپ 15 میں سرفہرست آ گیا ہے اور پلے آف کے لیے کوالیفائی کر گیا ہے۔ راؤنڈ آف 32 میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم جمعرات کو ناروے مولڈے فٹبال کلب سے مقابلہ کرے گی۔

    31 جولائی کو مسلم ہینڈز نے اپنے دوسرے میچ میں اَروول اِل کلب کو 2-1 سے شکست دے کر سیکنڈ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، قومی ٹیم کی جانب سے کپتان طفیل شنواری، عبدالوہاب نے ایک، ایک گول اسکور کیا تھا۔ جب کہ اپنے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے فرِگ اوسلو کو ایک کے مقابلے میں 11 گول سے ہرایا تھا۔

    ناروے میں پاکستانی سفیر سعدیہ الطاف قاضی نے ناروے کپ میں شامل پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

  • ناروے کی خاتون کوہ پیما کرسٹن ہاریلا نے ریکارڈ قائم کردیا

    ناروے کی خاتون کوہ پیما کرسٹن ہاریلا نے ریکارڈ قائم کردیا

    اسکردو: ناروے کی خاتون کوہ پیما کرسٹن  ہاریلا نے 14 چوٹیوں کو 92 روز میں سر کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خاتون کوہ پیما کرسٹن  ہاریلا پیما نے 8 ہزار میٹر بلند 14 چوٹیوں کو 92 روز میں سر کر لیا جس کے بعد وہ تیز ترین کلائمبنگ کرنے والی پہلی خاتون کلائمبر  بن گئی۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا کے پاس تھا،  نیپالی کوہ پیما نے 8 ہزار میٹر 14 چوٹیوں کو 187 دنوں میں سر کیا تھا۔

    پاکستانی خاتون کوہ پیما نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی

    ناروے کی خاتون کوہ پیما کرسٹن  ہاریلا نے 28 اپریل سے مہم جوئی شروع کی تھی۔

  • رانی مکھرجی کی فلم دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض

    رانی مکھرجی کی فلم دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض

    بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق رانی مکھرجی کی نئی فلم ’مسز چیٹر جی ورسز ناروے‘ دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض ہو گئے ہیں، یہ فلم گزشتہ روز ریلیز ہوئی تھی۔

    بھارت میں تعینات ناروے سفیر ہانس جیکب فرائیڈنلنڈ کا کہنا ہے کہ فلم میں حقائق کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ہے اور یہ اصل کیس کی خیالی عکاسی ہے۔

    واضح رہے کہ رانی مکھرجی کی فلم بھارتی خاتون ساگاریکا چکرورتی کی اصل زندگی سے ماخوذ ہے، جن کے بچوں کو ناروے کی حکومت نے اپنی تحویل میں رکھ لیا تھا۔

    فلم کے پروڈیوسر نکھل آڈوانی نے ساگاریکا چکرورتی کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ ’میں آج کاغذات میں ناروے کے سفیر کے جھوٹے بیان کی مذمت کرتی ہوں، انھوں نے میرے کیس کے بارے میں مجھ سے نامناسب انداز میں بات کی۔‘

    ساگاریکا نے کہا ’’ناروے کی حکومت میرے خلاف جھوٹ پھیلاتی رہی ہے، آج تک انھوں نے اپنے کیس ورکرز کی نسل پرستی کے لیے معافی نہیں مانگی، انھوں نے میری زندگی، اور میری ساکھ کو تباہ کر دیا اور میرے بچوں کو نقصان پہنچایا۔‘‘

  • لاہور میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع

    لاہور میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع

    لاہور: تین سو ملین ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی عاطف چوہدری کی زیر صدارت ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں شریک ہونے والوں میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر اور ڈپٹی سیکریٹری ڈویلپمنٹ شاہد لطیف شامل تھے۔

    عاطف چوہدری نے بتایا کہ نارویجین کمپنی کی ٹیم ابتدائی سروے کے لیے پاکستان پہنچی ہے، یہ کمپنی ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

    عاطف چوہدری کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے 2000 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

  • سیاحوں کے کیمپ پر برفانی ریچھ کا حملہ

    سیاحوں کے کیمپ پر برفانی ریچھ کا حملہ

    ناروے میں ایک قطبی ریچھ نے سیاحوں کے ایک کیمپ پر حملہ کر کے ایک خاتون سیاح کو زخمی کر دیا، ریچھ کو بعد ازاں ہلاک کر دیا گیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ناروے میں قطب شمالی کے دور دراز سوالبارڈ جزائر کے مقامی گورنر کا کہنا ہے کہ 8 اگست پیر کے روز ایک قطبی ریچھ نے سیاحوں کے ایک کیمپ میں گھس کر حملہ کر دیا، جس میں ایک فرانسیسی سیاح زخمی ہوگئیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں خاتون کو لگنے والے زخم جان لیوا نہیں تھے، تاہم بعد میں حملہ کرنے والے ریچھ کو مار دیا گیا۔

    متاثرہ خاتون 25 افراد کے اس سیاحتی گروپ کا حصہ تھیں، جس نے سوالبارڈ جزیرہ نما کے وسطی حصے میں واقع سویسلیٹا میں اپنا سیاحتی کیمپ لگا رکھا تھا، حملے کی اطلاع ملتے ہی حکام ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

    خاتون کو بعد ازاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوالبارڈ جزیرہ نما کی سب سے بڑی بستی لانگیئربیئن کے اسپتال لے جایا گیا۔ پہلے حملے کے بعد ریچھ پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد وہ خوفزدہ ہو کر وہاں سے چلا گیا۔

    بعد ازاں ریچھ زخمی حالت میں پھر سے نمودار ہوا جس پر قابو پانے کے بعد، اس کا اچھی طرح سے طبی معائنہ کیا گیا اور پھر دوا کی مدد سے اسے ابدی نیند سلا دیا گیا۔

    خیال رہے کہ ناروے کے قطب شمالی علاقوں میں تقریباً 20 سے 25 ہزار قطبی ریچھ پائے جاتے ہیں۔ قطبی ریچھ جارحانہ جانور ہو سکتے ہیں اور وہ لوگوں پر حملہ کرنے اور مارنے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

    جب خوراک کی قلت ہوتی ہے تو قطبی ریچھوں کو انسانوں کا شکار کرتے ہوئے بھی اکثر دیکھا گیا ہے۔

  • پاکستان اور ناروے کے درمیان اقتصادی تعلقات کے مزید فروغ کا عزم

    پاکستان اور ناروے کے درمیان اقتصادی تعلقات کے مزید فروغ کا عزم

    اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے پاکستان میں ناروے کے سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے پاکستان میں ناروے کے سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان قابل ستائش باہمی تعلقات ہیں، وفاقی وزیر نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور ترجیحات کے بارے میں بھی بتایا۔

    ناروے کے سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین اور مثالی تعلقات ہیں، انہوں نے اقتصادی تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

  • ناروے میں دہشت گردی کا انوکھا واقعہ، تیر کمان سے 5 افراد قتل

    ناروے میں دہشت گردی کا انوکھا واقعہ، تیر کمان سے 5 افراد قتل

    اوسلو : یورپی ملک ناروے میں مسلح شخص نے تیر کمان سے حملہ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا، نارویجن پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناروے میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، جس میں تیر کمان سے لیس شخص نے شہریوں پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    حملہ ناروے کے جنوبی مشرقی قصبے کونگس برگ میں کیا گیا، نارویجن پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے، مشتبہ شخص ڈنمارک کا شہری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے متعدد مقامات پر شہریوں کو نشانہ بنایا، واقعہ میں دہشت گردی کے عنصر کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا لیکن فوری طور پر واقعہ کے محرکات کا علم بھی نہیں ہوسکا ہے۔

    حکام نے مزید کہا کہ پکڑے گئے شخص سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی گئی ہے، اس لیے اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے اور اس شخص کا محرک کیا تھا۔

  • روس کی طرف منہ کر کے پیشاب کرنے پر بھاری جرمانہ

    روس کی طرف منہ کر کے پیشاب کرنے پر بھاری جرمانہ

    اوسلو: آپ یہ جان کر حیران ہو جائیں گے کہ کسی ملک کی طرف رخ کر کے پیشاب کرنے پر بھی ممانعت ہو سکتی ہے، لیکن یہ سچ ہے کہ ناروے میں روس کی طرف منہ کر کے پیشاب کرنے پر جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔

    ناروے کی شمال مشرقی سرحد روس کے ساتھ ملتی ہے، جہاں ایک معروف سیاحتی مقام پر ایک انوکھا سائن بورڈ لگایا گیا ہے، جس پر لکھا ہے ’روس کی طرف رخ کر کے پیشاب نہ کریں۔‘

    اس بورڈ پر یہ الفاظ انگریزی زبان میں لکھے گئے ہیں اور ساتھ ہی خبردار کیا گیا ہے کہ ایسی کسی حرکت پر آپ پر بھاری جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔

    یہ بورڈ دریائے یاکوبسلیوا کے کنارے پر لگایا گیا ہے، جو ناروے اور روس کے درمیان سرحد کا کام کرتا ہے، اس کے ساتھ لگے ایک اور بورڈ پر تحریر ہے کہ یہ علاقہ ناروے کے سرحدی گارڈز کی وڈیو نگرانی میں ہے۔

    ناروے کے بارڈر کمشنر آرن ہولینڈ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ یہ بورڈ گرینس یاکوبسلیو نامی گاؤں کے قریب لگا ہوا ہے، انھوں نے کہا اسے اس لیے لگایا گیا ہے کہ کوئی یہاں پر اس طرح کی معیوب حرکت نہ کرے، کیوں کہ ناروے کے قانون کے تحت سرحد پر کوئی بھی ناگوار حرکت کرنا، جس کا نشانہ پڑوسی ملک یا اس کے حکام ہو، تین ہزار کرونا (290 یورو) جرمانے کا سبب بن سکتا ہے۔

    ہولینڈ نے کہا کہ پیشاب کرنا چاہے کتنا ہی فطری عمل کیوں نہ ہو لیکن سرحد پر اس طرح کی ناگوار حرکت قانون کے دائرے میں آتی ہے۔ تاہم اس سلسلے میں روسی حکام نے کبھی ایسی کوئی شکایت نہیں کی ہے۔