Tag: ناروے

  • ٹورڈی فرانس سائیکل:ناروے کے ایلگزینڈر کرسٹوف نے ریس جیت لی

    ٹورڈی فرانس سائیکل:ناروے کے ایلگزینڈر کرسٹوف نے ریس جیت لی

    ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پندرہواں مرحلہ ناروے کے ایلگزینڈر کرسٹوف نے جیت لیا۔ اٹلی کے ونسینزو نیبالی کی مجموعی برتری برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پندرہواں مرحلہ دو سو بائیس کلو میٹر پر مشتمل تھا۔ ناروے کے ایلگزینڈر کرسٹوف نے آخری لمحات میں بازی جیت میں تبدیل کردی۔

    ناروے کے رائڈر نے فنشنگ لائن سے سو میٹر پہلے ہی برق رفتاری کا مظاہرہ کیا اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔ ایلگزینڈر نے چار گھنٹے چھپن منٹ اور بیالیس سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کیا۔

    یہ ایونٹ میں ناروے رائڈر کی دوسرے کامیابی ہے۔ اٹلی کے ونسینزو نیبالی کو ریس لیڈر کی یلو جرسی حاصل ہے۔ اٹالین رائڈر چھیاسٹھ گھنٹے انچاس منٹ اور سینتیس سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں۔ ریس میں آج آرام کا دن ہے۔۔ ایونٹ کا اختتام ستائیس جولائی کو ہوگا۔

  • ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: بارہواں مرحلہ ایلگزینڈر کرسٹووف کے نام

    ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ: بارہواں مرحلہ ایلگزینڈر کرسٹووف کے نام

    فرانس : ناروے کے ایلگزینڈر کرسٹووف نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ جیت لیا، اٹلی کے وینسینزو نیبالی کو یلو جرسی حاصل ہے۔

    ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ ایک سو پچیاسی اعشاریہ پانچ کلو میٹر پر محیط تھا، ناروے کے ایلگزینڈر کرسٹووف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سلواکیہ کے پیٹر سیگان تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

    کرسٹووف نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے بتیس منٹ اور گیارہ سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا، پیٹر سیگان دوسرے نمبر پر رہے، اٹلی کے وینسینزو نیبالی کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے،اٹالین رائڈر اکیاون گھنٹے اکتیس منٹ اور چونتیس سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کر رہے ہیں، تیرہویں مرحلے میں سائیکلسٹ کو پہاڑی راستہ عبور کرنا ہوگا۔