Tag: نازیبا

  • نازیبا ویڈیوز کے ذریعے میڈیا پرسن کو بلیک میلنگ کرنے والی خاتون کو جیل ہوگئی

    نازیبا ویڈیوز کے ذریعے میڈیا پرسن کو بلیک میلنگ کرنے والی خاتون کو جیل ہوگئی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی عدالت نے بلیک میلنگ کا الزام ثابت ہونے پر غیر ملکی خاتون کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ مراکشی خاتون پر الزام تھا کہ اس نے بحرین کے معروف میڈیا پرسن کی نازیبا ویڈیوز کے بدلے قریباً 2 لاکھ درہم رقم کا مطالبہ کیا تھا اور رقم کی عدم ادائیگی پر ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    مراکشی خاتون بے روزگار تھی اور اس نے امیر شخصیت کو اپنے حسن کے جال میں پھنسا کر اسے بلیک میل کرنا شروع کردیا تھا جس پر شکایت کنندہ نے عدالت سے رجوع کیا اور تمام تر ثبوتوں کی بنیاد پر کورٹ نے خاتون کو بلیک میلنگ کرنے کے جرم میں 6 ماہ قید کی سزا سنائی جب کہ اسے ملک بدر کرنے اور موبائل فون ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

    39سالہ بحرینی شخص نے جو نامور میڈیا پرسن اور ایڈمنسٹریٹوو ڈائریکٹر ہے، نے القسیس پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ایک مراکشی خاتون نے آن لائن ایپ کے ذریعے اس سے رابطہ کرکے تعلقات استوار کیے اور اپنے حسن کے جال میں پھنسا کر اس سے مکروہ فعل کروایا۔

    شکایت کنندہ نے بتایا کہ بحرین میں ملاقات کے دوران خاتون نے بیڈ روم میں خفیہ کیمرے نصب کر رکھے تھے جس کے ذریعے اس نے ویڈیوز ریکارڈ کر لیں اور بعدازاں نازیبا تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے لگی، خاتون نے قریباً 2 لاکھ درہم کا مطالبہ کیا اور عدم ادائیگی پر ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

    بحرینی شخص کی شکایت پر دبئی میں مذکورہ خاتون کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تصاویر اور ویڈیوز برآمد کر لی گئیں اور پبلک پراسیکیوٹر نے یہ سارا مواد بطور ثبوت عدالت میں پیش کیا جس پر ملزمہ کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

  • جینیفر لوپیز کی مصر میں نازیبا پرفارمنس، مصری وکیل نے شکایت درج کروادی

    جینیفر لوپیز کی مصر میں نازیبا پرفارمنس، مصری وکیل نے شکایت درج کروادی

    قاہرہ : مصری وکیل نے جینیفر لوپیز کے خلاف اٹارنی جنرل کے پاس شکایت درج کروا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ معروف اداکارہ و گلوکارہ نے الامین شہر میں منعقدہ کنسرٹ میں برہنہ حالت میں پرفارم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ادھیڑ عمری میں بھی کسی خوبرو لڑکی کی طرح پرفارمنس کرنے والی گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ و لکھاری جینیفر لوپیز پر مصر کے ایک وکیل نے فحش پرفارمنس کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ملک میں ان کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جینیفر لوپیز نے حال ہی میں اپنی 50 ویں سالگرہ کے جشن منانے کے طور پر مصر، اسرائیل، اٹلی اور روس میں خصوصی میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا تھا۔

    خاص ممالک میں منعقد کیے جانے والے ان میوزک کنسرٹ میں اگرچہ لاکھوں افراد کو ٹکٹ نہیں دیئے گئے، تاہم ان کنسرٹ میں 5 سے 10 ہزار افراد شامل رہے،ان میوزک کنسرٹ میں جہاں گلوکارہ کے عام مداح شامل رہے، وہیں ان کنسرٹ میں گلوکارہ کے متعلقہ ممالک کی حکومتی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جینیفر لوپیز نے اپنی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف ممالک میں منعقد کئے جانے والے کنسرٹس کو ’ یہ میری پارٹی‘ ہے کا نام دیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے سب سے زیادہ مشہور گانوں پر بولڈ، نیم عریاں اور جذباتی پرفارمنس کی۔

    جینیفر لوپیز نے تل ابیب، ماسکو، اناطولیہ اور مصر کے شہر الامین میں بھی پرفارمنس کی،مصری شہر الامین میں جینیفر لوپیز کی پرفارمنس میں حکومتی وزراء، مصری شوبز، موسیقی، فیشن و میڈیا انڈسٹری کی معروف شخصیات سمیت مجموعی طور پر 2 ہزار افراد شریک ہوئے۔

    مصر کے شہر الامین میں جینیفر لوپیز کی پرفارمنس کے بعد مصر کے معروف وکیل سمیر صابری نے امریکی گلوکارہ پر فحش پرفارمنس کا الزام لگاتے ہوئے ملک کے اٹارنی جنرل کے پاس شکایت درج کروادی۔

    سمیر صابری نے مصر کے اٹارنی جنرل کے ہاں شکایت درج کرواتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جینیفر لوپیز نے الامین میں منعقد کنسرٹ میں انتہائی نازیبا اور نیم عریاں پرفارمنس کی جو مصر کے اسلامی اقدار کے خلاف تھی۔

    شکایت میں مزید لکھا گیا گیا کہ جینیفر لوپیز کا میوزک کنسرٹ ایک ایسے موقع پر منعقد کیا گیا جب کہ کچھ دن قبل ہی مصر میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا اور اس میں کئی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور ایسے میں فحش پرفارمنس کے کنسرٹ میں حکومتی وزیروں کی شرکت ملک کے لیے باعث شرم ہے۔

    مصری وکیل نے اپنی شکایت میں یہ بھی لکھا کہ امریکی گلوکارہ کا فحش کنسرٹ ایک ایسے موقع پر منعقد کیا گیا جب کہ دنیا بھر کے مسلمان میدان عرفات میں فریضہ حج کی ادائیگی کر رہے تھے اور ایسے موقع پر جینیفر لوپیز کی عریاں پرفارمنس قابل مذمت ہے۔

    اطلاعات کے مطابق مصری وکیل سمیر صابری نے اپنی شکایت میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ جینیفر لوپیز نے الامین شہر میں کنسرٹ میں کپڑوں کے بغیر بھی پرفارمنس کی،تاہم میوزک کنسرٹ میں شرکت کرنے والے چند افراد کے مطابق جینیفر لوپیز نے برہنہ پرفارمنس نہیں کی تھی البتہ ان کا لباس اس طرح تھا کہ وہ نیم عریاں دکھائی دے رہی تھیں۔

    سمیر صابری نے مصر کے اٹارنی جنرل سے شکایت میں مطالبہ کیا کہ جینیفر لوپیز پر مصر میں پابندی عائد کی جائے اور آئندہ ان کے میوزک کنسرٹ کا انعقاد نہ کیا جائے۔