Tag: نازیبا حرکات

  • دَم کے نام پر بیمار خاتون سے  نازیبا حرکات کرنے والا جعلی پیر گرفتار ، مقدمہ درج

    دَم کے نام پر بیمار خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا جعلی پیر گرفتار ، مقدمہ درج

    راولپنڈی: دم کے نام پر بیمار خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے جعلی پیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکاری کرنے والے جعلی پیر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تھانہ وارث خان میں جعلی پیر کیخلاف دھوکا دہی سمیت 3 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ پیر خرم شاہ نے بیماری کا علاج کرنے کیلئے1لاکھ روپےکامطالبہ کیا اور 5 ہزار روپے وصول کرکے دم کے نام پر نازیباً حرکات کیں۔

    مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ خرم شاہ  نے مزیدرقم کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور جان سےمارنے کی کوشش کی۔

    متاثرہ لڑکی طبیعت خراب ہونے پر ماموں طارق محمودکےہمراہ اسپتال پہنچی، پیرخرم شاہ سے سوشل میڈیاپروائرل ویڈیودیکھ کر رابطہ کیا تھا۔

    مقدمے میں مزید کہنا تھا کہ خرم شاہ کے دم کیے ہوئے پانی کے بعد طبیعت زیادہ خراب ہوئی تاہم مقدمے کے اندراج کے بعد پیر خرم شاہ کو وارث خان پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

  • بچت بازار میں خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

    بچت بازار میں خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے بچت بازار میں خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم عامر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بچت بازار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، واقعہ سیکٹر 5 ایم نارتھ کراچی کے بچت بازار میں پیش آیا تھا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ خاتون بازار میں ایک اسٹال سے خریداری میں مصروف تھی اسی دوران 3 اوباش نوجوان سے خاتون سے نازیبا حرکت کی جس میں سے ایک ملزم عامر کو ویڈیو کی مدد سےگرفتار کرلیا گیا۔

    بلال کالونی ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عامر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کے 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • گھر جانے والی اسکول کی بچیوں سے نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار

    گھر جانے والی اسکول کی بچیوں سے نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار

    لاہور : صوبائی دارلحکومت میں گھرجانے والی اسکول کی بچیوں سے نازیباحرکات کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈولفن پولیس نے گھرجانے والی اسکول کی بچیوں سے نازیباحرکات کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا.

    پولیس نےملزم کو والٹن پیر کالونی میں کارروائی کرکے گرفتارکیا، اہل محلہ نے مدد کیلئے 15 پر کال کی تھی تاہم گرفتارملزم تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز لاہور کے علاقے سبزہ زار میں خاتون کوہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتار کیا گیا تھا، خاتون نےویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے پولیس سے رابطہ کیا تھا۔

    خاتون نےبتایاروزانہ آفس جاتےہوئےموٹرسائیکل سوارہراساں کرتاہے، جس کے بعد پولیس نےخاتون کے بتائے گئے حلیے اور لوکیشن سے ملزم کو گرفتارکیا۔

    تاہم اوباش کوتحریری معافی مانگنے اور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے پر چھوڑدیا گیا تھا۔

  • غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ  نازیبا حرکات ، معروف ریسٹورنٹ چرسی تکہ کا مالک گرفتار

    غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ نازیبا حرکات ، معروف ریسٹورنٹ چرسی تکہ کا مالک گرفتار

    پشاور : غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ نازیباحرکات پر پولیس نے معروف ریسٹورنٹ چرسی تکہ کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا، نثار چرسی کے خلاف شہریوں کی جانب سے بھی شکایت موصول ہوئی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کے واقعے پر پشاور پولیس نے معروف ریسٹورنٹ چرسی تکہ کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

    ہوٹل مالک نثار کے خلاف سب انسپکٹر نعیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق نثارچرسی کے خلاف شہریوں کی جانب سے بھی شکایت موصول ہوئی تھیں۔

    نمک منڈی کے ہوٹل مالک نثار چرسی کی غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو سامنے آئیں تھیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ پشاور میں معروف فوڈ اسٹریٹ نمک منڈی سیاحوں کی پسندیدہ جگہ ہے اور نثار خان کے ریسٹورنٹ پر ملکی اور غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں روایتی کھانے کے لیے آتے ہیں۔

  • لاہور:  چنگ چی رکشہ میں سوار لڑکی  سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کا خاکہ جاری

    لاہور: چنگ چی رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کا خاکہ جاری

    لاہور: چنگ چی رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کا خاکہ جاری کردیا گیا ، خاکے کےمطابق ملزم کی عمر 20سے25سال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے 14اگست کو چنگچی رکشے پر خاتون کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کا خاکہ جاری کردیا اور خاکے شہر کے تمام تھانوں کو بھجوادیئے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاکے کےمطابق ملزم کی عمر 20سے25سال ہے تاہم لڑکی کوہراساں کرنےکامقدمہ درج کرلیاگیاہے،

    یاد رہے جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی ، جس میں اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل سے اتر کر رکشے میں سوار ہوگیا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے لیے جوتا اٹھا لیا تھا۔

    بعد ازاں رکشہ میں سوارخاندان سے بدتمیزی کا مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں 10 سے 12موٹر سائیکل سواروں کے خلاف درج کیا گیا ، جس میں کہا گیا تھا کہ دولڑکیاں اور ایک بچی چنگ چی رکشے کی عقبی نشست پر بیٹھی تھیں کہ سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے ہوئے 10سے 12 اوباش لڑکوں نے رکشوں کا پیچھا کیا اور رکشے میں بیٹھی لڑکیوں پر آوازیں کستے رہے۔

  • پشاور: طالبات اور اساتذہ کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت، پرنسپل کو 105 سال قید

    پشاور: طالبات اور اساتذہ کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت، پرنسپل کو 105 سال قید

    پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت کی سیشن کورٹ نے نجی اسکول کے پرنسپل عطا اللہ پر خواتین اور طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر 105 سال قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کی سیشن عدالت میں نجی اسکول کے پرنسپل پر عائد الزامات کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے اُسے جرم ثابت ہونے کے بعد 105 برس قید اور 10 لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے سزا سنائی۔

    پرنسپل پر الزام تھا کہ وہ اسکول کی طالبات اور  طالب علموں کے ساتھ زیادتی کرتا ہے اور اُن کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر بعد میں انہیں اپنی ہوس کا نشانہ بھی بناتا ہے۔

    مزید پڑھیں: اوکاڑہ : طلباء وطالبات کی نازیبا ویڈیوزبنا نے والا اسکول پرنسپل گرفتار

    عطا اللہ کو گزشتہ برس جولائی میں اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا کہ جب ایک طالب علم نے تھانہ حیات آباد میں درخواست جمع کرائی تھی۔

    طالب علم نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ پرنسپل طالبات، اساتذہ اور دیگر خواتین کی اسکول میں لگے کیمروں سے ویڈیوز بنا کر انہیں ہراساں کرتا ہے اور اُن کا جنسی استحصال بھی کرتا ہے۔

    پولیس کو دورانِ تفتیش طالب علم نے بتایا کہ تھا کہ مذکورہ پرنسپل اسکول سے باہر  بچوں کو لینے آنے والی آنے والی خواتین کو بھی اپنے جعل میں پھنسا کر اُن کے ساتھ زیادتی کرتا ہے۔

    طالب علم نے پولیس کو یہ بھی بتایا تھا کہ پرنسپل نے کچھ ویڈیوز اور تصاویر دکھا کر مجھے بھی گھناؤنے عمل میں شامل ہونے کی پیش کش کی، اُس نے بیت الخلا میں بھی خفیہ کیمرے نصب کیے ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: سرگودھا،اسکول ٹیچر طالب علم کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار

    پولیس نے طالب علم کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے اسکول میں چھاپہ مارا تو پرنسپل نے اس دوران اپنے فون چھپانے کی کوشش بھی کی جن میں مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز موجود تھیں۔

    حیات آباد تھانے کی پولیس نے چھاپہ مار کر میموری کارڈ، یو ایس بی اور کمپیوٹر سے ڈیٹا حاصل کرلیا تھا جس مین یہ بات سامنے آئی کہ ہیڈ ماسٹر کی طالب علموں کے ساتھ کئی قابل اعتراض ویڈیوز موجود ہیں۔

    پشاور کی سیشن عدالت نے حراست میں لیے جانے والے پرنسپل کو مکمل صفائی کا موقع دیا البتہ اُس نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد خواتین کے استحصال، بچوں کے ساتھ زیادتی اور پاکستان پینل کوڈ سمیت چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2010 کے تحت اُسے سزا سنائی گئی۔