Tag: نازیبا حرکت

  • بارش میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا شخص گرفتار ہو گیا

    بارش میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا شخص گرفتار ہو گیا

    کراچی (23 اگست 2025): شہر قائد میں ایک خاتون سے نا زیبا حرکت کرنے والے شخص کو جمشید کوارٹرز پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمشید کوارٹرز پولیس نے خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کی چند دن قبل بارش میں خاتون سے نا زیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

    جمشید کوارٹرز پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو جمشید ٹاؤن میں بنائی گئی تھی، جس سے ملزم کی شناخت واضح ہوئی، ملزم محب اللہ کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ جولائی میں ملتان کے علاقے المصطفیٰ کالونی میں ایک بچی کے ساتھ ہونے والی نازیبا حرکت کا واقعہ مشہور ہوا تھا، عادل ولد غفور نامی مقامی رہائشی نے راہ چلتی چھوٹی لڑکی پر حملہ کر کے جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

    بچی کیساتھ نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، پولیس کا کہنا تھا کہ چھاپے کے وقت ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی جس پر جوابی فائرنگ سے وہ زخمی ہوا۔

    گزشتہ ہفتے پندرہ اگست کو پنجاب کے شہر پیر محل میں ایک راہ چلتی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے نوجوان کو تلاش کر کے اسے گرفتار کر لیا تھا، اس واقعے میں دو موٹر سائیکل سواروں نے لڑکی پر حملہ کیا تھا۔

  • راہ چلتی لڑکی کیساتھ نازیبا حرکت کرنیوالا نوجوان گرفتار

    راہ چلتی لڑکی کیساتھ نازیبا حرکت کرنیوالا نوجوان گرفتار

    پیر محل(15 اگست 2025): پنجاب کے شہر میں راہ چلتی لڑکی کیساتھ نازیبا حرکت کرنیوالے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیر محل کے محلہ اتفاق ٹاؤن میں میں راہ چلتی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

    گزشتہ رات دو موٹرسائیکل سواروں نے راہ چلتی لڑکی سے نازیبا حرکات کیں جس کو کیمرےکی آنکھ نے محفوظ کرلیا تھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے، پولیس نے رات گئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

    https://urdu.arynews.tv/mailsi-ccd-encounter-dacoity-and-rap3-suspect-kill3d-15-august-2025/

    حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں دونوں ملزم نامزد ہیں، ملزمان نے مبینہ طور پر گرین سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بھی ایک ایسی ہی واردات کی ہے جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں خاتون پر سرعام تشدد او اغوا کی کوشش کرنے والا قانون کے شکنجے میں آگیا، ملزم شاہ زیب نے موٹرسائیکل سوار خاتون کو روکا تھپڑ مارے اور بائیک سے گرایا۔

    ہنجروال کے علاقے میں چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے اسکول پرنسپل کو بھی حراست میں لے لیا گیا، والدہ نے اسکول پرنسپل غلام نبی کے خلاف پرچہ بھی کٹوادیا۔

  • بچی کیساتھ نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    بچی کیساتھ نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    ملتان(30 جولائی 2025): بچی کیساتھ نازیبا حرکت کرنے والت ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے المصطفیٰ کالونی میں بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت عادل ولد غفور کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی رہائشی ہے۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی، ملزم نے بچی کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش کی، ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر جب سی سی ٹی ٹیم نےکارروائی کی تو ملزم نے ٹیم پر فائرنگ کردی۔

    سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے جلد بازی میں ملزم اپنے ہی فائر سے زخمی ہوا، ملزم کیخلاف تھانہ بی زیڈ میں قتل کا مقدمہ درج ہے، ملزم نے 2023 میں اپنے بھائی کو قتل کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

    دوسری جانب اس واقعے کے حوالے سے ماہر نفسیات ڈاکٹر نوشابہ نے اے آروائی سے گفتگو میں کہا کہ بچوں کو کمزور سمجھ کر ٹارگٹ کیا جاتا ہے یہ ذہنی بیماری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس میں ہوس اور ہرس بڑھتی جاتی ہے، ہمارے معاشرےمیں حیا کی تربیت بچیوں تک محدود کی جاتی ہے، ماؤں سے درخواست ہے اپنے بیٹوں کو بھی حیا کی تربیت دیں۔

    حالیہ واقعات

    حیال رہے کہ پنجاب میں اس طرح کے واقعات سوشل میڈیا کی وجہ سے زیادہ نمایاں ہوئے ہیں، مئی میں لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک موٹرسائیکل سوار شخص نے دو کم عمر بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کی تھی۔

    لاہور ڈیفینس میں مئی کے مہنے میں ہی اک 12 سالہ بچی کو دکان سے واپسی پر گاڑی پر سوار ملزم طیب نے ہراساں کیا اور نازیبا اشارے کیے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

    روک تھام کے لیے تجاویز

     والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں بات چیت کریں اور انہیں نامناسب رویوں سے بچنے کی تعلیم دیں، جنسی استحصال کے ملزمان کے خلاف سخت سزاؤں پر عمل درآمد بھی ضروری ہے۔

  • کراچی: راہ چلتی خاتوں کیساتھ نازیبا حرکت، فوٹیج بھی سامنے آگئی

    کراچی: راہ چلتی خاتوں کیساتھ نازیبا حرکت، فوٹیج بھی سامنے آگئی

    کراچی : شہر قائد میں موٹرسائیکل پر سوار کی راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کا واقعہ پیش آیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیباحرکت کرنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا، اس سے قبل بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔

    تاہم یہ واقعہ نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن میں پیش آیا جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

    سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے خاتون مسلم ٹاؤن کی گلی سے گزر رہی تھیں کہ موٹر سائیکل سوار قریب آکر نازیبا حرکت کرتے ہوئے چلا جاتا ہے، موٹرسائیکل پر ملزم کے ساتھ بچہ بھی بیٹھا ہوا تھا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ 12 اگست کی صبح پیش آیا ویڈیو سامنے آنے کے بعد نیو کراچی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہت کہ متاثرہ خاتون یا کسی اور نے پولیس کو واقعے کی رپورٹ درج نہیں کرائی۔ جائے وقوعہ سے مزید سی سی ٹی وی شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔

  • لاہور اور صادق آباد میں خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد گرفتار

    لاہور اور صادق آباد میں خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد گرفتار

    لاہور: جہاں کراچی میں ایک خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کا تاحال پتا نہیں چل سکا ہے، وہاں لاہور اور صادق آباد میں خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ گلی میں بچی سے فحش حرکات اور ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار کر لیا گیا، ویڈیو وائرل ہونے پر ایس پی سٹی نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کر دی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم اندرون لاہور کی تنگ گلیوں میں لڑکیوں کو تنگ کرتا تھا، ویڈیو میں ملزم کو فحش حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے 1 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    دوسری طرف صادق آباد کے علاقے لغاری کالونی میں نازیبا حرکت کر کے ایک خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم بھی دھر لیا گیا ہے،ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

  • کراچی میں موٹر سائیکل سوار  کی راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت

    کراچی میں موٹر سائیکل سوار کی راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت

    کراچی : شہر قائد میں موٹرسائیکل پر سوار کی راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کا واقعہ پیش آیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیباحرکت کرنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا۔

    پہلے کراچی ایسٹ میں اور اب ضلع وسطی میں بھی راہ چلتی خاتون کو ہراساں کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ کراچی کے علاقے سمن آباد بلاک 17 میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار شہری راہ چلتی خاتون کو جنسی طور پر حراساں کر کے فرار ہو گیا۔

    موٹرسائیکل پر سوارشخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، ایک گھر پر لگے کیمرے میں موٹرسائیکل سوار شخص کا چہرہ واضح ہے اور موٹرسائیکل سوار کو نازیباحرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فٹیج کی مدد سے شہری کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کون ہے اس بات کا بھی تعین نہیں ہوسکا ہے اور واقعے کے حوالے سے کسی متاثرہ خاتون نے پولیس سے رابطہ بھی نہیں کیا تاہم اطراف کے علاقوں میں دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کررہے ہیں۔

    حکام نے کہا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں اہل محلہ سے بھی معلومات حاصل کی ہیں تاہم اب تک واقعہ کا کوئی بھی عینی شاہد سامنے نہیں آسکا۔

    دوسری جانب چند روز قبل بھی گلستان جوہر میں ایسا ہی ایک اور واقعہ پیش ایا تھا، پولیس نے ملزم کے خاکے جاری کیے لیکن ملزم قانون کے کٹہرے میں اب تک نہیں لایا جا سکا۔

  • نازیبا حرکت: خواتین نے جعلی پیر کی چپلوں سے پٹائی کردی

    نازیبا حرکت: خواتین نے جعلی پیر کی چپلوں سے پٹائی کردی

    شیخو پورہ: خواتین نے جعلی پیر کا بھوت اتار دیا، مرغا بنا کر چپلوں سے تواضع کی، منہ کالا کیا، گلے میں چپلوں کا ہار ڈالا، جعلی پیر نے لڑکی سے چھیڑ خانی کی تھی۔

    اطلاعات کے مطابق یہ واقع شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں خواتین نے چپلوں سے جعلی پیر کی زبردست طریقے سے دھنائی کردی۔

    خواتین نے جعلی پیر بابا سرور کو مرغا بنایا اور پے درپے اس کے منہ، سر اور جسم کے دیگر حصوں پر زور دار جوتے برسائے۔ (جیسا کے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے)

    اتنے جوتے برسانے کے بعد بھی خواتین کا غصہ کم نہ ہوا اور انہوں نے جعلی بابا سرور کا منہ کالا کیا اور اس کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈالا۔

    جعلی پیر نے خواتین کے پیر پکڑ کا ان سے معافی مانگی لیکن خواتین نے اسے نہ بخشا اور بعدازاں اسے پولیس کے حوالے کردیا۔


    اطلاعات ہیں کہ جعلی پیر بابا سرور نے ایک لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کی جو اس سے دم کرانے گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔